Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»نصرت جاوید کا تجزیہ : خاندانی روایات کا بھرم ۔۔ ظہور الٰہی ، بگتی اور بھٹو کی کہانی
تجزیے

نصرت جاوید کا تجزیہ : خاندانی روایات کا بھرم ۔۔ ظہور الٰہی ، بگتی اور بھٹو کی کہانی

ایڈیٹراپریل 18, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
akbar bugti news
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میرا دل خوش فہم یہ تسلیم کرنے کو آمادہ ہی نہیں ہورہا کہ پنجاب اسمبلی میں ہفتے کے دن جو دنگا فساد ہوا چودھری شجاعت حسین صاحب اس کی بابت دل ہی دل میں ندامت محسوس نہیں کررہے ہوں گے۔ان کے والد چودھری ظہور الٰہی کے زمانے سے گجرات کے چودھری وضع داری کی علامت شمار ہونا شروع ہوگئے تھے۔ان کے قتل کے بعد چودھری شجاعت حسین نے پروقار استقلال سے خاندانی روایات برقرار ر کھیں۔کئی دہائیوں کی محنت سے بنایا اور برقرار رکھا بھرم مگر ہفتے کے دن دھماکے سے اُڑگیا ہے۔
چودھری ظہور الٰہی مرحوم ذوالفقار علی بھٹو کے شدید ترین مخالفوں میں شامل تھے۔بھٹو صاحب نے انہیں گرفتار کروانے کے بعد بلوچستان کے دور دراز علاقے کی ایک جیل میں بند کردیا۔نواب اکبر بگتی ان دنوں اس صوبے کے گورنر تھے۔انہوں نے ترش الفاظ میں بھٹو صاحب کو آگاہ کیا وہ اپنی زمین پر چودھری صاحب کو معمولی خراش بھی نہیں لگنے دیں گے۔ تاریخ کا جبر مگر یہ ہوا کہ چودھری شجاعت حسین کے سیاسی عروج کے دنوں میں مشرف حکومت کے ہاتھوں اکبر بگتی کا قتل ہوا۔ پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری بگتی خاندان کے داماد ہیں۔چودھری پرویز الٰہی کی موجودگی میں ہفتے کے دن ان کی تذلیل ہوئی۔ تھپڑ مارے اور بال نوچے گئے۔
عمران خان صاحب جب طیش میں آکر سیاسی روایات سے ہٹ کر سخت گیر رویہ اختیار کرتے ہیں تو ان کے مداحین یہ کہتے ہوئے نظرانداز کردیتے ہیں کہ وہ سیاست کے لئے اجنبی ہیں۔جوانی میں جنونی فاسٹ بائولر رہے ہیں۔بنیادی طورپر کھرے اور ایمان دار شخص ہیں۔ ’’منافقت‘‘ ان سے ہونہیں سکتی۔چودھری پرویز الٰہی نے مگر ہفتے کے روز جو رویہ اختیار کیا اس کا دفاع قطعی ناممکن ہے۔اس رویے نے بلکہ عمران خان کے دیرینہ حامیوں کو بھی دھچکا لگایا ہوگا جو روایتی سیاست کو ’’گندا‘‘ تصور کرتے ہیں۔منتخب اداروں کے اراکین سے ’’شائستگی‘‘ کی توقع باندھتے ہیں۔ ’’غنڈہ گردی‘‘ پسند نہیں کرتے۔
’’ہتھ چھٹ‘‘ رویے پر تکیہ کرنے کے بجائے چودھری پرویز الٰہی اگر پارلیمانی حربوں ہی کو بھرپور انداز میں استعمال کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف کی وزارت اعلیٰ کے منصب تک اڑان کی مزاحمت دکھاتے تو تحریک انصاف کے دیرینہ حامی اپنے ہی لیڈروں کو ان کی اپنائی حکمت عملی سے رجوع کرنے کو اُکساتے۔ چودھری پرویز الٰہی کی قیادت میں لیکن تحریک انصاف کے اراکین پنجاب اسمبلی نے گلی محلوں والی توتکار اور دھول دھپا کے جو مناظر فراہم کئے وہ قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کی جانب سے 9اپریل کے دن اپنائے رویے کے مقابلے میں ’’موراوور‘‘ نظر آئے۔
کوئی پسند کرے یا نہیں ہمارے پڑھے لکھے افراد کی کثیر تعداد اس امر کی بابت ناخوشی محسوس کررہی تھی کہ مرکز میں وزارت عظمیٰ عمران خان صاحب سے چھین لینے کے بعد شہباز شریف نے اپنے فرزند کو پاکستان کے آبادی کے اعتبار سے سب سے بڑے صوبے پر مسلط کردیاہے۔ شدید مگر بردبار مزاحمت سے چودھری پرویز الٰہی مذکورہ تاثر کو توانا تر بناسکتے تھے۔ مذکورہ تاثر کو اجاگر کرنے سے تاہم انہوں نے گریز کیا اور عوام کی کثیر تعداد سیاستدانوں کو ’’چور اور لٹیرے‘‘ ہی نہیں بلکہ ’’لچے لفنگے‘‘ بھی تصور کرنے کو مجبور ہوگئی۔
سیاسی عمل اہداف کا متقاضی ہوتا ہے۔چودھری پرویز الٰہی کئی دن قبل یہ جان چکے تھے کہ عثمان بزدار کی جگہ پنجاب کا وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کے لئے ان کے پاس ’’گنتی‘‘ پوری نہیں ہے۔ حمزہ شہباز کے انتخاب میں ’’لوٹوں‘‘ نے یقینا کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ ان لوٹوں پر آوازیں کسنا ہر اعتبار سے درست تھا۔ انہیں مگر ووٹ ڈالنے کے حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا تھا۔ چودھری پرویز الٰہی نے اس حق کے استعمال کو فقط غنڈہ گردی کے ذ ریعے روکنے کی کوشش کی اور یوں سیاسی ہی نہیں اختلافی اعتبار سے بھی پسپا ہوگئے۔
ہفتے کے روز پنجاب اسمبلی کے مناظر دیکھتے ہوئے مجھے ’’تاریخ‘‘ یاد آتی رہی۔آج کا بنگلہ دیش 1970کے آغاز تک پاکستان کا آبادی کے اعتبار سے سب سے بڑا صوبہ ہوا کرتا تھا۔ ہم اسے ’’مشرقی پاکستان‘‘ پکارتے تھے۔ستمبر1958میں وہاں کی صوبائی اسمبلی میں بھی گلیوں جیسا فساد ہوا تھا۔ اس فساد کے نتیجے میں وہاں کے ڈپٹی سپیکر ایوان ہی میں قتل ہوگئے۔ غیر جمہوری قوتوں نے مذکورہ قتل کو نمک مرچ لگاکر عوام کے روبرو رکھا اور اس واقعہ کے عین ایک ماہ بعد جنرل ایوب خان نے اکتوبر 1958میں پاکستان پر پہلا مارشل لاء مسلط کردیا۔ ان کا اقتدار دس برس تک جاری رہا۔
پنجاب اسمبلی کے مناظر دیکھتے ہوئے مجھے اکثر یہ گماں ہوا کہ چودھری پرویز الٰہی دوست محمد مزاری کے ساتھ ویسی ہی ’’تاریخ‘‘ دہرانا چاہ رہے ہیں تانکہ کسی ’’دیدہ ور‘‘ کی راہ بنے۔جنرل مشرف کے دور میں وہ ثابت کرچکے ہیں کہ ’’دیدہ وروں‘‘ کی چاکری انہیں خوب آتی ہے۔ 2022کے مگر اپنے تقاضے ہیں۔چودھری پرویز الٰہی ہماری سیاست کے انتہائی تجربہ کار اور کائیاں ترین کردار ہوتے ہوئے بھی ان تقاضوں کو کماحقہ سمجھنے اور نبھانے میں قطعاََ ناکام رہے۔

( بشکریہ : روزنامہ نوائے وقت )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ظہور الٰہی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleفاروق عادل کا کالم : عمران خان کا مستقبل
Next Article زاہدہ حنا کا کالم : احفاظ الرحمن اور مزاحمت (پہلا حصہ)
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نئی واسکٹ سے لیکر ڈرائی کلین شدہ شیروانی تک۔۔خالد مسعودخان

اکتوبر 15, 2019

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس اپریل 16, 2026
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.