Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, مئی 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کا کالم:پی ٹی آئی کے مجاہدین سے
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:پی ٹی آئی کے مجاہدین سے

ایڈیٹراکتوبر 15, 20232 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اس وقت سارا عالم اسلام مغموم اور بے بس ہے، سوائے دعا اور مظاہروں کے اپنے جذبات کے اظہار کے اور کچھ نہیں، سارا امریکہ اور یورپ اسرائیل کی حمایت کیلئے متحد ہے، انہوں نے اسرائیل پر حملے کو اپنے ملک پر حملہ قرار دیا ہے اور اپنی تمام تر توانائیوں، اپنی تمام تر فوجی قوت کے ساتھ اسرائیل کا ہم رکاب ہیں۔
اس وقت فلسطینی مسلمانوں کی اخلاقی مدد اور اسرائیل کی فسطائیت کے خلاف اپنی آواز پوری دنیا تک اگر کوئی پہنچا سکتا ہے تو وہ امریکہ اور یورپ کے ممالک میں آباد پی ٹی آئی کے مجاہدین ہیں، انہوں نے پاکستان میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی قید و بند کے خلاف مسلسل آواز اٹھائی اوریوں پوری دنیا تک یہ پیغام پہنچایا کہ پاکستان کی فوج اور ریاست کے تمام ادارے فاشسٹ ہیں، درندے ہیں، وحشی ہیں، بھیڑیئے ہیں۔ نیز یہ کہ اس ملک کے تمام رہنما چور ہیں، ڈاکو ہیں،لٹیرے ہیں۔ چنانچہ ان کی یہ کاوشیں کامیاب ہوئیں اور یوں پاکستان کا کچا چٹھا پوری دنیا کے سامنے آگیا۔ انہوں نے دنیا کو بتایا کہ اگر کوئی مسیحا ہے تو وہ صرف عمران خان ہے، وہ عالم اسلام ہی کا نہیں ایک عالمی لیڈر کا درجہ حاصل کر چکا ہے، اسے صرف چار سال حکومت کرنے کیلئے سہولتیں مہیا کی گئیں مگر اس دوران اسے کام ہی نہیں کرنے دیا گیا اور یوں عوام کی فلاح و بہبود کے جو منصوبے اس کے ذہن میں تھے انہیں عملی شکل دینے کی نوبت ہی نہ آسکی، اسے قید کردیا گیا اور اس بیرک میں رکھا گیا جس میں لٹیرے سیاست دانوں کو رکھا جاتا رہا ہے۔
پی ٹی آئی کے دوستوں کا خیال ہے کہ اگر اس وقت خان حکومت میں ہوتا تو وہ مظاہروں اور عملی اقدامات سے اسرائیل کی اینٹ سے اینٹ بجا دیتا۔ بہرحال بدقسمتی ہے عمران ان دنوں حکومت میں نہیں بلکہ باہر بھی نہیں، امریکہ اوریورپ کے مختلف ملکوں میں مقیم پاکستانیوں کا فرض ہے کہ وہ یہودیوں کے ان سرپرستوں کے خلاف اتنے بھرپور مظاہرے کریں کہ انہیں لگ پتہ جائے کہ عمران کے مجاہد اور کچھ نہیں تو مظاہرے تو کر ہی سکتے ہیں۔ مظاہروں کی انہیں پریکٹس بھی بہت ہے، وہ پورے چار سال لندن میں نواز شریف کی قیام گاہ ایون فیلڈ کے سامنے اودھم مچاتے رہے ہیں، نواز شریف کو گالیاں دیتے رہے ہیں اور مسلم لیگ کا جو لیڈر انہیں لندن میں کہیں نظر آ جاتا اس کا پیچھا کرتے اور اس پر آوازے کستے۔
یوکے چونکہ ایک جمہوری ملک ہے چنانچہ اظہار رائے کی آزادی کی وجہ سے پولیس انہیں کچھ نہ کہتی، چونکہ یہ بریگیڈ نواز شریف کے پاکستان آنے کے اعلان کے بعد فارغ ہوگئی ہے اب اسے چاہیے کہ وہ اپنے مظاہروں کا آغاز کریں، یہودیوں کی دہشت گردی کے خلاف پہلا مظاہرہ جمائما کے گھر کے باہر کریں جہاں وہ عمران کے دو بیٹوں اور ایک بیٹی کے ساتھ رہتی ہے۔ اسی طرح برطانیہ، امریکہ، جرمنی، اٹلی، یونان، کینیڈا، بلجیم اور دیگر ممالک میں تہلکہ خیز مظاہروںسے ثابت کر دیں کہ ان کا لیڈر اگر جیل میں ہے تو اس کے مجاہد تو آزاد ملکوں میں رہتے ہیں جہاں رائے کے اظہار پر کوئی پابندی نہیں، پرامن احتجاج کی اجازت ہے۔ ان مظاہروں کے دوران انہیں ان ممالک میں اظہار رائے کی آزادی کا صحیح مفہوم بھی سمجھ میں آ جائے گا اور ہوسکتا ہے وہاں کی نادان حکومتیں ان کی شہریت منسوخ کرکے انہیں واپس پاکستان بھیج دیں۔ خدا نخواستہ اگر ایسا ہوا تو عمران خان کی شمع کے یہ پروانے بہت خوشی سے اپنے سابقہ وطن میں واپس آ جائیں گے،گو یہاں بھی اب آزادی اظہار کی وہ سہولت میسر نہیں جو سہولت انہیں نو مئی تک میسر تھی۔
میں یہ سطور لکھ رہا تھا کہ مجھے ایک دوست نے بتایا کہ عمران خان کے ایک مجاہد سابق پاکستانی اور حال امریکی معید پیرزادہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ حماس ایک دہشت گرد تنظیم ہے اور اس کے ساتھ یہ مشورہ بھی دیا ہے کہ اس جنگ میں اگر کوئی فلسطینی مسلمان مر جائے تو اسے شہید نہ کہیں بلکہ اسے بھی اسی طرح ہلاک قرار دیں جس طرح اسرائیلیوں کی موت کو ہلاکت قرار دیا جاتا ہے۔ واہ، مجھے معیدپیرزادہ کے بیان کی تائید کرنی چاہیے کہ میں بھی پیرزادہ ہوں مگر افسوس میں پنجاب کے ان پیرزادوں میں سے نہیں ہوں جن کا اقبال نے نوحہ پڑھا ہے۔ بہرحال میں نے بہت خلوص سے امریکی اور برطانوی پاکستانی شہریوں کو مشورہ دیا ہے اپنے ملکوں میں اسرائیل کی دہشت گردی کے خلاف مظاہرے کریں، میں یہ مشورہ تاحال پاکستان میں مقیم پی ٹی آئی کے دوستوں کو نہیں دے رہا کہ وہ آزاد ملک کے شہری نہیں ہیں، آزاد ملکوں کے پاکستانی شہریوں کو یہ تجربہ ضرور کرنا چاہیے تاکہ انہیں معلوم ہو سکے کہ کیا وہ واقعی ایک آزاد ملک کے شہری ہیں؟۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleامتیاز عالم کا کالم:مسئلہ فلسطین: پندار جنوں، حوصلہ راہ عدم
Next Article رؤف کلاسراکاکالم:From New Zealand With Love
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026

بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک

مئی 2, 2026

حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ

مئی 2, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.