Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 30, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم
  • خانیوال میں غیر فطری جنسی عمل کے نتیجے میں خاتون کی موت، شوہر گرفتار
  • مْک مْکا یا جنگ کا اگلا راؤنڈ؟ کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران امریکہ جنگ بندی: خوش ہونا منع ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا اور ایران معاہدے کے بہت قریب ہیں لیکن ابھی معاہدہ ہوا نہیں : امریکی نائب صدر
  • عالمی لیڈر اور اُن کا لباس ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • مریض عشق پر رحمت خدا کی :وجاہت مسعود کا کالم
  • نہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہو جائے : بشیر بدر رخصت ہوگئے
  • تین دن میں امریکہ کا ایران پر دوسرا حملہ
  • پاکستانی اخبارات بمقابلہ بی بی سی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»یوم مئی پر پی آئی اے کا سی بی اے کے علاوہ ملازمین کی بقیہ تنظیمیں تسلیم کرنے سے انکار
اہم خبریں

یوم مئی پر پی آئی اے کا سی بی اے کے علاوہ ملازمین کی بقیہ تنظیمیں تسلیم کرنے سے انکار

ایڈیٹرمئی 1, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
PIA
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کراچی : پاکستان کی قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے ملازمین کی تمام تنظیموں کی تسلیم شدہ حیثیت فوری طور پر ختم کر دی ہے۔پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے یوم مئی سے ایک روز قبل جاری ہونے والے ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق پاکستان ایئر لائن نے پائلٹ ایسوسی ایشن(پالپا)، سینیئر سٹاف ایسوسی ایشن(ایس ایس اے)، ایئر لائن ٹیکنالوجسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان(آٹاپ)، سوسائٹی آف ایئر کرافٹ انجینیئرز آف پاکستان(سیپ) اور پاکستان ایئر لائن کیبن کریو پی آئی اے کی انتظامیہ کے ساتھ کسی بھی حوالے سے مذاکرات نہیں کر سکیں گے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق اب صرف ریفرنڈم جیتی ہوئی یونین بحیثیت سی بی اے (کلیکٹو بارگیننگ ایجنٹ) آئینی حیثیت میں رہ کر کام کر سکے گی۔
جمعرات کو جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق ان تمام تنظیموں کے نام میں پاکستان آتا ہے لیکن ان کی نمائندگی صرف پی آئی اے ملازمین تک محدود تھی اور دیگر ایئر لائنز کے ملازمین ان کا حصہ نہیں تھے۔
خیال رہے کہ یہ احکامات یکم مئی کو منائے جانے والے عالمی یومِ مزدور سے ایک روز قبل جاری کیے گئے ہیں۔نوٹیفیکیشن میں پی آئی اے نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ انتظامی ضروریات اور ادارے کو مختلف گروپوں کے ’شکنجوں‘ سے نکالنے کے لیے لیا گیا ہے جو ’متوازی انتظامیہ‘ بننا چاہتے تھے۔
تاہم ادارے نے مزید کہا کہ کہ یہ فیصلہ ملازمین کے خلاف نہیں ہے بلکہ ادارے کے آپریشن کو بہتر طریقے سے چلانے کے لیے لیے کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے پی آئی اے کی خدمات پر لازمی سروس ایکٹ 1952 نافذ کر دیا ہے اور یہ قانون آئندہ چھ ماہ تک نافذ رہے گا۔اس ایکٹ کے نفاذ سے ادارے میں یونین سرگرمیاں جاری رکھنے کی بھی اجازت نہیں ہو گی۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ان تنظیموں کے جانب سے سامنے لائے جانے والے معاملات پر اب مزید کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی تاہم انفرادی شکایت پر میرٹ کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
اس میں مزید لکھا ہے کہ ’ایسی کسی بھی یونین، سوسائٹی یا ایسوسی ایشن کے کیے جانے والے معاہدے کو فی الفور منسوخ کیا جاتا ہے۔ ان معاہدوں کی منسوخی کے بعد مناسب انتظامی احکامات جاری کیے جا چکے ہیں۔‘
خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں، الاؤنسز اور دیگر مراعات کو حتیٰ الامکان کم نہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

مزدور ملازمین یوم مئی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعمران خان کنٹینر سے اتریں ، کام نہیں کر سکتے تو استعفیٰ دے دیں : بلاول بھٹو زرداری
Next Article سویڈن میں لاپتہ ہونے والے بلوچ صحافی ساجد حسین کی موت کی تصدیق
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پنجاب اسمبلی میں ملازمین کی تقرری کیلئے عمرکی حد بڑھانے سے متعلق قرارداد منظور

مئی 13, 2025

بلوچستان کے ضلع کچھی میں مسلح افراد نے سات مزدوروں کو اغوا کر لیا ۔

مارچ 14, 2025

تیل کی قیمتوں میں کمی مہنگائی کا متبادل نہیں، مزدور کی تنخواہ میں اضافے کی کوشش کریں گے: وزیراعظم

مئی 1, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم مئی 30, 2026
  • خانیوال میں غیر فطری جنسی عمل کے نتیجے میں خاتون کی موت، شوہر گرفتار مئی 29, 2026
  • مْک مْکا یا جنگ کا اگلا راؤنڈ؟ کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی : نصرت جاوید کا کالم مئی 29, 2026
  • ایران امریکہ جنگ بندی: خوش ہونا منع ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 29, 2026
  • امریکا اور ایران معاہدے کے بہت قریب ہیں لیکن ابھی معاہدہ ہوا نہیں : امریکی نائب صدر مئی 29, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.