Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو: کالرز فرانزک رپورٹ تبدیل کرنے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں، گیرٹ ڈسکوری
اہم خبریں

ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو: کالرز فرانزک رپورٹ تبدیل کرنے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں، گیرٹ ڈسکوری

ایڈیٹرنومبر 25, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

واشنگٹن: سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور نامعلوم شخص کے مابین ہونے والی گفتگو کی مبینہ آڈیو کلپ کی جانچ کرنے والی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) اینڈریو گیرٹ نے کہا ہے کہ ہم امریکا میں تکنیکی لوگ ہیں اور ہمارا پاکستان کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اینڈریو گیرٹ فلوریڈا کی ایک کمپنی گیریٹ ڈسکوری کے سربراہ ہیں جو موبائل، آڈیو اور ویڈیو کلپس کی فرانزک کرتی ہے۔
اینڈریو گیرٹ نے کہا کہ ان کی فرم کو فیکٹ فوکس نامی نیوز سائٹ کے آڈیو کلپ پر کیے گئے کام پر تقریباً 2 ہزارکالز موصول ہوچکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’کال کرنے والوں کی اکثریت نے ہم سے فرانزک رپورٹ تبدیل کرنے کو کہا، کالز تشدد پر مبنی دھمکیاں نہیں تھی۔
اینڈریو گیرٹ نے مزید کہا کہ ’کالز کرنے والے محض دھمکیاں دے رہے تھے کہ ہم اس وقت تک انتظار نہیں کر سکتے جب تک کہ وہ آپ کو پھانسی نہ دیں۔ ہم آپ پر مقدمہ کریں گے‘۔
انہوں نے کہا کہ وہ ان دھمکیوں کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں کیونکہ ’ہم امریکا میں ایک محفوظ مقام میں ہیں‘ اور ’ان میں سے زیادہ تر کوشش کر رہے تھے کہ ہم اپنی رپورٹ واپس لے لیں یا ہم سے ایسا کہہ دیں جسے صورتحال کو غیر موثر بنا سکیں‘۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ امریکہ میں قائم ایک کمپنی کے سربراہ ہیں جس کے خلاف پاکستان میں مقدمہ نہیں چلایا جا سکتا اور ’جس شخص نے ہمیں تجزیہ کرنے کے لیے کلپ دیا وہ ذمہ دار ہے‘۔
یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ ان کی کمپنی کے کام کے سیاسی اثرات سے واقف ہیں؟ اینڈریو گیریٹ نے کہا کہ جب ہم نے یہ کام کیا تو ہمیں نہیں معلوم تھا کہ یہ لوگ کون تھے، ہم ابھی تک پاکستانی سیاست کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے۔
انہوں نے کہا کہ جس شخص نے انہیں یہ آڈیو کلپ دیا اس نے ان سے یہ تعین کرنے کو کہا کہ آیا ’آڈیو فائل میں ہیرا پھیری، ایڈیٹ یا تبدیلی کی گئی ہے‘ اور کمپنی نے تصدیق کی کہ آڈیو کلپ ’کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں کی گئی‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’لیکن ہم نے اس بات کی نشاندہی نہیں کی کہ بات کرنے والا کون ہے کیونکہ ہم نہیں جانتے تھے‘۔
یہ بتاتے ہوئے کہ وہ آڈیو کلپ کی جانچ کیسے کرتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ اگر آپ میرے پاس فائل لاتے ہیں، تو میں آپ کو نہیں بتا سکتا کہ اصل میں گفتگو کرنے والا کون ہے، میرے پاس محض آڈیو فائل ہوں گی، ہم صرف اتنا بتاتے ہیں کہ آڈیو فائل کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں کی گئی۔
اینڈریو گیرٹ نے کہا کہ جن لوگوں نے فرانزک کرایا انہوں نے خود فائل کی صداقت کی تصدیق یا تردید نہیں کی ’ہم نہیں کر سکے کیونکہ ہم نے اس پر کام نہیں کیا‘ْ
پاکستانی میڈیا میں آنے والی کچھ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اگر کسی فرانزک ماہر کو ریکارڈنگ کی دوسری کاپی دی جاتی ہے، تو اس کے پاس یہ جاننے کا کوئی طریقہ نہیں ہو گا کہ اصل مستند ہے یا غیر مستند۔
اینڈریو گیرٹ نے بھی اس نکتے پر کہا کہ اگر آپ کسی چیز کو ریکارڈ کرتے ہیں، تو اسے دوبارہ ریکارڈ کرنے کے لیے دوسرا آلہ استعمال کریں، دوسری ریکارڈنگ مستند نظر آئے گی۔
تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اس بیان کو اس کلپ کی تصدیق یا رد کے طور پر نہ لیا جائے جس پر انہوں نے کام کیا تھا۔
انہوں نے کمپنی کو دھمکیاں دینے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ’مایوسی اور غصہ غلط سمت میں ہے، ہم یہ بھی نہیں جانتے تھے کہ وہ شخص کون ہے، کوئی اندازہ نہیں تھا، ہم صرف ڈیجیٹل ڈیٹا کو دیکھ رہے تھے۔
اینڈریو گیرٹ نے مزید کہا کہ کمپنی نے اس کام کے لیے 21 سو ڈالر وصول کیے۔
(بشکریہ: ڈان نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ثاقب نثار
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنشتر ٹُو کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ، لواحقین کے لیے تین منزلہ سرائے بھی بنے گی ڈاکٹر یاسمین راشد
Next Article وینزویلا: سوشلسٹ پارٹی کی انتخابات میں بھاری اکثریت سے فتح
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ثاقب چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر پر دستی بم سے حملہ

دسمبر 21, 2023

ثاقب نثار نے ملک کے ساتھ جو کچھ کیا وہ ناقابلِ معافی ہے، کارروائی ہونی چاہیے: نواز شریف

مئی 2, 2023

ثاقب نثار نے لیک آڈیو کو ’چوری‘ قرار دیتے ہوئے اس کے مستند ہونے پر سوال اٹھادیا

اپریل 25, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس اپریل 16, 2026
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.