Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جولائی 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈاکٹر وزیر آغا ، نقاد ، محقق ، شاعر : ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری
  • مرنا کبھی اس قدر آساں نہ تھا : امر جلیل کا کالم
  • مولانا فضل الرحمان ۔۔۔ اثاثے سے باغی تک کا سفر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»بشریٰ بی بی کی کردار کشی کی جا رہی ہے : فرخ حبیب ۔۔ عمران خان کے ساتھ ناراضی کی تردید
اہم خبریں

بشریٰ بی بی کی کردار کشی کی جا رہی ہے : فرخ حبیب ۔۔ عمران خان کے ساتھ ناراضی کی تردید

ایڈیٹرفروری 14, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran and bushra
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ خاتون اول کا کسی قسم کی سیاسی سرگرمی میں کوئی کردار نہیں، بشریٰ بی بی گھریلو خاتون ہیں، ان کا کوئی سیاسی اثر و رسوخ نہیں اور ان سے متعلق ہتک آمیز مہم میں ملوث لوگوں کو خبردار کرنا چاہتا ہوں کہ وہ اپنی گھناؤنی حرکتوں سے باز آجائیں۔
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس کے بعد سینیٹر فیصل جاوید کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی سے متعلق جعلی، بے بنیاد اور گھٹیا خبریں چلوائی گئیں، ان غلیظ خبروں کے پیچھے وہی لوگ ہیں جنہوں نے شہید بینظیر بھٹو کی کردارکشی کی تھی۔
وزیر مملکت برائے اطلاعات کا خاتون اول سے متعلق افواہوں کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خاتون اول کا کسی قسم کی سیاسی سرگرمی میں کوئی کردار نہیں، بشری بی بی گھریلو خاتون ہیں، انکا کوئی سیاسی اثر رسوخ نہیں ہے، خاتون اول سے متعلق ہتک آمیز مہم میں ملوث لوگوں کو خبردار کرنا چاہتاہوں کہ ان حرکتوں میں ملوث لوگ اپنی گھناؤنی حرکتوں سے باز آجائیں۔ان کا کہنا تھا کہ خاتون اول بشری بی بی بطور خاتون بہت قابل احترام ہیں ، جس طرح سب کی مائیں، بہنیں سانجھی ہوتی ہیں اسی طرح وہ بھی ہماری ماؤں، بہنوں کی طرح ہیں، لہذا کسی خاتون کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہمیں سوچنا چاہیے۔
واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے ذریعے وزیر اعظم عمران خان اور خاتون اول کی ناراضی سے متعلق مختلف خبریں اور افواہیں سامنے آئی تھیں جن کی سختی سے تردید کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے روابط شہباز گِل نے بتایا تھا کہ پورے ایک سال میں خاتون اول صرف ایک ہفتے کے لیے لاہور تشریف لے گئی تھیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ پچھلے چند مہینوں سے وہ لاہور تشریف نہیں لے کر گئیں اور اسلام آباد میں تشریف فرما ہیں۔
انہوں نے اس طرح کی خبروں اور افواہوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاست اور صحافت کریں لیکن اہلخانہ جو سیاست کے میدان میں موجود ہی نہیں ان سے متعلق جھوٹی، جعلی خبریں دینے والوں کو عدالت لے کر جائیں گے۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیرا عظم اور خاتون اول بشریٰ عمران خان کے بارے میں گھٹیا اور من گھڑت خبریں دینے پر پہلے ہی نجم سیٹھی کے خلاف ہم عدالت میں ہیں، ابھی بھی جو لوگ خاتون اول کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں ان کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی، بشریٰ بی بی اور وزیر اعظم دونوں اسلام آباد میں موجود ہیں۔
اس سے قبل خاتون اول کی قریبی دوست فرح خان نے بھی کہا تھا کہ بشریٰ بی بی میرے گھر قیام پذیر نہیں بلکہ بنی گالا، اسلام آباد میں موجود ہیں۔
اس طرح کی تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وزیراعظم اور خاتون اول کے خلاف جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، خاتون اول میرے گھر قطعا قیام پذیر نہیں، وہ بنی گالا اسلام آباد میں موجود ہیں۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں فرح خان کا مزید کہنا تھا کہ سیاست میں اتنا نیچے نہیں گرنا چاہیے۔
فرخ حبیب کا میڈیا سے گفتگو میں مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف کے خلاف اربوں روپے کے کرپشن کے کیسز ہیں، اسی وجہ سے اپوزیشن لیڈر کی گھبراہٹ ان کے چہرے سے واضح ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں آنے کے بعد میاں برادران کے کاروبار بڑھے، شریف خاندان نے مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے منتقل کیے، شہباز شریف کے خلاف رمضان شوگر مل کیس واضح ہے، شہباز شریف نے سلیمان شہباز کو لندن فرار کروایا ہوا ہے، وہ سلیمان شہباز کو بلائیں، ان کو کونسی بیماری ہے؟
وزیر مملکت نے کہا کہ اپنی کرپشن پکڑی جانے کے خوف سے شریف خاندان گھبرایا ہوا ہے، ان کو سمجھ نہیں آرہی کہ لوٹی دولت کیسے بچائیں، شریف خاندان ادھر ادھر ٹامک ٹوئیاں مارنے کے بجائے عدالتوں کا سامنا کرے۔
انہوں نے کہا کہ اسی گھبراہٹ کے باعث شہباز شریف نے آصف زرداری کے پیر پکڑے ہوئے ہیں، اسی گھبراہٹ کے نتیجے میں شہباز شریف کو 22 سال بعد چوہدری شجاعت کی عیادت یاد آئی، وہ ہمارے اتحادیوں سے ملنے گئے مگر انہیں وہاں سے بھی مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز شہباز شریف کی باڈی لینگویج ایک ہارے ہوئے شخص کی باڈی لینگویج تھی، ان چہرے پر ہوائیاں اڑی ہوئی تھیں اور آج وفاقی وزیر مونس الہٰی نے بھی انہیں واضح پیغام دے دیا کہ آؤ، روٹی کھاؤ اور چلتے بنو۔
فرخ حبیب نے کہا کہ پوری اپوزیشن اپنی کرپشن سے بنائی دولت کو بچانے کے لیے عمران خان سے این آر او لینے کے لیے ایک جگہ اکٹھی ہوگئی ہے، کرپث مخالفین، چور ڈاکو، لٹیرے کتنے ہی ہاتھ پاؤں ماریں ان کا ٹھکانہ اڈیالہ جیل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور وزیر اعظم کو اس منقسم اپوزیشن سے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، یہ اپوزیشن ہی اپوزیشن کے خلاف ہے، ان میں آپس میں کوئی اتفاق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کیوں گھبرائیں گے، عمران خان نے باہر جائیدادیں نہیں بنائیں، عمران خان بوئنگ 777 پر سفر نہیں کرتے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے بھی اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا، مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو مسئلہ مقصود چپڑاسی کا ہے، مخالفین چاہتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان انہیں این آر او دے دیں، اپوزیشن چاہتی ہے کہ 1999 سے کیسز ختم کر دیے جائیں۔
وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائے جانے سے متعلق انہوں نے کہا کہ اپوزیشن، تحریک عدم اعتماد کل نہیں، آج ہی لائے، تحریک عدم اعتماد سے عمران خان پر اعتماد ظاہر ہوگا، ڈی آئی خان میں جیسے انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا، ایسے ہی آئندہ بھی انہیں شکست کا سامنا ہوگا۔
( بشکریہ : ڈان نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بشریٰ بی بی عمران خان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleقندیل بلوچ کے بھائی اورقتل کیس کے مرکزی ملزم وسیم کو ہائیکورٹ نے بری کردیا
Next Article نور مقدم اور ظاہر جعفر کے تعلقات کی ویڈیوز عدالت میں جمع کرا دی گئیں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

راولپنڈی: عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت

فروری 15, 2026

پی ٹی آئی کی تنظیمی کمزوریاں اور سیاسی عمل سے لاتعلق عوام : برملا / نصرت جاوید کا کالم

فروری 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ڈاکٹر وزیر آغا ، نقاد ، محقق ، شاعر : ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری جولائی 21, 2026
  • مرنا کبھی اس قدر آساں نہ تھا : امر جلیل کا کالم جولائی 21, 2026
  • مولانا فضل الرحمان ۔۔۔ اثاثے سے باغی تک کا سفر : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 21, 2026
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے جولائی 20, 2026
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم جولائی 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.