Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, مئی 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • حجام بیگم اور ٹھنڈی ٹھار قلفی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • پیر سپاہی ، ملتان کی کہانیاں اور رضی الدین رضی کی سوانح عمری : کلثوم رفیق کا کتاب کالم
  • پاکستان اور سعودی عرب سمیت تمام اسلامی ممالک بیک وقت معاہدہ ابراہیمی پر دستخط کریں : ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا مطالبہ
  • ایران امریکہ معاہدے میں بدستور بےیقینی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کوئٹہ میں ٹرین پر خود کش حملے میں اموات کی تعداد 30 ہو گئی
  • گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر سمیت ادارے کے چاروں مغوی ملازمین بازیاب
  • کوئٹہ : ٹرین کے قریب دھماکہ : عید منانے کے لیے جانے والے 20 فوجی ہلاک، 70 زخمی
  • نریندر مودی سوالوں کا جواب کیوں نہیں دیتے ؟ یورپی دورہ اور آزادی رائے کی بحث : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کوئٹہ : نامعلوم افراد نے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے افسر کو سگے بھائی سمیت قتل کر دیا
  • عید سے پہلے پیٹرول 6 روپے لیٹر سستا کر دیا گیا : ایک ہفتے میں گیارہ روپے کی کمی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کھیل»سابق عالمی چمپیئن عامر خان نے باکسنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
کھیل

سابق عالمی چمپیئن عامر خان نے باکسنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

ایڈیٹرمئی 13, 20222 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لندن : پاکستانی نژاد برطانیہ کے سابق عالمی چمپیئن باکسر عامر خان نے طویل کامیابیوں پر مشتمل شان دار کیریئر کو خیرباد کہہ دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عامر خان نے کہا کہ ‘اپنے گلوز اتارنے کا وقت آگیا ہے، میں 27 سال سے زیادہ عرصے پر محیط ایک شان دار کیریئر پر خوشی محسوس کر رہا ہوں’۔
سابق عالمی چمپیئن باکسر نے کہا کہ ‘میں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ غیرمعمولی ٹیم جس کے ساتھ میں کام کر چکا ہوں، اور میرا خاندان، دوستوں اور مداحوں کی محبت اور حمایت جو انہوں نے میرے ساتھ کی’۔
سابق لائٹ ویلٹر ویٹ ورلڈ چمپیئن اور 2004 میں ایتھنز اولمپکس میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے والے عامر خان نے 2005 میں پروفیشنل باکسنگ کا آغاز کیا تھا۔عامر خان کا آخری مقابلہ رواں برس فروری میں کیل بروک کے ساتھ ہوا، جس میں انہیں ناک آؤٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
عامر خان نے کیریئر میں 34 فتوحات حاصل کیں جبکہ 6 مقابلوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔کیل بروک کے ہاتھوں چھٹے راؤنڈ میں تکنیکی طور پر ناک آؤٹ کے ساتھ بڑی شکست کے بعد عامر خان نے کھیل سے ریٹائرمنٹ پر غور کرنے کا اشارہ دے دیا تھا۔
عامر خان سے جب ان کی ممکنہ ریٹائرمنٹ کے بارے میں سوال پوچھا گیا تو انہوں نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ یہ یقیناً سوچنے کی بات ہے، میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ میں کبھی نہیں چاہتا کہ باکسنگ مجھے ریٹائر کرے، میں باکسنگ سے ریٹائر ہونا چاہتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ کبھی کبھی باکسنگ میں اس طرح کی مار پڑتی ہے، میں جانتا ہوں کہ میں نے بڑے دل کا مظاہرہ کیا اور کچھ بڑے شاٹس آزمائے لیکن بعض اوقات اس طرح کے شاٹس مستقبل کے لیے نقصان دہ ہوسکتے ہیں۔
عامر خان نے کہا تھا کہ میں نے اپنی توقع سے زیادہ کھیلا، شاید میں بہت جلد کھیل کی بلندی پر پہنچ گیا، میں نے اولمپکس میں حصہ لیا اس وقت میری عمر 17 سال تھی، میں نے 22 سال کی عمر میں ورلڈ ٹائٹل جیتا، میں اب 35 سال کا ہوں، میں بہت طویل عرصے سے رنگ میں ہوں، اب میں اس کھیل کے لحاظ سے بوڑھا ہو رہا ہوں، اب میں اپنے بچوں اور اپنے خاندان کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتا ہوں۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 35 سالہ عامر خان اولمپکس 2004 میں 17 سال کی عمر میں رنگ پر اترے اور ان گیمز میں وہ برطانوی ٹیم میں واحد باکسر تھے۔اولمپک گیمز میں شان دار کارکردگی کے بعد عامر خان باکسنگ کی دنیا میں مشہور ہوئے اور دنیا بھر میں مداحوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہوا۔
انہوں نے پروفیشنل مقابلوں میں مسلسل 18 فتوحات حاصل کیں اور اپنے اکثر حریفوں کو اپنے مخصوص داؤ سے ناک آؤٹ کردیا۔
عامر خان کو 2008 میں بیرڈیس پریسکوٹ سے غیرمتوقع طور پر ناک آؤٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد وہ امریکا چلے گئے اور مشہور ٹرینر فریڈی روچ کے ساتھ ٹریننگ کی۔
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر نے 2008 میں کیریئر کی پہلی شکست کے 10 ماہ بعد مانچسٹر ارینا میں ڈبلیو بی اے لائٹ ویلٹرویٹ ٹائٹل کے مقابلے میں اینڈیاس کوٹیلنک کو شکست دی۔انہوں نے 2011 میں زیب جودا سے کامیابی کے ساتھ آئی بی ایف بیلٹ جیت لی اور یونیفائیڈ چمپیئن کا اعزاز حاصل کیا۔
عامر خان نے اپنے کیریئر میں مارکوس میڈانا، ڈیوون الیگزینڈر اور لوئس کولیزو جیسے سخت حریفوں کے خلاف مثالی کامیابیاں حاصل کیں، جس کے بعد انہیں برطانیہ کے عظیم باکسرز میں شمار کیا جانے لگا۔
انہیں کیریئر میں ناکامیوں کا سامنا بھی کرنا پڑا، جن میں ڈینی گارشیا اور ساول کینیلو الواریز سے ناک آؤٹ اور لیمونٹ پیٹرسن اور موجودہ اسٹار ٹیرینس کراؤفرڈ سے بھی شکست ہوئی۔عامر خان کو ان شکستوں کے باوجود دلیر باکسرز میں شمار کیا جاتا ہے جو حریف کے چینلج سے کبھی نہیں گھبرایا۔
( بشکریہ : ڈان نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

باکسنگ عامر باکسر
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleروپیہ رُل گیا : ڈالر 193 روپے کی بلند ترین سطح پر آ گیا
Next Article عثمان بزدار اور اسد قیصر سرکاری گاڑیاں واپس کریں : خط ارسال کر دیے گئے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

باسی کڑاہی میں ابال اور مائیک ٹائسن کی دھمال : عمران علی خان کاسپورٹس کالم

نومبر 17, 2024

عبدالرشید شکور کا کالم : کامن ویلتھ گیمز ۔۔دو پاکستانی اور ایک سری لنکن باکسر انگلینڈ میں غائب

اگست 10, 2022

محمد علی:تتلی کا ناقابل شکست رقص ( وفات تین جون 2016 ) .. رضی الدین رضی

جون 4, 2019

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • حجام بیگم اور ٹھنڈی ٹھار قلفی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت مئی 26, 2026
  • پیر سپاہی ، ملتان کی کہانیاں اور رضی الدین رضی کی سوانح عمری : کلثوم رفیق کا کتاب کالم مئی 26, 2026
  • پاکستان اور سعودی عرب سمیت تمام اسلامی ممالک بیک وقت معاہدہ ابراہیمی پر دستخط کریں : ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا مطالبہ مئی 25, 2026
  • ایران امریکہ معاہدے میں بدستور بےیقینی : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 25, 2026
  • کوئٹہ میں ٹرین پر خود کش حملے میں اموات کی تعداد 30 ہو گئی مئی 25, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.