Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اپریل 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کا کالم:مرزا ظاہردار بیگ!
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:مرزا ظاہردار بیگ!

ایڈیٹردسمبر 28, 202311 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

عمر بیت چلی ہے مگر خواہشیں ہیں کہ ختم ہونے میں نہیں آ رہیں اور کوئی خواہش بھی ایسی نہیں کہ جس پر دم نکلے، بہت معمولی خواہشات ہیں اتنی معمولی کہ بیان کرتے ہوئے بھی شرم آتی ہے مثلاً یہ کہ میں دیکھنے میں سوبر نظر آئوں میں نے ہر وقت پکا سا منہ بنایا ہو اور یوں جس کسی نے بھی مجھ سے بات کرنا ہو تو وہ میرے موڈ کے مطابق کرے مگر کوشش کے باوجود میں اس ممکن کو ناممکن نہیں بنا سکا۔اس طرح دوستوں کی محفل میں اگر کوئی لطیفہ سنائے اور اس پر قہقہے لگ رہے ہوں تو میں زیادہ سے زیادہ تبسم زیر لب سے کام لوں۔اگر کوئی میری تحریروں کی تعریف کرے تو میری خواہش ہوتی ہے کہ اس کا شکریہ ادا کرنے کی بجائے یہ تاثر دوں کہ ٹھیک ہے میں آپ کی سپاس گزاری کو سندِقبولیت عطا کرتا ہوں ۔میری ایک خواہش یہ بھی ہے کہ مجھے کوئی اچھے سے اچھا شعر بھی سنائے تو میں پوری خاموشی سے اسے داد دوں۔ روزانہ بہت سے لوگ مجھےملنے آتے ہیں اصولاً مجھے چاہئے کہ انہیں کچھ دیر انتظار کرائوں میرے بچپن کا کوئی دوست بھی ملنے آئے اور مجھ سے فری ہونے کی کوشش کرے تو میں اس کی ہر ایسی کوشش کو اپنے چہرے کے تناؤسے ناکام بنا دوں ۔یہ جو ہر محفل میں لوگ میرے ساتھ سیلفی بنانا چاہتے ہیں انہیں بتاؤں کہ میرا وقت بہت قیمتی ہے باری باری اپنی سیلفی بنانے کی بجائے سب اکٹھے ہو کر گروپ کی صورت میں اپنی یہ خواہش پوری کرلیں۔
کوئی ایک خواہش ہو تو اس کا ذکر کروں یہاں تو ناتمام خواہشوں کا ہجوم ہے اور میں کوشش کے باوجود ان کی تکمیل نہیں کر پاتا جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ میں بہت پڑھا لکھا ہوں مارکس، ڈارون، نطشے،آئن سٹائن سے لیکر مشرق و مغرب کے تمام فلاسفروں، دانشوروں ، ادیبوں اور شاعروں کی کاوشیں مجھے ازبر ہیں مگر محفلوں میں جب لوگ خود کو اہلِ علم ثابت کرنے کیلئے کسی ایک دانشور کو کوٹ کرتے ہیں تو مجال ہے میں ان سے سبقت لے جانے کی کوشش میں ایسی بیسیوں کوٹیشنز بیان کرنے لگوں، میری ایک خواہش ایسی ہے جو بہت عجیب وغریب ہے میں چاہتا ہوں کہ اپنے بہت سے دوستوں کی طرح اپنے کالموں میں خود کو بوجہ انکسار طالب علم، درویش، فقیر وغیرہ لکھوں مگر اس لئے نہیں لکھتا کہ میں اپنا جو پوسچربنانا چاہتا ہوں وہ میں پہلے ہی اپنے ملنے والوں کو بتاتا رہتا ہوں سو اس کی ضرورت نہیں ۔میری خواہشات بہت عجیب وغریب ہیں مثلاً میں دعوتوں میں لوگوں کو جب چھری کانٹے سے کھاتے دیکھتا ہوں تو میرا جی چاہتا ہے کہ جیسے میں گھر میں اپنے ہاتھوں سے کھانا کھاتا ہوں اس طرح ان دعوتوں میں بھی چھری کانٹے کا محتاج نہ بنوں مگر یہ خواہش بھی بس دل ہی میں رہ جاتی ہے۔ میں یہ بھی چاہتا ہوں کہ میرا ڈرائیور میرے لئے کار کا دروازہ نہ کھولے میرا بیگ اٹھا کر نہ چلے، کوئی بھی میرے جوتے پالش نہ کرے میں کہیں بھی جائوں میرے ساتھ سپیشل سلوک نہ کیا جائے ایئرپورٹ پر عوام کے ساتھ لائونج میں بیٹھ کر اپنی فلائٹ کا انتظار کروں نہ کہ عوام سے کٹ کر وی آئی پی لائونج میں جاکر بیٹھ جائوں مگر اوپر بیان کی گئی تمام خواہشوں کی طرح یہ خواہش بھی کسی نہ کسی طرح ناکام بنا دی جاتی ہے اب آپ ہی بتائیں ایسی صورتحال میں بندہ کیا کرے؟
مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ ان خواہشات کے بیان میں آپ کی کیا دلچسپی ہوسکتی ہے بس آپ یہ سمجھیں میں دل کا غبار نکال رہا ہوں ،مجھے لاہور کے جمخانہ اور اسلام آباد کے اسلام آباد کلب میں ٹھہرنے کا کوئی شوق نہیں میں تو کسی مسافر خانے میں رہنا چاہتا ہوں ،میں فائیو اسٹار ہوٹل میں کھانا کھانے کی بجائے لکشمی چوک میں بر لبِ سڑک دال چاول کھانے کا خواہشمند ہوں ،اس طرح مجھے اس طرح کی کوئی خواہش نہیں ہے کہ میں لاہور میں موجود بے شمار مساج ہاؤسزمیں جاؤں اور اپنی تھکن اتارنے کیلئے مساج کراؤں بلکہ یقین کریں لکشمی چوک میں آپ کے قریب سے بہت سے مالشیے اپنی تیل کی شیشیاں چھنچھناتے گزرتے ہیں بہت دفعہ جی کیاکہ وہاں کرسی پر بیٹھے بیٹھے ان سے سر کی چانپی کرائوں اور اس دوران وہ جو تالی بجاتے ہیں اس سے لطف اندوز ہوں مگر ہزاروں خواہشیں ایسی ہیں جو دل کی دل ہی میں رہ گئی ہیں۔
یہ بیان بہت طویل ہو چکا ہے اور میں جانتا ہوں کہ اس میں آپ کی دلچسپی کا کوئی عنصر نہیں تاہم آخر میں صرف ایک بات کہنا چاہتا ہوں اور اسے آپ میری اس تحریر کا لب لباب سمجھیں اور اس کے ساتھ یہ گزارش بھی کہ آپ میں سے میری بیان کردہ کوئی بھی خواہش پوری کرنے کی کوشش نہ کرے ورنہ نتائج کے وہ خود ذمہ دار ہوں گے حاشا وکلااِن میں سے کوئی خواہش بھی میری نہیں ہے اور اللّٰہ کرے یہ کبھی پوری نہ ہوں اور ہاں میں چاہے لکھوں نا لکھوں آپ مجھے طالب علم، درویش اور فقیر وغیرہ سمجھتے رہیں اور دوسروں کو بھی یہ سب کچھ بتائیں البتہ میرے اس کالم کے مندرجات میرے کسی دوست کے ساتھ شیئر نہ کریں کہ وہ جانتے ہیں، میں کیا ہوں اور وہ جانتے ہیں کہ میں ظاہر دار بیگ ہوں اور اس کی بدلی ہوئی شکل میں ہوں!
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : شاہ محمود قریشی کو پولیس کے دھکے اور ریاست کی مجبوریاں
Next Article حسین حقانی کا کالم:انتخابات اور جمہوریت
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم

اپریل 22, 2026

امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 22, 2026

جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری

اپریل 21, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم اپریل 22, 2026
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 22, 2026
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری اپریل 21, 2026
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے اپریل 21, 2026
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 21, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.