Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, مئی 7, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا
  • مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل
  • نام ور ماہرِ تعلیم ، مصنف اور محقق حفیظ الرحمان خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کا کالم:پلیز ہوش کا دامن تھامیں!
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:پلیز ہوش کا دامن تھامیں!

ایڈیٹراپریل 9, 20230 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کیا اچھا ’’ویلا‘‘ تھا جب یار لوگ کسی جگہ اکٹھے ہوتے، سیاست پر ہلکی پھلکی گفتگو ہوتی، اختلاف رائے بھی ہوتا، کبھی کبھار ہلکی پھلکی تلخی بھی ہو جاتی لیکن اس کا دورانیہ چند منٹوں سے زیادہ نہ ہوتا اور اس تلخی کے دوران بھی فریقین اخلاقی حدود کراس نہیں کرتے تھے اور اس کے کچھ ہی دیر بعد دوبارہ آپس میں شیر وشکر ہو جاتے۔ لطیفے چلتے، ادبی سماجی صورتحال پرگفتگو ہوتی، ساتھ ساتھ چائے کے دور بھی چلتے رہتے اور شام کو ،کچھ لوگ آدھی رات کو گھروں کو لوٹتے۔ ان رات گئے واپس گھر جانے والوں کے ساتھ ان کےگھر والے جو سلوک کرتے اس کا بیان چنداں ضروری نہیں۔ ان پردہ نشینوں میں سرفہرست میرا نام آتا ہے۔ ان دنوں کافی ہاؤس سیاست میں عملی کردار ادا کرنے یا محض دلچسپی رکھنے والوں کا ’’ہیڈ کوارٹر‘‘ ہوتا تھا۔ یہاں اس دور کے صف اول کے سیاسی کارکن اور دانشور شام کو اکٹھے ہوتے، گپ شپ کرتے، ملکی اور عالمی سیاسی اتار چڑھائو پر گرما گرم تبصرے اور حاشیہ آرائیاں ہوتیں اور جب رات گہری ہو جاتی تو یہ لوگ گھروں کولوٹتے۔ ان میں ہمارے بہت پیارے حبیب جالب بھی تھے۔ ایک روز رات گئے حبیب جالب نے مولانا عبدالستار نیازی سے کہا مولانا میرے والد آپ کے بہت بڑے مداح ہیں، میری خواہش ہے کہ یہاں سے اٹھ کر آپ میرے ساتھ گھر چلیں۔ مولانا مان گئے۔ حبیب جالب نے اپنے گھر کی کنڈی کھڑکائی تو ان کے والد باہر آئے۔ جالب نے انہیں مخاطب کرکے کہا ،’’آپ روز مجھ سے پوچھتے تھے کہ میں ساری رات کن لفنگوں کے ساتھ ہوتا ہوں، تو میں ان کے ساتھ ہوتا ہوں،سوچا آپ سے بھی ملا دوں‘‘ مولانا تو اس تعارف پر ہنس پڑے مگر جالب کے والد مولانا کی اس اچانک آمد پر خوشی سے پھولے نہیں سما رہے تھے۔
اب آپ اس سے اندازہ لگا لیں، جالب رند مشرب اور سوشلسٹ اور مولانا زاہد خشک اور اسلامی نظام کے داعی۔ مگر آپس میں اختلافات کے باوجود محبت، دوستی اور بے تکلفی۔ پاکستان میں یہ صورتحال پانچ سال پہلے تک برقرار تھی مگر اس کے بعد سے صورتحال بالکل بدل گئی ہے۔ اب اختلاف کا ایک ہی مطلب ہے اور وہ مطلب ہے ذاتی دشمنی، جس کے نتیجے میں گھٹیا سے گھٹیا الزام اور گالی گلوچ کوایک دوسرے کے ’’مقدر‘‘ میں لکھ دیا جاتا ہے، اس بدزبانی اور جھوٹے طومار کا آغاز بذات خود پی ٹی آئی کے عمران خان نے کیا اور اس کے اندھا دھند پیروکاروں نے اس کے ہر ’’دشنامی معرکہ‘‘ پر سہ غزلیں کہنا شروع کردیں اور یوں ملک کو خانہ جنگی کے دہانے پر پہنچا دیا۔ پی ٹی آئی والوں نے اختلاف رکھنے والوں کو پٹواری کا نام دے رکھا ہے اور پٹواری انہیں یوتھیاکہتے ہیں۔میرے فیس بک فرینڈز میں ’’پٹواری‘‘ اور ’’یوتھیے‘‘ دونوں شامل ہیں۔ اب پٹواریوں کا لب و لہجہ بھی تبدیل ہو چکا ہے، ان کے منہ میں بھی جو آتا ہے وہ کہہ ڈالتے ہیں مگر میں دونوں گروہوں میں سے اگر کوئی مخالف کے حوالے سے ایسی پوسٹ فارورڈ کرے، جو فنی نوعیت کی ہو اور جسے دیکھ کر دل میں کدورت کی بجائے چہرے پر مسکراہٹ پھیل جاتی ہو، میں وہ آگے دوستوں کو فارورڈ کردیتا ہوں تاکہ اختلاف رکھنے والوں کو نفرت اور دشنام کا پیغام بھیجنے کی بجائے باہمی رواداری اور مل جل کر رہنے کا پیغام دیا جائے۔
میں موجودہ صورتحال سے سخت آزردہ ہوں، پرانی دوستیاں دشمنیوں میں تبدیل ہو رہی ہیں، رشتوں کا تقدس پامال ہو رہا ہے، امن و آشتی کی بجائے فضا کوزہر آلود کیا جارہا ہے۔ اس وقت پاکستان کے بیرونی دشمن بہت خوش ہیں، انہیں اب ہمارے خلاف کچھ کرنے کی ضرورت ہی نہیں، ان کا کام ہم خود رضا کارانہ طور پر کر رہے ہیں اور ملک کو تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں۔ جو لوگ اس پلاننگ کے پیچھے ہیں ان کا منتہا و مقصود یہی ہے کہ یہ ملک انارکی کی لپیٹ میں آئے اور اسے خانہ جنگی کے دہانے پر پہنچانے کے بعد سب تباہی اور بربادی یہ خود کریں گے۔ میں ایک بار پہلے بھی یہ لکھ چکا ہوں کہ جب خانہ جنگی کا بگل بجتا ہے اس کے بعد جرائم پیشہ عناصر میدان میں کود پڑتے ہیں اور یہ دیکھےبغیر کہ کون کس نظریے کا ہے، ان کے گھروں پر حملے کرتے ہیں، لوٹ مار کرتے ہیں، قتل و غارت گری کرتے ہیں، بہنوں اور بیٹیوں کی عصمت دری کرتے ہیں۔ اس کے بعد کسی کے ہاتھ میں کچھ نہیں آتا، حکومت بے بس ہو جاتی ہے، سیاسی پارٹیاں بے اثر ہوکر رہ جاتی ہیں اور دفاعی ادارے اس پیچیدہ صورتحال میں اپنے فرائض بھرپور طور پر انجام نہیں دے پاتے۔
اور مجھے آخر میں اپنے لوگوں سے صرف یہی عرض کرنا ہے کہ خدارا اختلاف کو اختلاف کی حد تک ہی رہنے دیں، آپ بے شک نیک نیت ہوں اور پورے خلوص سے فضا کو زہر آلود کر رہے ہوں مگر یاد رکھیں اپنی بھڑکائی ہوئی آگ میں ہمیں خود ہی جلنا پڑے گا۔ ان دنوں انڈین میڈیا جس طرح بغلیں بجا رہا ہے وہ ہماری آنکھیں کھولنے کیلئےکافی ہے۔ پلیز ، پلیز، پلیزہوش سے کام لیں۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleامتیاز عالم کا کالم:اس سے پہلے کہ جمہوریت کی لٹیا ڈوب جائے
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ:صدر عارف علوی اور تحریک انصاف کی جمہوریت دشمن سیاست
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن

مئی 6, 2026

ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی

مئی 6, 2026

ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا

مئی 6, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن مئی 6, 2026
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی مئی 6, 2026
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا مئی 6, 2026
  • مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 6, 2026
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک مئی 5, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.