Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جون 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»مسکرانے اور رلانے والا ایک کالم ۔۔ عطا ءالحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

مسکرانے اور رلانے والا ایک کالم ۔۔ عطا ءالحق قاسمی

ایڈیٹرفروری 1, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کرنا خدا کا یہ ہوا کہ غمگین اندوہ پوری اور مایوس خیالی کل شام دونوں اکٹھے میری طرف آگئے، صبح دفتر جاتے ہوئے کالی بلی نے دوبار میرا رستہ جو کاٹا تھا۔ دونوں نے اتنے غمگین انداز میں مجھ سے معانقہ کیا جیسے خدانخواستہ مجھے کسی دوست کے حوالے سے بری خبر سنانے یا تعزیت کرنے آئے ہیں۔ میں نے چائے کا آرڈر دیا، تو مایوس خیالی نے منع کردیا اور کہا میں نے سوشل میڈیا پر پڑھا تھا کہ چائے کی پتی ایمونیم سے تیار کی جارہی ہے، میں نے انہیں چاکلیٹ پیش کی تو بولے سوشل میڈیا پر یہ چاکلیٹ بنتے دکھایاگیا تھا جس کے مطابق زندہ گھوڑے، زندہ سور اور زندہ بھینسے ایک بہت بڑی مشین میں پھینک دئیے جاتے ہیں اور پھر وہ ٹکڑے ٹکڑے ہو کر ایک دوسری مشین میں چلے جاتے ہیں، آخر میں ایک محلول ان میں ملایا جاتا ہے اور بالکل آخری ا سٹیج پر یہ چاکلیٹ کی صورت میں تیار ہو کر سامنے آتے ہیں اور پھر ان کی خوبصورت پیکنگ کی جاتی ہے۔ میں نے انہیں سوفٹ ڈرنک کی آفر کی اور انہوں نے اس ڈرنک کی تیاری کی جو تفصیلات بتائیں اس کے بعد میں نے انہیں واش روم کا رستہ دکھایا اور تلقین کی کہ مکمل تسلی کے بعد وہاں جائیں اور کسی بھی چیز کا استعمال اس صورت میں بالکل نہ کریں اگر سوشل میڈیا نے اس کے مضمرات کے بارے میں آپ کو اطلاع نہ دی ہو۔
اتنی دیر میں ہمسایوں کی طرف سے بریانی آئی تو اہلیہ نے وہ اندر میرے پاس بیٹھے مہمانوں کے لئے بھیج دی۔میں نے غمگین اور مایوس سے کہا’’نوش فرمائیں‘‘ ان دونوں نے کانوں کو ہاتھ لگایا اور کہا ’’آپ کو علم نہیں آپ جو بھی کھاتے ہیں، وہ نہیں ہوتا جو آپ دیکھ رہے ہوتے ہیں، یہ پھل، یہ سبزیاں، یہ بسکٹ، یہ ڈرائی فروٹ، یہ چاول، یہ آٹا یہ سب کچھ ربڑ، پلاسٹک، تانبے اور لوہے وغیرہ سے بنا ہوتا ہے۔ آپ بےشک سوشل میڈیا پر جاکر چیک کرلیں‘‘ میں نے بمشکل اپنی ہنسی روکی اور بریانی کی پلیٹ اپنی طرف سرکا کر لذت کام و دہن میں مشغول ہوگیا۔ یہ دونوں دوست سخت پریشانی کی حالت میں مجھے دیکھتے رہے، بریانی کی لذت میں ان کی اس پریشانی کی لذت نے مزید اضافہ کردیا۔
اس دوران غمگین اندوہ پوری نے مجھے مخاطب کیا اور کہا’’بہت دیر سے کوئی پریشان کن خبر نہیں سنی، آپ ذرا ٹی وی آن کریں‘‘غمگین کی تائید مایوس نے بھی کی، چنانچہ میں نے ان کی پسند کا چینل آن کردیا جہاں خبرنامے میں سارے ملک میں ہونے والے جرائم کی تفصیلات بیان کی جارہی تھیں، متاثرہ خاندان کی عورتوں کی چیخیں سنائی جارہی تھیں۔ سیاستدانوں پر کھربوں روپے کی کرپشن کی خصوصی رپورٹ پیش کی جارہی تھی۔ ایک خبر یہ بھی تھی کہ بلوچستان میں عنقریب خانہ جنگی شروع ہونے والی ہے، ایک خبر بلاول ہاؤس کے بارے میں تھی جس کے مطابق عنقریب وہاں ریڈ ہونے والی ہے اور وہاں موجود سب لوگ گرفتار ہوجائیں گے اور یہ کہ سمندر کی سطح دن بدن بلند ہوتی جارہی ہیں ، چنانچہ اس ہفتے کراچی شہر اس کی لپیٹ میں آجائے گا۔ آنے والے سات دنوں میں خوفناک زلزلوں کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے، جس کی زد میں اسلام آباد اور لاہور آکر تباہ و برباد ہوجائیں گے۔ میں دیکھ رہا تھا کہ ان خبروں کے دوران غمگین اندوہ پوری کے چہرے سے غم کی بجائے خوشی پھوٹ رہی تھی اور مایوس خیالی کا چہرہ مایوسی کی تصویر کی بجائے رخ روشن کی شکل اختیار کرگیا تھا۔
تاہم یہاں تک پہنچتے پہنچتے میرا پیمانہ صبر لبریز ہوگیا تھا، میں نے ٹی وی آف کردیا اور انہیں مخاطب کرکے کہا ’’امید ہے ان خبروں سے آپ دونوں کی روحانی تسکین ہوگئی ہوگی؟‘‘۔ مایوس خیالی نے کہا’’سوشل میڈیا ا ور ٹی وی چینلز کے بیان کردہ ان حقائق کے بعد اس ملک کی سلامتی کی کوئی امید باقی رہ جاتی ہے‘‘۔ غمگین اندوہ پوری نے مایوس خیالی کی تائید میں نہ صرف سر ہلایا بلکہ مجھے مخاطب کرکے کہا’’آپ تو ان سب باتوں کو بکواس سمجھتے ہیں، مگر یاد رکھیں یہ سب کچھ حقیقت ہے، میرے اور مایوس خیالی دونوں کے پاس کینیڈین شہریت ہے، ہم دونوں کے بچے وہاں سیٹل ہیں، اب ہم نے بھی یہ ملک چھوڑنے کا ارادہ کرلیا ہے جہاں پلاسٹک کے چاول، تانبے کے پھل اور لوہے کی ریوڑیاں کھانا پڑتی ہیں، جہاں پر ایک گھنٹے میں کھربوں کی کرپشن ہوتی ہے، آپ میری باتوں پر مسکرارہے ہیں، ابھی اپنا موبائل آن کریں ا ور سوشل میڈیا پر ان حقائق کی ابھی تصدیق کرلیں‘‘۔
اس بار میں نےجان بوجھ کر ایک زور دار قہقہہ لگایا کہ مجھے علم تھا کسی کے چہرے پر مسکراہٹ بھی ان دونوں کے لئے جان لیوا ہوتی ہے اور یوں قہقہے کا زخم تو یہ بالکل برداشت نہیں کرسکتے۔ قہقہے کے بعد میں نے ان دونوں کے چہروں پر نگاہ ڈالی تو وہ فق ہو رہے تھے اور ان کی سانسیں تیز تیر چلنا شروع ہوگئی تھیں۔ میں نے ان کیلئے پانی منگوایا اور زبردستی پلایا، زبردستی کی وجہ یہ تھی کہ انہیں یقین تھا کہ ہم جو پانی پیتے ہیں اس میں دشمن نے زہرملا دیا ہوا ہے۔ انہوں نے باامر مجبوری پانی پی تو لیا جو وہ دن میں کتنی بار باامر مجبوری پیتے ہیں، مگر وہ سہم گئے تھے۔
حالانکہ مجھے یقین ہے کہ اگر اس طرح کے لوگوں کو زہریلا پانی پلا بھی دیا جائے تو انہیں کچھ نہیں ہوگا کیونکہ افراد اور قوموں کے لئے بدگمانی اور مایوسی سے زیادہ زہریلا زہر آج تک ایجاد ہی نہیں ہوا۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکل اور آج کا پاکستان۔۔ وجدان / ڈاکٹر صغرا صدف
Next Article زخموں کا مذاق اڑانے والے ۔۔ حامد میر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم

جون 6, 2026

عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت

جون 6, 2026

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد

جون 6, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم جون 6, 2026
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت جون 6, 2026
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد جون 6, 2026
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم جون 5, 2026
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.