Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»اسلام آباد»شوال کا چاند نظر نہیں آیا، ملک بھر میں عید الفطر 22 اپریل بروز ہفتہ ہو گی
اسلام آباد

شوال کا چاند نظر نہیں آیا، ملک بھر میں عید الفطر 22 اپریل بروز ہفتہ ہو گی

ایڈیٹراپریل 21, 20231 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد:مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا ہے اور ملک بھر میں عید الفطر 22 اپریل بروز ہفتہ کو ہو گی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس کے بعد کیا گیا، زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں منعقد ہوئے۔
ملک بھر میں کہیں سے بھی چاند کی رویت کی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے بعد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا۔
پریس کانفرنس کے دوران مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ بیشتر علاقوں میں مطلع صاف ہے لیکن کچھ علاقوں میں ابر آلود ہے، کسی علاقے سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں، اس لیے ملک بھر میں عیدالفطر ہفتہ کو ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ یکم شوال 1444 ہجری، 22 اپریل کو ہوگی۔
رویت ہلال کمیٹی کے اس اعلان کے کچھ دیر بعد وزارت مذہبی امور نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ ماہ شوال 1444 ہجری ہفتہ کے روز سے شروع ہوگا۔
مفتی شہاب الدین پوپلزئی کا بھی عید الفطر ہفتے کو منانے کا اعلان
پشاور کی مقامی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی پوپلزئی نے بھی 22 اپریل کو عید منانے کا اعلان کردیا۔
پشاور کی مسجد قاسم علی خان میں مفتی پوپلزئی کی زیر صدارت غیر سرکاری مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس کے بعد مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے اعلان کیا کہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا، 22 اپریل بروز ہفتہ عید الفطر ہوگی۔
قبل ازیں محکمہ موسمیات پاکستان (پی ایم ڈی) نے چاند نظر آنے کے حوالے سے پیش کرتے ہوئے کہا کہ 20 اپریل 2023 کی شام یعنی 29 رمضان المبارک 1444 ہجری کو شوال کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید کہا تھا کہ موسمیاتی ریکارڈ کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں موسم صاف/جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
سعودی عرب، قطر، یو اے ای میں شوال کا چاند نظر آگیا، عیدالفطر کل ہوگی
سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات میں میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے جہاں عیدالفطر جمعے (21 اپریل) کو ہو گی۔
العربیہ اردو کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے مملکت میں شوال کے چاند نظر آنے کی تصدیق کی اور اعلان کیا کہ عیدالفطر جمعہ 21 اپریل سے شروع ہو گی۔
مطابق متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند نظر آنے کے بعد عیدالفطر کل (جمعے) کو ہوگی۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے جہاں کل عید منائی جائے گی جبکہ تعلیمی ادارے اور دیگر دفاتر 24 اپریل کو کھولے جائیں گے۔
تاہم اومان میں عیدالفطر 22 اپریل (ہفتہ) کو منائی جائے گی۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اومان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کی وجہ سے عیدالفطر 22 اپریل کو کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اسی طرح بھارت میں بھی شوال کا چاند نظر نہ آنے کے بعد عیدالفطر 22 اپریل کو ہوگی۔
جنوب مشرقی ایشیا اور آسٹریلیا کے سات ممالک بشمول آسٹریلیا، انڈونیشیا، جاپان، ملائیشیا، سنگاپور، سلطنت برونائی، اور تھائی لینڈ نے کہا ہے کہ عیدالفطر 22 اپریل کو ہوگی۔
نیو عرب ڈاٹ کام کے مطابق بین الاقوامی فلکیات مرکز نے کہا ساتوں ممالک میں حکام چاند نظر آنے کی تصدیق نہیں کر سکے جس کی وجہ سے عیدالفطر 22 اپریل کو ہوگی۔
عید الفطر اسلامی کیلنڈر میں ایک اہم تہوار ہے، جو رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام پر منایا جاتا ہے۔
پوری دنیا کے مسلمان ایک مہینہ روزے رکھتے ہیں جس کے بعد عید کی تقریبات خود پر عائد کردہ پابندیوں کے خاتمے کی نشاندہی کرتی ہیں۔
رواں سال پاکستان میں عیدالفطر 22 اپریل کو ہوگی جب کہ حکومت نے پہلے ہی 21 اپریل سے 25 اپریل تک عید کی پانچ روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔
(بشکریہ:ڈان نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

اسلام آباد مرکزی رویت ہلال کمیٹی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈاکٹر علمدار حسین بخاری کا کالم :ڈاکٹر اسلم انصاری ،سرائیکی ایریا سٹڈی سینٹر اور ایک تلخ یاد
Next Article چوہدری انورالحق نے آزاد جموں اور کشمیر کے 15ویں وزیراعظم کا حلف اٹھا لیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم

اپریل 16, 2026

ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ

اپریل 15, 2026

مذاکرات شروع : ایرانی وفد کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات

اپریل 11, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس اپریل 16, 2026
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.