Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اپریل 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کا کالم:کالج کی سائیکل سوار پرنسپل!
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:کالج کی سائیکل سوار پرنسپل!

ایڈیٹرجولائی 9, 20235 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ایم اے او کالج لاہور کی نئی پرنسپل ڈاکٹر عالیہ رحمان کے بارے میں تو میں بعد میں بات کروں گا پہلے اس شرمندگی کا اظہار تو کر لوں کہ گزشتہ روز میں نے اپنا کالم خود لکھنے کی بجائے دو مزاح پارے جو مجھے فیس بک پر نظر آئے تھے اور جن پر مصنف کا نام نہیں بلکہ صرف ’’منقول‘‘ درج تھا میں نے ’’منقول‘‘ لکھ کر ہی ’’اپنے‘‘ کالم میں درج کر دیئے تھے، جس پر مجھے جو اد شیرازی کافون آیا کہ جناب اس منقول کا نام حماد غزنوی ہے اور ان کا یہ کالم کئی روز بیشتر جنگ میں شائع ہو چکا ہے مجھے زیادہ شرمندگی اس بات پر محسوس ہوئی کہ میں تو حماد غزنوی کا مداح ہوں اور ان کی کوئی تحریر کبھی مجھ سے مس نہیں ہوئی اس قدر خوبصورت تحریر کیسے مس ہو گئی بس حافظہ خراب ہو گیا ہے اور حافظے کی اس خرابی کے حوالے سے جو ایک باکمال حصہ ہے وہ میں صرف حماد غزنوی ہی کو سنا سکتا ہوں ۔
اور اب آتے ہیں ایم اے او کالج کی پرنسپل عالیہ رحمان ساجد کی طرف ۔ایم اے او کالج سے میرا رشتہ بہت پرانا ہے میں نے اس کالج سے بی اے کیا اور پھر ربع صدی تک بطور استاد اپنے طالب علموں کی ایسی تربیت کی کہ تعلیم سے فراغت کے بعد ان کی اکثریت نے کسی پیشے کو حقارت کی نظروں سے نہیں دیکھا کہ انہیں علم تھا کہ محنت میں عزت ہے ،میں جس زمانے میں یہاں طالب علم تھا اور پھر ’’استاد محترم‘‘ کسی لڑکی نے اس تعلیم گاہ میں داخلہ تو لیناکجا اس کے قریب سے بھی نہیں گزرتی تھی چنانچہ طلبا تبدیلی آب وہوا کے لئے کالج کے بالمقابل واقعہ لیڈی میکلیگن کالج کے گردونواح میں نظر آتے تھے، تمہید کچھ لمبی ہو گئی قصہ مختصر میں ایک روز اپنے اس کالج کی ایک تقریب میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تو کالج کے گیٹ میں داخل ہوتے ہی مجھے شک گزرا کہ میں غلطی سے لیڈی میکلیگن کالج آ گیا ہوں کہ ہر طرف لڑکیوں کےجمگھٹے لگے تھے میں واپس جانے کو تھا کہ ڈاکٹر جواد جعفری جو میرے منتظر تھے میرے پاس آئے اور خوش آمدید کہتے ہوئے تقریب گاہ میں لے گئے جہاں طلبا اور طالبات کی ایک بڑی تعداد جمع تھی گویا اب ایم اے او کالج میں مخلوط تعلیم کا دور دورہ تھا اور مجھے یقین ہے کہ اب طلبا اس خوشگوار ماحول میں ایک دوسرے سے نوٹس بھی ایکسچینج کرتے ہوں گے اور یوں علم کی اس فراوانی سے ان کے ذہن کے مزید دریچے کھل رہے ہوں گے ۔
اور اب واپس آ جاتے ہیں ڈاکٹر عالیہ رحمان کی طرف ایک خوشی تو یہ خبر سن کر ہوئی کہ ہمارے مردانہ معاشرے میں عورت کوعزت ،تکریم اور اس کا حق ملنا شروع ہو گیا ہے اور ہم فرسودہ خیالات کو خیرباد کہنا شروع ہو گئے ہیں ،تاہم یہ کوئی تازہ ترین صورتحال نہیں!ہمارا سفر اپنی کشادگی کی طرف تیزی سے رواں دواں ہے مجھے زبردست حیرت اس بات پر ہوئی کہ اتنے بڑے کالج کی پرنسپل اور خاتون ہونے کے باوجود وہ سائیکل پر کالج آتی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اس کے نتیجے میں وہ خود کو پہلے سے زیادہ چاق وچوبند محسوس کرنے لگی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بہت کم لوگ حیرت سے ان کی طرف دیکھتے ہیں اور کچھ لوگ تو اپنا انگوٹھا کھڑا کرکے داد کا انداز بھی اپناتے ہیں۔مجھے اپنے دور کے پرنسپل اور ملک کی نامور شخصیت ڈاکٹر دلاورحسین یاد آگئے وہ بہت بھاری بھرکم تھے اور وہ بھی سائیکل پر کالج آیا کرتے تھے بس اتنا تھا کہ کسی تانگے یا ریڑھے کا جو حصہ ان کے ہاتھ لگتا تھا اسے پکڑ لیتے اور پیڈل مارنا بند کر دیتے، ہم لڑکے ’’تبدیلی آب وہوا‘‘ کے لئے کالج سے باہر کھڑے ہوتے ڈاکٹر صاحب ہمیں دور ہی سے پچکارنا شروع کر دیتے ’’میرے بیٹے میرے استقبال کے لئے کھڑے ہیں کتنے اچھے بچے ہیں ‘‘چنانچہ ان کے اس محبت بھرے رویے سے ہم بھاگنے کی بجائے وہیں کھڑے رہتے وہ ہمارے قریب پہنچ کر سائیکل سے اترتے اور گرجدار آواز میں کہتے ’’خبردار اگر کوئی یہاں سے ہلا اپنے رول نمبر لکھواؤ‘‘ دراصل انہیں علم تھا کہ ’’تبدیلی آب وہوا ‘‘ کے پیش نظر کیا ہے کہ لیڈی میکلیگن کی پرنسپل اکثر ان سے شکایت کرتی تھیں، تاہم ڈاکٹرصاحب انہیں یہی کہتے ’’میرے برخوردار ایسے نہیں ہیں‘‘
اب سائیکل کی بات چلی ہے تو اس دور میں گورنمنٹ کالج کے درویش پرنسپل ڈاکٹر نذیر احمد بھی سائیکل پر کالج آیا کرتے تھے بہت سے ادیب اور نامور لوگ بھی سائیکل کی سواری کو کسر شان نہیں سمجھتے تھے میرے بہت پیارے دوست اور نامور نقاد ڈاکٹر سلیم اختر کو تو اپنی سائیکل سے عشق تھا چنانچہ وہ اسے اس کی اصلی شکل میں رکھنے کیلئے کبھی اس کا کوئی پرزہ ٹھیک نہیں کراتے تھے ،بہرحال ایم اے او کالج کی پرنسپل ڈاکٹر عالیہ رحمان نے سائیکل سواری کے لحاظ سے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے ۔ انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں یہ پرانی رسم ہے اس کی بجائے انہیں چاہئے کہ وہ خود اپنے دوستوں کو چائے پر مدعو کریں اور انہیں سائیکل سواری کے فوائد پر لیکچر دیں۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleچیئرمین پی ٹی آئی کا کیسز منتقلی کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
Next Article امتیاز عالم کا کالم:معاشی دیوالیہ سے بچے تو سیاسی دیوالیہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 22, 2026

جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری

اپریل 21, 2026

اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے

اپریل 21, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 22, 2026
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری اپریل 21, 2026
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے اپریل 21, 2026
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 21, 2026
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.