Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, مئی 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کا کالم:عشق یا کچھ اور؟
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:عشق یا کچھ اور؟

ایڈیٹرستمبر 2, 20232 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میں نے اپنی زندگی میں کبھی بجّو نہیں دیکھا مگر اس لفظ کی ہیئت ترکیبی ایسی ہے کہ مجھے لگتا ہے اس کی شکل یقیناً بعض عاشق حضرات سے ملتی جلتی ہوگی۔ ابھی حال ہی میں میری ملاقات ایک ایسے ہی عاشق زار سے ہوئی۔ رنگ پیلا، آنکھیں اندر کو دھنسی ہوئیں، ٹانگیں ٹیڑھی، بات بات پہ کسی بےہودہ سے شعر کے آخر میں ’’فراز‘‘ کا اضافہ کرکے اسے گنگنانے کی کوشش کرتا ہوا، مجھے لگا وہ میری طرف آرہا ہے۔ میں اس کے خیرمقدم کیلئے آگے بڑھا لیکن اس کی ’’الائنمنٹ‘‘ کی خرابی کی وجہ سے وہ دوسری طرف نکل گیا تاہم میں نے اسے راستے ہی میں پکڑ لیا۔ اس بار مجھے ایک دفعہ پھر غلط فہمی ہوئی۔ میں سمجھا وہ میری طرف دیکھ رہا ہے اور کچھ کہنا چاہتا ہے لیکن دراصل وہ سامنے والے مکان کی کھڑکی کی طرف دیکھ رہا تھا اور آہیں بھرتا جاتا تھا، مجھے اس کی حالتِ زار پر رحم آیا ،میں نے اسے اپنے گلے لگایا اور کہا ’’اے میرے پیارے عاشق، تم نے کس کے عشق میں اپنی یہ حالت بنا رکھی ہے؟‘‘ اس نے ایک اجنبی کو خود پر مہربان پایا تو فرطِ جذبات سے اس کی آواز بھرا گئی اور رندھی ہوئی آواز میں بولا ’’یہ تم سامنے والا مکان دیکھ رہے ہو؟‘‘ میں نے کہا ’’ہاں دیکھ رہا ہوں، بےحد خوبصورت ہے!‘‘ بولا ’’یہ کبھی میرا تھا‘‘ میں نے حیرت سے پوچھا ’’اب یہ کس کا ہے؟‘‘ مجھے اس کی آواز بہت دور سے آتی سنائی دی۔ وہ کہہ رہا تھا ’’اب یہ اس کا ہے جس کی وجہ سے میری یہ حالت ہوئی ہے‘‘ میں نے پوچھا ’’اگر تم برا نہ مناؤ تو کیا میں پوچھ سکتا ہوں کہ وہ کون تھی؟‘‘ اس پر وہ دکھ بھری آواز میں بولا ’’وہ ’تھی‘ نہیں بلکہ کمالا گجر تھا جس کے پاس میں جوئے میں یہ مکان ہار چکا ہوں!‘‘
اپنے مکان کے عشق میں مبتلا یہ عاشق زار تو خیر میرے لئے اجنبی تھا لیکن کچھ عاشق حضرات ایسے ہیں جن سے میری پرانی یاد اللہ ہے۔ یہ سب عشق کے مارے ہوئے ہیں۔ ان میں سے ایک ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے بڑے افسر ہیں۔ رشوت لے لے کر ان کی کمر دہری ہو گئی ہے مگر جب سے او ایس ڈی بنائے گئے ہیں اپنی پرانی پوسٹنگ کی یاد میں ہردم آہیں بھرتے دکھائی دیتے ہیں۔ میں انہیں کئی مرتبہ چیف سیکرٹری کے دفتر کے باہر نائب قاصد کے ساتھ اسٹول پر بیٹھا دیکھتا ہوں مگر ان کی شنوائی نہیں ہورہی۔ ایک دن اپنی پرانی پوسٹنگ کے فراق میں روتے روتے ان کی حالت غیر ہوتی محسوس ہوئی تو میں نے انہیں دلاسا دیتے ہوئے کہا ’’سب ٹھیک ہو جائے گا، شیطان پر بھروسہ رکھیں‘‘۔ اس پر انہوں نے بھرائی ہوئی آواز میں کہا ’’مجھے کوئی امید نظر نہیں آتی، ہر کوئی کرپشن کا رونا رو رہا ہے، کسی کو میری غربت نظر نہیں آتی‘‘۔ میں نے عرض کی ’’برادر، آپ کے پاس اربوں روپے پڑے ہیں، مجھے آپ کی غربت والی بات کچھ سمجھ نہیں آئی!‘‘ بولے ’’اتنی محنت سے کمائی ہوئی دولت کو ہاتھ لگانا میں گناہ سمجھتا ہوں۔ ان دنوں میرا گزارہ صرف ماہوار تنخواہ پر ہے، تمہیں میری یہ پھٹی ہوئی پتلون نظر نہیں آتی‘‘ انہوں نے مجھے پتلون دکھانے کی کوشش کی لیکن یہ پتلون جہاں سے پھٹی ہوئی تھی میں نے اس طرف دیکھنا مناسب نہیں سمجھا!
ایک اور عاشق سے میری شناسائی ہے۔ یہ ایک بہت بڑے بزنس مین ہیں۔ چند روز پیشتر میں نے انہیں بھی آہیں بھرتے دیکھا، میں نے وجہ پوچھی تو بولے ’’تم تو جانتے ہو، مجھے پاکستان اور اسلام سے عشق ہے‘‘ میں نے کہا ’’مجھ سے زیادہ یہ بات کون جانتا ہے‘‘ کہنے لگے ’’میں نے سنا تھا کہ عشق بہت حوصلہ مند شخص کو بھی خون کے آنسو رلا دیتا ہے‘‘ میں نے عرض کی ’’ہاں بعض صورتوں میں ایسا بھی ہوتا ہے‘‘ بولے ’’میرے ساتھ یہی ہوا ہے، میں نے رمضان کے اس مقدس مہینے میں اسلام اور پاکستان کی محبت میں نادار افراد میں پورے چھپن ہزار کی مالیت کا راشن تقسیم کیا‘‘۔ اتنا کہہ کر وہ زار و قطار رونے لگے۔ میں نے انہیں شفقت سے گلے لگایا اور پوچھا ’’دل چھوٹا نہ کریں بتائیں کیا ہوا؟‘‘ انہوں نے سخت دل گرفتگی کے عالم میں کہا ’’پاکستان اور اسلام سے اس عشق کا صلہ مجھے یہ ملا کہ گزشتہ روز میرے گودام پر چھاپہ مار کر کروڑوں روپے مالیت کی وہ تمام اشیائے خوردنی قبضہ میں لے لی گئیں جو میں نے قلت کے دنوں کیلئے بچا کر رکھی تھیں تاکہ اس عرصے میں پاکستانی عوام کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے‘‘۔
یہ سب ’’عشاق‘‘ اپنی جگہ لیکن ایک بہت منفرد عاشق بھی میرے جاننے والوں میں ہے، یہ نہ آہ و زاری کرتا ہے، نہ دشت نوردی کرتا ہے، نہ گریبان چاک کرتا ہے، نہ سر میں خاک ڈالتا ہے اور نہ دایاں ہاتھ دل پر رکھ کر دکھی قسم کے گانے گاتا ہے۔ یہ اسپورٹس ماڈل کی کار میں گھومتا ہے۔ پرفیومز کی خریداری پیرس سے کرتا ہے، برانڈڈ جوتے اور سوٹ پہنتا ہے۔ جو روایتی قسم کے عشاق ہیں، وہ آنکھیں بند کرکے عشق کرتے ہیں یہ وہ عاشق ہے جو دورانِ عشق اپنی دونوں آنکھیں کھلی رکھتا ہے چنانچہ اقتدار کے اس عاشق کو اقتدار سے جدائی کا صدمہ کبھی برداشت نہیں کرنا پڑا، اس کی سونگھنے کی قوت بہت تیز ہے چنانچہ اسے حکومت کے جانے کی بُو سب سے پہلے آتی ہے اور یوں وہ آنے والی حکومت کی خوشبو سے سب سے پہلے مستفید ہوتا ہے۔ اقتدار کے اس عاشق کو عوام نے بہت برُے برُے نام دئیے ہیں لیکن اُس کی اعلیٰ برانڈ کی جوتی کو بھی اس کی پروا نہیں کیونکہ وہ جوتی کوئی عام نہیں، اُسے ہوائی چپل پہننے والے عوام سے کیا لینا دینا ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوجاہت مسعودکا کالم:خلا اور تعطل میں کیا فرق ہے؟
Next Article سمیع چوہدری کا کالم: ’کہیں کرکٹ تشنہ لب نہ رہ جائے!‘
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026

بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک

مئی 2, 2026

حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ

مئی 2, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.