Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, مئی 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کا کالم:یہ پراسراریت کیا ہے؟
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:یہ پراسراریت کیا ہے؟

ایڈیٹراکتوبر 12, 20238 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سچی بات یہ ہے کہ میرے اندر تشکیک کا مادہ بہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے مجھے پریشانی لاحق ہو جاتی ہے کہ اگر ساری دنیا ایک بات کو مانتی ہے تو میں اس حوالے سے عقل کے گھوڑے کیوں دوڑانے لگتا ہوں حالانکہ کچھ فوق الفطرت قسم کے واقعات میری زندگی میں بھی آئے ہیں مگر میں ان میں بھی کوئی لاجک تلاش کرنے بیٹھ جاتا ہوں۔ گزشتہ روز میں معروف مزاح گو شاعر سید سلمان گیلانی کی خود نوشت ’’نقوش حضوری‘‘ کا مطالعہ کر رہا تھا کہ میں کئی مقامات پر چونکا اب راوی ثقہ ہے اور یوں اس میں بدگمانی کی گنجائش نہیں کہ یہ واقعات جو انہوں نے بیان کئے ہیں ان میں کوئی کمی بیشی کی گئی ہوگی!
اس سے پہلے میں پیر جی ،سید عطاء المہیمن بخاری کی بابت چند باتیں عرض کر لوں اور میں انہیں صرف پیر جی لکھوں گا کہ ان کے نام کے ہجے اتنے مشکل ہیں کہ ایک دفعہ لکھنے کیلئےمیں نے کئی بار اس کی مشق کی ہے۔ پیر جی امیر شریعت سید عطا اللہ شاہ بخاری کے چار صاحبزادوں میں سے آخری ہیں جو ابھی تک حیات ہیں اور سلمان گیلانی کے بقول وہ بہت زیادہ نحیف و نزار اوربیمار ولاچار ہو چکے ہیں ۔سید عطا اللہ شاہ بخاری ؒ سے ہماری خاندانی رفاقت ہے امرتسر میں شاہ صاحب کا گھر ہمارے گھر کے بالکل سامنے تھا چنانچہ ہم دونوں کے اہلخانہ ایک دوسرے کے گھر آتے جاتے تھے میں بالکل بچہ تھا اور میں بھی کبھی اپنی بہن کو گود میں اور کبھی چھوٹے قدم اٹھاتا ان کے گھر پہنچ جاتا تھا بلکہ میری یادداشت میں ایک ہلکا سا خاکہ ہے کہ شاہ صاحب صرف دھوتی باندھے چارپائی پر بیٹھے ہیں انہوں نے مجھے اپنے پیٹ پر بٹھایا ہوا ہے اور مجھے اچھالتے ہوئے ہنس رہے ہیں ،ہمارے لئے یہ افتخار کی بات ہے کہ شاہ جی میرے دادا مفتی غلام مصطفیٰ قاسمی ؒ کے شاگرد خاص تھے۔ شاہ صاحب سے بڑا خطیب آج تک برصغیر میں پیدا نہیں ہوا وہ سامعین کو مسحور کر دیتے تھے اس دوران بہت بڑے بڑے لوگ صرف ان کی تقریر سننےکیلئےگھنٹوں کھڑے ر ہتے ۔شاہ جی فارسی کے شاعر بھی تھے اور اس دور کے نامی گرامی شعرا ان کی صحبت میں وقت گزارتے اور شعرو ادب پر گفتگو ہوتی، ایک دفعہ ساحر لدھیانوی نے اپنی ایک نظم شاہ صاحب کو سنائی جس کا ایک شعر تھا
ملیں اسی لئے ریشم کے ڈھیر بنتی ہیں
کہ دخترانِ وطن تار تار کو ترسیں
شاہ صاحب نےاسی وقت فی البدیہہ ایک شعر کہا اور ساحر سے کہا اپنی نظم میں شامل کر لو ،شعر تھا ۔
چمن کو اس لئے مالی نے خوں سے سینچا تھا
کہ اس کی اپنی نگاہیں بہار کو ترسیں
شاہ جی کی ساری عمر انگریز راج کے خلاف جدوجہد میں گزری چنانچہ عمر کا ایک طویل حصہ جیل میں گزارا،ن کا ایک جملہ ہے کہ ’’میری عمر ریل میں یا جیل میں گزری ہے ۔‘‘تو سلمان گیلانی نے اس عظیم شخصیت کے فرزند پیر جی کے حوالے سے جو داستان سنائی ہے اس کا خلاصہ یہ ہے کہ ایک دفعہ ان کے چیچہ وطنی کے تین احباب نے ان سے کہا کہ چلیں مل کر عمرہ کرتے ہیں مگر پاسپورٹ کے علاوہ تینوں کے پاس متاع دنیا میں سے کوئی چیز ان کے پاس نہیں تھی پیر جی کو سید کفیل شاہ نے کراچی تک کے ٹکٹ کے پیسے دیئے باقی تین بھی کسی نہ کسی طرح کراچی پہنچ گئے اور یہ چاروں کسی غیبی امداد کا انتظار کرنے لگے، ایک دن پیر جی مسجد کے صحن میں کھڑے تھے کہ ایک ناواقف شخص آیا اور پوچھا آپ امیر شریعت کے بیٹے ہو کیا؟ انہوں نے کہا ’’جی ہاں‘‘ اس نے کہا حجاز مقدس جانا چاہتے ہو تو پاسپورٹ دو، پیر جی نے کہا تین دیوانے اور بھی ہیں اس اجنبی نے کہا انکے بھی لے آؤچنانچہ پیر جی نے چاروں پاسپورٹ اس کے حوالے کر دیئے وہ بندہ گیا اور چاروں کے سعودی ویزا پاسپورٹ اور ٹکٹ لیکر ان کے پاس آیا اور کہا بس میرے لئے دعا کر دیجئے گا ،آخر دم تک یہ پتہ نہیں چل سکا کہ وہ بندہ کون تھا اور کہاں سے آیا تھا۔ اب یہ کیا ہے میری سمجھ سے باہر ہے۔
صرف یہی نہیں بلکہ پیر جی کے تینوں ساتھی حج اور عمرہ کرکے واپس پاکستان چلے آئے مگر پیر جی بے سرو سامان چودہ سال وہیں رہے۔ پاسپورٹ کی مدت بھی ختم ہو گئی بلکہ ایک مرتبہ گم بھی ہو گیا اور موصوف بغیر پاسپورٹ بغیر ویزا حج اور عمرے کرتے رہے، مکہ مکرمہ میں حرم کے باہر آکر کسی دکان کے تھڑے پر سو جاتے اور آب زم زم یا کوئی شخص کچھ کھانے کو دے جاتا تو اس پر گزارا کرتے، کچھ عرصے کے بعد محنت مزدوری کرنے لگے۔ مزدوری کی، لوگوں کا سامان اٹھایا ,1990ء میں جب ان کی والدہ ماجدہ بستر مرگ پر تھیں تو پاکستانی سفارتخانے سے دوبارہ اپنا پاسپورٹ بنوایا اور واپس ماں کے پاس ملتان پہنچ گئے۔ مکہ میں قیام کے دوران وہ اصحاب ِصفہ کے چبوترے پر بیٹھے تھے کہ دیکھا آسمان سے کچھ پرندے اتر رہے ہیں اور زمین تک پہنچنے سے پہلے غائب ہو جاتے ہیں اس کے ساتھ ہی انہیں آواز آئی ’’پیر جی آپ جتنا عرصہ یہاں رہنا چاہتے ہیں رہیں آپ سے کوئی نہیں پوچھے گا اور بقول سلمان گیلانی پیرجی نے پوچھنے والے کو بتایا کہ چودہ برس کے عرصے میں کسی نے مجھ سے کچھ نہیں پوچھا وہ آزادانہ تفتیشی مراکز کے سامنے گزرتے وہاں پکڑ دھکڑ ہو رہی ہوتی مگر کسی نے ان کی شناخت نہ پوچھی۔
اب آپ بتائیں میں اپنی تشکیک کو کہاں لے جائوں؟
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحامد میر کا کالم:پاکستانیوں کا فلسطین سے رشتہ کیا؟
Next Article خالد مسعود خان کا کالم:ووٹ کو تو اب بڑی عزت مل رہی ہے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026

بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک

مئی 2, 2026

حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ

مئی 2, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.