Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, فروری 7, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : خوفزدہ بہار اور ہارا ہوا حوصلہ
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا کل بسنت کی اپنی تمام مصروفیات منسوخ کرنے کا اعلان
  • اسلام آباد: امام بارگاہ میں خودکش دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہوگئی، 169 زخمی
  • لاہور کی بسنت نے ملتان میں پتنگوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں : فی پتنگ ریٹ 1000 روپے
  • لندن: بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی طبیعت انتہائی ناساز، اتوار سے ہسپتال میں زیرِ علاج
  • بلوچستان میں سفر کرنے کا خواب : ذرا ہٹ کے / یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • غنوی نے فاطمہ بھٹو کو کیوں گالی دی ؟ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ملتان سلطانز کی دوبارہ نیلامی : علی ترین کی کمپنی سمیت کن پانچ کمپنیوں میں مقابلہ ہو گا؟
  • یوم کشمیر پر پنڈی سازش کیس کے قیدیوں کی یاد : ڈاکٹر انوار احمد کا کالم | کوچہ و بازار سے
  • بلوچستان میں بڑے پیمانے پر فوج تعینات کرنے کی ضرورت ہے، خواجہ آصف
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»عمران خان کنٹینر سے اتریں ، کام نہیں کر سکتے تو استعفیٰ دے دیں : بلاول بھٹو زرداری
اہم خبریں

عمران خان کنٹینر سے اتریں ، کام نہیں کر سکتے تو استعفیٰ دے دیں : بلاول بھٹو زرداری

ایڈیٹرمئی 1, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کوئی وزیر اعظم کو سمجھائے کہ وہ اب کنٹینر پر نہیں ہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ کنٹینر سے اتریں اور وزیر اعظم بنیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ وزیراعظم کام کریں، کام نہیں کرسکتے تو استعفیٰ دیں، کسی اور کو آنے دیں، ہمارے وزیر دن رات کام کرتے ہیں، وفاق ہمارے وزیراعلیٰ کونشانہ بناتا ہے۔
انہوں ںے کہا کہ وزیر اعظم سے پوچھتا ہوں کہ کون سی ایلیٹ کلاس ہے جس نے یہ لاک ڈاؤن نافذ کیا، لاک ڈاؤن میں توسیع کا اعلان وفاقی وزیر نے کیا۔ وفاقی حکومت صوبوں کی کوئی مدد نہیں کر رہی، وزیر اعظم کیا صرف اسلام آباد کے ہی وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں۔بلاول نے کہا کہ اگر ہم لاک ڈاؤن ختم کرتے ہیں تو اسپتالوں پر اور دباؤ آئے گا۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ ہردن یہ حکومت نیاشوشہ چھوڑتی ہے، ، وہ چاہتے ہیں کورونا کیسز کو میڈیا میں اہمیت نہ ملے، اٹھارویں ترمیم کے خلاف پہلے بھی سازشیں ہوئی ہیں، اس وقت اٹھارویں ترمیم کوکوئی خطرہ نہیں۔
بلاول نے کہا کہ وزیراعظم چاہتے ہیں کہ وہ میئر اسلام آباد بنیں، پی پی دور میں سیلاب آیا سوات آپریشن سے لوگ متاثرہوئے، ہم نے مدد کی،کبھی نہیں کہا کہ کے پی حکومت خود کرے، اسلام سکھاتا ہے کہ کوئی مشکل میں ہو تو مدد کریں۔بلاول نے کہا کہ حکومت عمران خان کی ہے ان کی پالیسی پر تنقید کرسکتا ہوں، اٹھارویں ترمیم پر میرا مؤقف مضبوط ہے لیکن ابھی کورونا پربات کرنی ہے، وزیر اعظم الیکٹڈ ہیں یا سلیکٹڈ اب انہیں کام کرنا چاہیے۔
چیئرمین پی پی نے کہا کہ جو بھی باہرنکلے وہ فیس ماسک پہنے، ہم کورونا کے پھیلاؤ کو کو روکنے کے لیے جو کرسکتے ہیں کررہے ہیں، رمضان میں ہمیں دوسرے لوگوں کے لیے سوچنا چاہیے، مئی ہمارے لیے اہم مہینہ ہے، ابھی وائرس کا عروج ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاق روز اول سے چاہتاہے کہ وائرس کا مقابلہ صوبے خودکریں، فوج ہمارے ساتھ ہے، لاک ڈاؤن پر عمل کروانا ہو یا قرنطینہ بنانا ہو فوج نے ساتھ دیا ہے۔
بلاول نے کہا کہ بجٹ کہاں سے کٹ کرنا ہے اس کا فیصلہ وفاقی حکومت کو کرنا ہے، پہلے ہماری جو ترجیحات تھیں اب وہ نہیں اب ترجیح وائرس ہے، لاک ڈاؤن میں شروع میں مکمل عمل ہورہا تھا، ابہام سے لاک ڈاؤن میں فرق پڑا ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ جتنے کم لوگ باہر نکلیں گے اتنے ہی کم لوگ وائرس سے متاثر ہوں گے، رمضان کا موقع ہے سب سے اپیل کرتا ہوں کہ احتیاطی تدابیر اپنائیں، ضعیف افراد اور طبی عملے کا سوچیں، جانتا ہوں گھروں میں رہنا مشکل ہے۔
بلاول نے کہا کہ باقی صوبوں کے مقابلے میں سندھ نے زیادہ راشن تقسیم کیا، نقد رقم کے لیے وفاق نے نادرا کا ڈیٹا ہمیں نہیں دیا، ہم مزدوروں اور ڈیلی ویجز والوں کو زیادہ ٹارگٹ کررہے ہیں، سندھ نے پورے ملک میں سب سے زیادہ اسپتال بنائے وہ بھی کم پڑیں گے، دعاکرتے ہیں کہ اللہ کرے ایسا نہ ہو کہ وائرس بڑھے۔
انہوں نے کہا کہ ہم فیصلے اپنے عوام کی زندگی کے لیے کرتے ہیں، دفاتر کھولنے ہیں یا نہیں اس کا فیصلہ سندھ کو کرنا ہے، چاہتا ہوں فیصلے ڈاکٹروں کی تجاویز کے مطابق ہوں۔بلاول نے کہا کہ ہر دن وفاقی حکومت نیا شوشہ چھوڑتی ہے، میڈیا سے درخواست ہے کہ میڈیا ڈاکٹرز اور نرسز کے بیانات کو اہمیت دیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے خلاف سازشیں ہوئیں ہیں اور بھی ہوں گی، اس وقت اٹھارویں ترمیم کو کوئی خطرہ نہیں،وہ بس کورونا سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاق کے خلاف سازش ہم نےنہیں کی، کیا ووہان میں اٹلی میں اور امریکا میں لاک ڈاؤن ہم نےکیا؟۔بلاول نے کہا کہ ہم اپنے لوگوں کی زندگی بچانا چاہتے ہیں، اگرپی ٹی آئی کوخطرہ ہے تو پی ٹی آئی سے ہی ہے، ہمارے بیانیے، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے بیانیے کی مخالفت نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں شرح اموات کم ہیں، وزیراعظم بتائیں کہ ان کی تسلی کتنی فیصد شرح اموات پر ہوگی۔
( بشکریہ : جیو نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بلاول بھٹو عمران خان کورونا
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسالانہ کرکٹ رینکنگ : ٹی 20 میں پاکستان اور ٹیسٹ میں بھارت کی بادشاہت ختم
Next Article یوم مئی پر پی آئی اے کا سی بی اے کے علاوہ ملازمین کی بقیہ تنظیمیں تسلیم کرنے سے انکار
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

شہادت کے لیے بھی تیار ہوں : سربراہ پی ٹی آئی نے سڑکوں پر آنے کی کال دے دی

دسمبر 21, 2025

یہ خاموشی طوفان کا پیش خیمہ بن سکتی ہے ۔۔۔ سید مجاہدعلی کاتجزیہ

دسمبر 18, 2025

فیض حمید کی سزا سے میری بے اعتنائی کی خواہش : نصرت جاوید کا کالم

دسمبر 16, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : خوفزدہ بہار اور ہارا ہوا حوصلہ فروری 7, 2026
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا کل بسنت کی اپنی تمام مصروفیات منسوخ کرنے کا اعلان فروری 6, 2026
  • اسلام آباد: امام بارگاہ میں خودکش دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہوگئی، 169 زخمی فروری 6, 2026
  • لاہور کی بسنت نے ملتان میں پتنگوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں : فی پتنگ ریٹ 1000 روپے فروری 6, 2026
  • لندن: بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی طبیعت انتہائی ناساز، اتوار سے ہسپتال میں زیرِ علاج فروری 5, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.