Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»ہوتا ہے شب و روز تماشہ میرے آگے۔۔زعیم ارشد
تجزیے

ہوتا ہے شب و روز تماشہ میرے آگے۔۔زعیم ارشد

ایڈیٹراپریل 9, 20202 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
child labour
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ایک بار خلیفہ ہارون الرشید نے بابا بہلول سے دریافت کیا کہ چور کی کیا سزا ہے؟ تو بابا بہلول نے کہا کہ اگر عادی چور ہے تو ہاتھ کاٹ دو اور اگر بھوک کے ہاتھوں مجبور ہوکر چوری کی ہے تو حاکم وقت کا سر کاٹ دو۔ ایک مجذوب دانا نے نہایت گھمبیر مسئلہ کا نہایت مختصر لفظوں میں حل بتادیا۔ عمومی طور پر معاشرے میں برائی کی ترویج میں اشرافیہ یا مراعات یافتہ طبقے کا بڑا کردار ہوتا ہے۔ یہی وہ لوگ ہیں جن کی سرپرستی میں جرائم جنم لیتے ہیں اور پروان چڑھتے ہیں اور آہستہ آہستہ معاشرے میں ناسور کی طرح پھیلتے چلے جاتے ہیں۔ جس کی بنیادی وجہ غریب کو انصاف کا نہ ملنا یا غریب کیلئے کوئی اور قانون اور امیر کیلئے کوئی اور قانون۔ جب دل میں سزا و جزا کا تصور ہی نہ ہو تو دل ویسے ہی مطلق العنانی پر آمادہ رہتا ہے۔ ایسے میں اگر نشانہ غریب کا بچہ ہو تو پھر بلا جھجک ظلم کیا جاتا ہے ۔
اب تو یہ روز کا معمول ہے کہ نیوز چینل اور اخبار بچوں پر تشدد اور ظلم کی خبروں سے بھرے پڑے ہوتے ہیں، مگر نہ ہمارے رویوں میں کوئی تبدیلی آتی ہے نہ متعلقہ اداروں کے کان پر جوں رنگتی ہے۔ کبھی آتا ہے کہ فلاں شہر کی ایک خاتون نے ۴۱ سا لہ ملازمہ پر تشدد کی انتہا کر دی ، کبھی آتا ہے کہ فلاں جج صاحب اور ان کی بیوی نے نو عمر ملازمہ کی جان لے لی، جس کے جسم پر بد تریں تشدد کے نشانات پائے گئے۔ مگر ان سب کے نتائج سو فیصد یکساں ہیں، کہ کبھی بھی امیر آقا کو سزا نہ ہو سکی۔ لگتا کچھ یوں ہے کہ جیسے یہ کوئی معیوب عمل ہی نہیں اور پورا معاشرہ ہی اس بے حسی کا شکار ہے۔ آئے دن اس ہی قسم کی خبریں ہمیں چونکائے بغیر گزر جاتی ہیں۔ ہمارے کان اور ہمارے دل غریب بچوں کی اذیتناک اور دلخراش خبریں سن سن کر لگتا ہے جیسے بے حسی کا شکار ہو چکے ہیں۔ کوئی مسیحا نہیں جو ان مظلوموں کی داد رسی کو آ ئے، پاکستان میں فلاحی و رفاحی اداروں کا ایک کم غفیر ہے، قریب سو سے زیادہ ٹی وی چینل ز ہیں، مگر کوئی تنظیم ، کوئی ادارہ، کوئی چینل مدد کرنے پر آمادہ نظر نہیں آتا۔ عجیب بی حسی اور سرد مہری پورے معاشرے پر طاری ہے اور بہت ممکن ہے کہ سب یہ سوچ رہے ہوں کہ میرا بچہ تھوڑی ہے۔ ہر بار ایک نیا سانحہ سامنے آتا ہے ، کچھ نام نہاد فلاحی تنظیمیں کچھ دیر شور مچاتی ہیں چینلز اپنی ریٹنگ بڑھا تے ہیں مال بناتے ہیں اور معاملہ کھیل ختم پیسہ ہضم کے مصداق سرد خانوں کی بھی کال کوٹھری میں دفن کر دیا جاتا ہے۔ کیونکہ یہ عمل ایثار سے عاری ہوتا ہے اور محض پیسہ بنانے کا ذریعہ ہوتا ہے لہذا نتائج بھی نہ ہونے کے برابر ہی ہوتے ہیں۔ نشریاتی ادارے کوریج کے نام پر خوب راگ الاپتے ہیں اور مظلوموں کی عزت کا وہ پوسٹ مارٹم کرتے ہیں کہ شیطان بھی شرم سے دانتوں میں انگلیاں دابے نظریں چراتا نظر آتا ہے۔ رہی بات لواحقین کی تو وہ نہ زندوں میں ہوتے ہیں نہ مردوں میں۔ کہ اپنے لخت جگر کی اندوہناک موت یا معذوری اور دوسری جانب میڈیا کا حادثے کا پوسٹمارٹم ان کے لئے سوہان روح بنا رہتا ہے۔
ُپاکستان میں ایک محتاط اندازے کے مطابق ڈیڑھ کروڑ کم عمر بچے جبری مشقت کا شکار ہیں ۔ حکومت وقت اس ضمن میں کچھ اقدامات ضرور کر رہی ہے مگر ابھی بہت کام کرنا باقی ہے، کچھ حکومتی اقدامات سے یہ فائدہ ہو ا ہے کہ اس حوالے سے اعداد و شمار جمع ہو گئے ہیں، جن سے چاروں صوبوں میں کم عمری میں جبری مشقت کے اعداد و شمار بھی منظر عام پر آئے ہیں اور صوبوں میں موجود جرائم پیشہ گروہ کی بھی نشاندھی ہو گئی ہے۔ حکومت پاکستان مقدور بھر کوشش کر رہی ہے اور معاملات کچھ سنجیدگی کی طرف مائل بھی ہیں مگر کیونکہ مقابلہ بہت ہی طاقتور گروہوں سے ہے لہذا نتائج خاطر خواہ حاصل نہیں ہو پا رہے ہیں۔
پاکستان وہ ملک ہے جہاں بچوں سے جبری مشقت کی بدترین مثالیں موجود ہیں، چاہے وہ گھریلو ملازمین ہوں یا کسی ادارے سے منسلک ہوں، بدترین حالات کا شکار ہیں۔ یہاں تک کے اغوا کیا جانا، بیچ دیا جانا اور حبس بے جا میں غلام کی طرح رکھ کر کام کروانا بھی معمول کی بات ہے۔ اینٹوں کے بھٹے ، قالین کے کارخانے ، بھیک منگوانا، چوڑی کے کارخانے، چائے خانے نوعمر ملازمین کے دم سے ہی چل رہے ہیں۔ یہ تمام بچے ۵ سے ۵۱ سال تک کی عمر کے ہوتے ہیں۔ جو کہ ایک عالمی طور پر تسلیم شدہ جرم ہے۔
اگر ہم صرف چند مہینوں کے اعداد و شمار پر نگاہ ڈالیں تو دل دھک سے رہ جائے گا۔ اور اپنی تمام تر دلخراشی کے باوجو د نتائج نہ ہونے کے برابر ہیں، جو بذات خود ایک بڑا المیہ اور قابل شرم بات ہے۔ ہمارے لئے بھی اور معاشرے کے لئے بھی۔ یہ بات قابل غور ہے کہ ہماری لاتعلقی اور بے حسی نے ان مظلوم بچوں کو کتنا لاچار و مجبور کردیا ہے کہ وہ اپنی جان گنوا کر بھی انصاف سے محروم ہی رہتے ہیں۔ دوسرا بڑا المیہ یہ ہے کہ ان بچون کے والدین معاشی طور پر اتنے بد حال ہوتے ہیں کہ وہ اپنے بچے بیچنے پر مجبور ہوتے ہیں، یہ جانتے ہوئے بھی کہ اسطرح وہ اپنے جگر گوشوں کو موت کی دہلیز پر چھوڑے جا رہے ہیں مگر وہ ایسا کرنے پر مجبور ہیں۔
نوعمر بچوں سے جبری مشقت بذات خود ایک قبیح فعل ہے اور دنیا بھر میں بنیادی اخلاقی اقدار کے منافی سمجھا جاتا ہے۔ بلکہ بین الوقوامی لیبر قوانین کے تحت قابل سزا جرم ہے، مگر حیرت انگیز طور پر ہمارے ہاں اس بات کو کوئی اہمیت نہیں دی جاتی اور اس فعل قبیحہ کو بالکل معیوب نہیں سمجھا جاتا، بلکہ اب تو یہ ایک قسم کا اسٹیٹس سمبل بن کر رہ گیا ہے، اس بے حسی کے طرز عمل کے نتیجے میں عموما بچے یا تو زندگی بھر کیلئے معذور ہو جاتے ہیں یا پھر زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔ مگر بہت افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اب تک کسی نے ان کے حق میں علم جہاد نہیں اٹھایا کہ ان تلخ حقائق پر سے پردہ اٹھایا جا سکے۔
غربت و افلاس کے ہاتھوں مجبور والدین اپنے معصوم جگر گوشوں خصوصا بچیوں کو ان بگڑے نوابو ں کے حوالے کر دیتے ہیں، جو ان بچوں کو پالتو جانور یا غلام کی طرح رکھتے ہیں اور پھر جو ظلم بھی روا رکھ سکتے ہیں کر تے ہیں، جس میں کئی کئی سال تک ماں باپ سے ملنے نہیں دیا جاتا، جسمانی تشدد ہنٹر یا سلاخ سے مارنا، جنسی زیادتی ، استری یا چولہے سے جلا دینا، ہاتھ پاؤں توڑ کر معذور کر دینا، اور کبھی تو اس پر بھی اکتفا نہیں ہوتا اور مظلوم بچے کو جان سے بھی ہاتھ دھونا پڑ جاتا ہے۔
اس مقام پر یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ اس پورے قضیے میں والدین کا کتنے فیصد کردار ہے، کیونکہ ان کی رضا سے ہی بات آگے بڑھتی ہے اور سانحے کی شکل تک پہنچ پاتی ہے۔ کیا یہ صرف مالی پریشانی اور غربت ہے جو والدین کو اس حد تک مجبور کر دیتی ہے کہ وہ اپنے جگر گوشوں کو موت کے منہ میں دھکیلنے پر بھی تیار ہو جاتے ہیں۔ معاملہ چاہے جو بھی ہو، نو دولتئے غریبوں کی اس کمزوری سے خوب واقف ہوتے ہیں اور اپنے پیسے کی طاقت کا بڑا زعم ہوتا ہے ان کے دماغوں میں، لہذا یہ اپنے پیسے کی طاقت کے عوض غلام نما بچے خرید کر گھر میں رکھ چھوڑتے ہیں ۔ ان بھوکے اور مظلوم بچوں پر کام کا اس قدر بوجھ ڈالتے ہیں کہ وہ اس عقوبت خانے سے آذادی کا سوچنا تک بھول جاتے ہیں اور یہ نام نہاد آقا جب اور جہاں موقع ملتا ہے اپنی انا کی تسکین کی خاطر ان مظلوم بچوں کو تختہ مشق بنانے سے نہیں چوکتے اور جو ظلم روا رکھ سکتے ہیں کر گزرتے ہیں۔ اس ظلم کی چکی میں رحم کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی۔ میرے پاس اتنا حوصلہ نہیں کہ ان مظالم کو قلمبند کر سکوں۔ بس اس دعا پر اپنے کالم کا اختتام کرتا ہوں کہ۔ اللہ ان پر رحم فرمائے اور ہمیں اتنی ہمت دے کہ کم از کم ان مظلوموں کی داد رسی کر سکیں۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپاکستانی معیشت کے لئے اصل کورونا تو لٹیرے ہیں ۔۔شہزاد عمران خان
Next Article شیخ مجیب کے قاتل مفرور فوجی افسر کو 45 برس بعد سزائے موت دینے کی تیاریاں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری

اپریل 26, 2026

ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی

اپریل 26, 2026

ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے

اپریل 26, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت اپریل 25, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.