Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»خاورمانیکا نے 3 بار بشریٰ بی بی کو طلاق دی، پھر کیا رہ گیا ؟ بشریٰ بی بی کے وکیل کے دلائل
اہم خبریں

خاورمانیکا نے 3 بار بشریٰ بی بی کو طلاق دی، پھر کیا رہ گیا ؟ بشریٰ بی بی کے وکیل کے دلائل

ایڈیٹراپریل 9, 20244 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran and bushra
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد: عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وکیل نے عدت میں نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیل پر دلائل دیتے ہوئےکہا کہ ٹرائل میں قانونی تقاضے پورےہوئے اور نہ ملزمان کو شفاف ٹرائل کا حق دیاگیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج شاہ رخ ارجمند نے عدت میں نکاح کیس میں بشریٰ بی بی اور عمران خان کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کی جس دوران بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوشن آئے، دلائل دے تو میں بھی دوں گا، سزا معطلی کی استدعا کروں گا۔
عثمان گل نے اپنے دلائل میں کہا کہ خاورمانیکا نے 3 بار بشریٰ بی بی کو طلاق دی، پھر کیا رہ گیا؟ اگرخاور ما نیکا نے طلاق دے دی تو پھر رجوع کا حق ختم ہوگیا، ماضی میں خاور مانیکا کا بشریٰ بی بی سے متعلق بیان بھی عدالت میں چلایا گیا، خاور مانیکا نے بیان میں کہا میری سابقہ اہلیہ دنیا کی پاک خاتون تھیں۔
عثمان گل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے کہا ملزم نے چارج شیٹ پر دستخط نہیں کیے جب کہ دستخط ہوئے، جوڈیشل آرڈر بھی مناسب نہیں، بتایا گیا بشریٰ بی بی عدالت کو اطلاع دیے بغیر واپس چلی گئیں، بشریٰ بی بی کی استثنیٰ کی درخواست، اسپتال کا میڈیکل بھی ساتھ لگایا، ٹرائل میں قانونی تقاضے پورےہوئے اور نہ ملزمان کو شفاف ٹرائل کا حق دیاگیا۔
سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ بھی سیشن عدالت پہنچ گئے اور کیس سے متعلق یو ایس بی عدالت میں جمع کرائی، سیشن عدالت نے عملے کو یو ایس بی چیک کرنےکی ہدایت کردی۔
عدالت میں کیس کےگواہ مفتی سعید کا عدت سےمتعلق بیان چلایاگیا جس کے بعد وکیل سلمان اکرم نےٹرائل کورٹ میں مفتی سعید پرکی گئی جرح عدالت میں پڑھی۔
سلمان اکرم نے کہا کہ ہمارےخلاف ٹرائل میں ہر کام جمعہ کے روز شروع ہوتا تھا اور ہفتےکو فیصلہ آجاتا تھا، مفتی سعید نے کہا مجھ سے عون چوہدری نے رابطہ کیا، پچھلے اور نئے کیس میں بھی عون چوہدری نے مجھ سے رابطہ کیا، مفتی سعید نے کہا کہ میرا نکاح اور عدت سے متعلق بیان وہی ہے جو دیا۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ طلاق کا طریقہ کار ہوتا ہےجس میں یونین کونسل سرٹیفکیٹ جاری کرتی ہے، ہمارے معاشرے میں طلاق کے سرٹیفکیٹ کی وصولی والا طریقہ کار بیشتر بار نہیں اپنایا جاتا۔
عمران خان کے وکیل نے کہا کہ نومبر 2017 کو دی گئی، طلاق کا یونین کونسل کو آگاہ کرنا غیر ضروری ہے، بشریٰ بی بی نے کہا اپنے نکاح سے مکمل مطمئن ہوں، فراڈ کےکوئی عناصر نہیں۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ٹرائل کورٹ کے سامنے دائرہ اختیار سے متعلق بار بار آواز اٹھائی، بشریٰ بی بی کا بیان حلفی بھی عدالت میں جمع کرایا گیا تھا، ٹرائل کورٹ نے کیس کے دائرہ اختیار پر کچھ وضاحت نہیں کی۔
عثمان گل نے کہا کہ عون چوہدری سیاسی حریف ہےجس نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف کیس کو مینج کیا، ریکارڈ پر موجود ہے کہ خاورمانیکا سے قبل نامعلوم شہری محمد حنیف نے شکایت دائر کی، عجیب بات ہے کہ محمدحنیف اور خاورمانیکا دونوں کے وکیل رضوان عباسی تھے۔
سماعت کے دوران سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے استفسار کیا کہ کیا بشریٰ بی بی نے اپنے بچوں کو بطور گواہ پیش کرنے سے متعلق بیان دیا؟
وکیل عثمان گل نے کہا کہ میں نے ٹرائل کورٹ کو بتایا کہ اہل خانہ کو بطور گواہان عدالت بلانا ہے، ٹرائل کورٹ کو نام نہیں بتائے ورنہ رات کو گواہان کو غائب کردیا جاتا۔
سماعت کے دوران پراسیکیوٹر رانا حسن عباس عدالت میں پیش ہوئے اور کہاکہ مجھے تین سےچار نکات پر دلائل دینے ہیں۔
پراسیکیوٹر راناحسن عباس نے کہا کہ شکایت کےعلاقائی دائرہ اختیار کا بھی تعین کرنا ضروری ہے، بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کی شادی لاہور میں ہوئی، اسلام آباد میں نہیں، فرد جرم دفعہ 496 پر لگائی گئی، دائرہ اختیار کا تعین نہیں کیا۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ میں پراسیکیوٹر راناحسن عباس کے دلائل کی تائید کرتاہوں۔
راناحسن عباس نے کہا کہ اپریل 2023 میں محمد حنیف نے ایسی ہی شکایت دائر کی تھی، میں بطور پراسیکیوٹر پیش ہواتھا، محمدحنیف کی شکائت قابل سماعت قرار نہیں دی گئی تھی۔
رانا حسن عباسی نے کہا کہ علاقائی دائرہ اختیارکا تعین کیے بغیر عدت میں نکاح کیس کا ٹرائل کیاگیا۔
سماعت کے دوران خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی عدالت میں پیش نہیں ہوئے، ان کے معاون وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعاکردی۔
بعد ازاں عدالت نے عدت میں نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت 15 اپریل تک ملتوی کردی۔
سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے سماعت پر فیصلے میں کہا کہ گزشتہ سماعت پر رضوان عباسی عدالت پیش نہیں ہوئے، شکایت کنندہ کی جانب سے میڈکل سرٹیفکیٹ بھی نہیں لگایاگیا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ اگر آئندہ سماعت پر شکایت کنندہ پیش نہ ہوئے تو سزا معطلی پر فیصلہ سنا دیاجائےگا، آئندہ سماعت پر شکایت کنندہ حاضر نہ ہوئے تو سماعت ملتوی نہیں کی جائےگی۔
(بشکریہ:جیونیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#bushra bibi #girdopesh imran khan
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوُسعت اللہ خان کا کالم : ایک 62 سالہ بچے کی زندگی اور عید
Next Article اپریل کا مہینہ کن 3 ستاروں کیلئے خوشیوں سے بھرپور گزرے گا؟ ماہرین کی پیشگوئی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

حکومت کا پٹرولیم نرخوں میں مزید اضافے سے گریز ۔۔ مگر کب تک ؟ برملا / نصرت جاوید کا کالم

مارچ 16, 2026

تل ابیب میں کلسٹر بم حملوں میں متعدد افراد زخمی: اسرائیلی ایمرجنسی سروسز

مارچ 15, 2026

"عشق آباد سے اشک آباد” درد کی داستان : محمد عمران کا کتاب کالم

جنوری 22, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس اپریل 16, 2026
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.