Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اختصاریئے»عابد میر کا اختصاریہ :عورت مارچ اور بلوچستان اسمبلی کی ”مردانگی“
اختصاریئے

عابد میر کا اختصاریہ :عورت مارچ اور بلوچستان اسمبلی کی ”مردانگی“

ایڈیٹرمئی 2, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بلوچستان اسمبلی کبھی بھی عورت دوست نہیں رہی۔ آمر پرویز مشرف کے 33 فیصد والے فارمولے سے قبل تو یہاں عورتوں کی شکل ہی کم دیکھی جاتی تھی۔ یوں بھی کمرے اور کچن کو عورت کا مقدر سمجھنے والے ہمارے باغیرت مردوں کی غیرت کہاں گوارا کرتی تھی کہ یہ عورت کچن سے نکل کر ان کے برابر اسمبلی میں آ کر بیٹھے۔ ہاں 33 فیصد کوٹے کے بعد یہاں بھرتی کرنے کے لیے بھی سب کو اپنی رشتے دار ہی نظر آئیں۔ آٹھ پردوں میں لپٹا کر وہ انھیں اسمبلی میں حاضری رجسٹر پر دستخط کروانے اور تنخواہ وصول کروانے کو لانے لے جانے لگے۔
ابھی جب کچھ سال پہلے راحیلہ درانی اسپیکر اسمبلی بنیں تو سب اراکین نے ناک بھوں چڑھائی کہ جس عورت ذات کو وہ منہ نہ لگاتے ہوں اب اسمبلی میں اس سے اجازت لے کر بات کرنی پڑے گی۔ ایک غیرت مند سردار نے ایک تو اجلاس میں کہہ دیا کہ ایک تو آپ عورت ہیں، آپ سے کیا بات کی جائے۔ سابق وزیراعلیٰ نواب کی خاتون وزیر کو، ” بمبو کرنے“ کی وضاحت فحش اشاروں سے کرنے والی وڈیو تو اب بھی سوشل میڈیا پہ دیکھی جا سکتی ہے۔
اب ماشاءاللہ اس اسمبلی نے عورت مارچ کے خلاف باقاعدہ قرارداد بھی منظور کر لی، یہ مارچ اب تک بلوچستان میں تو خیر ہو ہی نہیں سکا، مگر جہاں ہو رہا ہے، انھیں وہاں بھی اس کے ہونے سے تکلیف ہے۔ اور تکلیف کیوں نہ ہو کہ انھیں اپنی صدیوں کی حاکمیت خطرے میں جو محسوس ہو رہی ہے، سو چیخیں گے تو سہی، چلائیں گے تو سہی۔ مگر چیخنے چلانے سے، زور زبردستی سے تاریخ کا دھارا بھلا کب بدلا ہے!
ملاحظہ کیجیے، وہ اسمبلی جہاں کبھی بڑھتی ہوئی غربت، بے روزگاری، گمشدگی پہ قراردار پاس نہیں ہوئی، وطن کے وسائل بے دردی سے لٹنے کی قرارداد پیش نہ ہوئی، وہاں عورت مارچ کے خلاف قرارداد پیش بھی ہوئی اور پاس بھی ہو گئی۔ یعنی عورت دشمنی کے معاملے پر ہمارا بنیاد پرست ملا، لبرل مزاج فیوڈل، سیکولر قوم پرست، دھرتی بیچ کھانے والا غیرت مند سردار، سب کے سب ایک پیج پر ہیں۔ عورت دشمنی اور عوام دشمنی ان سب کا مشترکہ ایجنڈا ہے۔
یہ قراردار دراصل عورت مارچ کے خلاف نہیں، بلوچ سماج کے سیکولر مزاج کی دعوے داری کے خلاف منظور ہوئی ہے۔ دیکھتے ہیں خود کو عورت دوست کہنے والا سماج اس پہ کیا ردعمل دکھاتا ہے۔
بلوچستان اسمبلی نے تو اپنی فاتحہ کی قراردار پاس کر لی ہے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بلو چستان اسمبلی عورت مارچ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبلوچستان کی پہلی اردو ویب سائٹ ’’حال حوال‘‘ بند کرنے کا فیصلہ
Next Article خاتون افسر کے ساتھ فردوس عاشق کی بد تمیزی پر چیف سیکریٹری پنجاب کا احتجاج
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

محمد حنیف کا کالم : عورت مارچ اور ہمارے ’مثالی` خاندانی نظام کو خطرہ

مارچ 8, 2022

صائمہ نورین بخاری کا کالم : ٹھمکوں اور تالیوں میں عورت مارچ

مارچ 10, 2021

تم سارا دن آخر کرتی ہی کیا ہو؟ ذرا ہٹ کے / یاسر پیرزادہ

مارچ 11, 2020

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون اپریل 27, 2026
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.