Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, مئی 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کا کالم:اصلی تے وڈے حافظ صاحب!
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:اصلی تے وڈے حافظ صاحب!

ایڈیٹرنومبر 3, 20238 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

دیکھیں جی مجھے جھوٹ بولنے کی کیا ضرورت ہے میں حلفیہ بیان دیتا ہوں اور یہ بھی کہ مجھ پر اس بیان کیلئے کسی قسم کا دباؤ نہیں ہے ۔سومیرے بیان پر صدق دل سے ایمان لے آئیں کہ حافظ محمد ادریس سے میرے دیرینہ تعلقات ہیں اور یونیورسٹی کے زمانے سے ہیں ۔حافظ صاحب اسلامی جمعیت طلبا کے رہنما تھے اور میں اس امام کا مقتدی تھا دراصل جوانی میں ہر انسان خطا کا پتلا ہوتا ہے اور بے شک اللہ غفور الرحیم ہے ۔ایک حلفیہ بیان یہ بھی کہ مجھے یہ علم تھا کہ جماعت میں کچھ شاعر اور ادیب بھی ہیں مگر میں نے صرف نعیم صدیقی کی شاعری پڑھی تھی اور ان کا معترف تھا اور معترف ہوں ،میری بدقسمتی دیکھیں کہ ایک ہفتہ پہلے تک میں نے افسانہ نگار حافظ ادریس کا کوئی افسانہ نہیں پڑھا تھا اب مجھے ان کا افسانوی مجموعہ’ ناقۂ بے زمام ‘موصول ہوا تو مجھے اس وقوع کا علم ہوا ۔کتاب کا نام ہی بہت دل آویز ہے جو اقبال کے اس شعر سے لیا گیا ہے ۔
نغمہ کجا و من کجا ساز سخن بہانہ ایست
سوئے قطار می کشم ناقہ بے زمام را
اور یوں حافظ صاحب نے اپنے قارئین کو کتاب کے نام ہی سے یہ پیغام دیا ہے کہ افسانہ نگاری کہاں اور اس کے رموزواسرار کہاں، میں تو بس ایک بے مہار قوم کو سیدھے رستے میں لانے کی کوشش کر رہا ہوں۔اقبال نے نہ تو اپنے حوالے سے یہ بات بطور انکسار کہی تھی حافظ صاحب نے بھی ان کی پیروی کی مگر میں آخر میں بتائوں گا کہ حافظ ادریس کا بیان انکساری کی ذیل میں آتا بھی ہے کہ نہیں ؟
کتاب کے بارے میں ،میں نے اپنا فیصلہ ’’محفوظ‘‘ کر لیا ہے کہ مجھے کتاب سے پہلے ’صاحب کتاب ‘کے بارے میں بھی تو کچھ بتانا ہے جیسا کہ میں شروع میں عرض کر چکا ہوں کہ حافظ صاحب دوران تعلیم طلبا کے بہت جید قسم کے رہنما تھے اور میں ہمیشہ جمعیت کو ووٹ دیا کرتا تھا ایک مزے کی بات بتاتا چلوں کہ قیام امریکہ کے دوران نوائے وقت میں میرا ایک کالم شائع ہوا جو اس ملک کی آزاد فضا کی عکاسی تھی اور پاکستان میں ایک گھٹن کا ماحول جس کے نتیجے میں ہمارے ہاں جنسی کج روی میں دن بدن اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے اس پر حافظ صاحب نے مدیر نوائے وقت کو خط لکھا، جس میں اس کالم کے حوالے سےشدید احتجاج کیاگیا تھا اور مجید نظامی صاحب نے یہ خط من وعن شائع کر دیا اس سے بھی زیادہ وہ دلچسپ بات یہ ہے کہ میرے ابا جی غیظ وغضب کے عالم میں مجید نظامی صاحب کے پاس گئے اور ان سے شکایت کی کہ آپ نے عطاء الحق کی یہ خرافات کیوں شائع کی جس پر مجید صاحب نے کہا یہ ایک نوجوان کے خیالات تھے، میں نے سوچا تصویر کا یہ رخ بھی سامنے آنا چاہیے۔ بات صرف یہیں تک محدود نہیں رہی ، ابا جی نے میرے امریکہ کے ایڈریس پر خط لکھا اور کہا جب تک تم اپنے ان خیالات سے توبہ تائب نہیں کرتے مجھ سے کبھی کلام نہ کرنا۔ اس کے جواب میں، میں نے ابا جی کو ستائیس صفحات پر مشتمل خط لکھا۔ جس میں اسلامی حوالوں سے اپنے کالم کو ’’بے گناہ‘‘ ثابت کرنے کے ساتھ ان سے گڑگڑا کر معافی بھی مانگی اور آئندہ کیلئے راہ راست پر آنے کا وعدہ بھی کیا۔
چلیں یہ بات تو برسبیل تذکرہ درمیان میں آگئی، میں آپ کو یہ بتانے چلا تھا کہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد حافظ ادریس صاحب جماعت اسلامی میں شامل ہوگئے اور پھر مرکزی رہنماؤں میں شمار ہونے لگے،مرکز میں نائب امیر رہے، ادارہ معارف اسلامی کے ڈائریکٹر اور نیروبی کے اسلامک سنٹر کے چیئرمین کے طور پر بھی بہت عرصہ خدمات انجام دیں، مگر ان تمام ذمہ داریوں اور دو مختلف راہوں پر گامزن ہونے کے باوجود میرے ان سے برادرانہ تعلقات رہے۔اب بھی گاہے گاہے ان سے فون پر گپ شپ ہوتی ہے اور میں لطفِ سخن لیتا ہوں۔ آمدم برسرمطلب جب حافظ صاحب نے ، سوری یہ بات میں بعد میں کرتا ہوں پہلے یہ تو بتاتا چلوں کہ حافظ صاحب واقعی حافظ قرآن ہیں، حافظ عذیر احمد کی طرح اپنے نام کے ساتھ شوقیہ حافظ نہیں لکھتے، یہاں حافظ شیرازی کا حوالہ سوئے ادب کی ذیل میں آتا ہے اور اس سے بھی زیادہ ملتان کے حافظ حلوہ کا ذکر مجبوراً کر رہا ہوں کہ اعلیٰ حافظ صرف حافظ ادریس ہی ہیں۔ بہرحال پریشان خیالی کے وجہ سے وہ بات درمیان میں ہی رہ گئی بلکہ حافظوں کے درمیان الجھ گئی ورنہ میں یہ بتانے چلا تھا کہ ان کے افسانوی مجموعے ’’ناقۂ بے زمام‘‘ کے کچھ افسانے پڑھنے کا موقع ملا تو ان کا مطالعہ کرنے سے میں اس خوف سے لرزاں و ترساں تھاکہ کہیں یہ ’’تبلیغی افسانے‘‘ نہ ہوں،
میں ادب برائے ادب کا نہیں، ادب برائے زندگی کا قائل ہوں، چنانچہ مجھے خوشی ہوئی کہ حافظ ادریس بھی اسی نظریئے کے قائل ہیں، وہ اپنے قارئین تک جو بات پہنچانا چاہتے ہیں، بآواز بلند اور کرختگی کے لہجے کی بجائے بین السطور وہ سب کچھ کہہ جاتے ہیں، جو وہ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں۔ مجھے علم نہیں حافظ ادریس کب سے یہ ’’کام‘‘ کررہے ہیں اور اگر ابھی شروع کیا ہے تو اب اسی میں لگے رہیں کہ وعظ سے ناقۂ بے زمام، سوئے قطارنہیں جایا کرتی۔ یہ کام صرف تخلیقی پیرائے ہی میں انجام دیا جا سکتا ہے۔ واہ برادرم اب آپ کی طرف ’’ٹریٹ‘‘ واجب ہوگئی ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleالیکشن کمیشن نے 11 فروری کو عام انتخابات کی تاریخ دے دی
Next Article کشور ناہیدکا کالم:ارضِ فلسطین پہ 26 دن سے برستے بم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026

بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک

مئی 2, 2026

حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ

مئی 2, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.