ملتان : گزشتہ جمعہ کو ملتان میں لیڈی ڈاکٹر بیٹی ڈاکٹر علیزہ کومبینہ طور پر قتل کر کے خود کشی کرنے والے ڈاکٹر اظہر حسین کے بھائی اور ڈاکڑ علیزہ کے چچا ڈاکٹر محب سلیم پراسرار موت کا شکار ہو گئے ہیں ۔ رضا آباد کے علاقے سخی سلطان کالونی سے ان کی جھلسی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ جس کے بعد اس واردات نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے ۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن کے مطابق ڈاکٹر محب سلیم کی لاش گھر میں پڑی ملی ہے، موقع پر کچن میں پٹرول کی خالی بوتل و دیگر شواہد اکٹھے کر لئے ہیں۔ کیپٹن ریٹائرڈ عامر نیازی کے مطابق حالات و واقعات سے تو خود کشی ہی نظر آتی ہے،ڈاکٹر سلیم محب کورونا کا شکار رہے اور ابھی ائسولیشن سے باہر نکلے تھے ۔ انہوں نے ڈاکٹر اظہر کے جنازے میں بھی علالت کے باعث شرکت نہیں کی تھی ۔
پولیس کے مطابق ڈاکٹر سلیم محب کے دو گھر تھے، ڈاکٹر سلیم محب کی بیوی بھی ڈاکٹر ہے ڈاکٹر سلیم محب شام کو سخی سلطان کالونی والے گھر میں پہنچے تھے ۔لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے بھجوادیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر سلیم کی موت اتفاقی ہے یا قتل، پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے ۔