Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 23, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»۔اظہر سلیم مجوکہ»کترینہ اور کرینہ سے قرنطینہ تک : ہے خبر گرم / اظہر سلیم مجوکہ
۔اظہر سلیم مجوکہ

کترینہ اور کرینہ سے قرنطینہ تک : ہے خبر گرم / اظہر سلیم مجوکہ

ایڈیٹرجون 4, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
kareena kapoor son nae controversy ness at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

حکومت کی طرف سے ایک بار پھر نرم لاک ڈاؤن کے فیصلے کے بعد کورونا کی کرشمہ سازیاں مزید سامنے آ رہی ہیں کوروناسے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور عدلیہ کی طرف سے بھی ایک بار پھر ہفتہ، اتوار کو کاروباری سرگرمیوں کی اجازت مل گئی ہے۔ایک طرف اموات میں اضافہ ہو رہا ہے اور دوسری طرف لاک ڈاؤن میں سختی کی بجائے نرمی کرنے کا فیصلہ لوگوں کو یہ سوچنے پر مجبور کر رہا ہے کہ اب شاید کورونا کی واپسی ہونے والی ہے۔ عالمی سطح پر بھی اقتصادی سرگرمیاں بحال ہوتی نظر آ رہی ہیں ۔ وزیراعظم کے بیان کے مطابق سال 20/20 کورونا کا سال ہی ثابت ہو گا اور لوگوں کو انہی حالات اور اسی نرم لاک ڈاؤن پالیسی کے ساتھ گزارا کرنا ہو گا۔
عوام تو خیر پہلے ہی بہت سی ناگوارچیزوں کے ساتھ گزارا کرنے پر مجبور ہے کہ اس کے علاوہ کوئی اور چارہ بھی نہیں ہے بہرحال شادی ہالوں ، پارلر اور پبلک مقامات پر پابندیاں ابھی تک نہیں ہٹائی گئیں اسی طرح تعلیمی اداروں کو بھی کورونا کیلئے شجر ممنوعہ قرار دیا جا رہا ہے ۔
تجزیہ نگاروں کے مطابق آنے والے دنوں میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے جس کا سارا بوجھ بیچارے ڈاکٹروں اور ہسپتالوں پر ہی پڑنا ہے۔ حکومتی اور سماجی سطح پر عوام کو کورونا کے خلاف احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی مہم تو زور و شور سے جاری ہے لیکن مارکیٹوں، بازاروں اور دفاتر میں عوامی چہل پہل ان سارے حفاظتی حصاروں کو توڑتی نظر آ رہی ہے ۔ اب جبکہ کورونا کی حقیقت کو تسلیم کیا جا چکا ہے عوام کو بھی چاہیے کہ اس سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر پر پوری طرح عمل کرے تاکہ اس کے مضمرات سے بچا جا سکے۔ اراکین اسمبلی بھی اب تو اس وبائی مرض کی لپیٹ میں آ چکے ہیں جبکہ ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف کے ساتھ ساتھ قانون ساز اداروں تک بھی اس کی رسائی ہو چکی ہے۔ بیرون ممالک سے پاکستانیوں کی ایک وافر تعداد وطن واپسی کی منتظر ہے اور حکومت نے ان کی جلدوطن واپسی کیلئے اقدامات کا بھی اعلان کیا ہے۔
تجزیہ نگاروں کے مطابق آنے والے دنوں میں بے روزگاری کی بڑھتی ہوئی تعداد بھی کورونا کی کرشمہ سازی کا نتیجہ ہو گی۔ بہت سے اداروں سے پہلے ہی ملازمین کو نکالے جانے کی خبریں منظر عام پر آتی رہتی ہیں اور اب اس وبا اور بلا کے نتیجے میں مزید افراد بے روزگاری کا شکار ہوں گے۔ حکومتی تھنک ٹینک اگر اس اہم قومی مسئلے کے بروقت حل کیلئے بھی کچھ سوچ بچار کریں تو کوئی بات بن سکتی ہے۔
کورونا کی کرشمہ سازیوں میں لفظ قرنطینہ بھی شامل ہے اس وبا سے پہلے یہ لفظ بھی کم کم ہی سنا اور پڑھا تھا بلکہ یار لوگ تو بس کترینہ اور کرینہ کی کرشمہ سازیوں سے ہی واقف تھے اب قرنطینہ نے بھی بہت سے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنا دیا ہے اور معاملہ ایک انار سو بیمار والا نظر آتا ہے بلکہ ”ہر شخص تیرا نام لے ہر شخص دیوانہ تیرا“ والی صورتحال بھی بنی دکھائی دیتی ہے۔ بہت سے اراکین اسمبلی اور عوامی نمائندے تو پہلے ہی اپنے گھروں میں قرنطینہ ہو گئے تھے اب روز بروز کورونا کا گھیرا تنگ ہونے کے بعد قرنطینہ ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ شنید ہے کہ ماسک نہ پہننے پر بھی اب معاملہ چالان اور جرمانے والا ہو گا جبکہ سماجی فاصلوں کی خلاف ورزی پر بھی جرمانے ہوں گے۔ ٹریفک کے جرمانوں کے ساتھ ساتھ اب عوام کو اس قسم کے مزید جرمانوں کیلئے بھی تیار رہنا چاہیے کیونکہ عوام بھی ہیلمٹ پہننے اور سیٹ بیلٹ باندھنے کی بجائے چالان کرانے اور جرمانہ بھرنے کی عادی ہو چکی ہے۔ سو اب اگر عوام کورونا معاملات میں بھی اپنے عادی مجرم ہونے کا ثبوت دیتی ہے تو پھر اس قوم کا اللہ ہی حافظ ہے۔ بہرحال اور بہت سوں کی طرح ہم بھی ” ہم نیک و بد حضور کو سمجھائے دیتے ہیں کا فرض ادا کر دیتے ہیں۔“ کورونا تو ہمارے حکومتی اور عوامی مزاج ردعمل اور اقدامات کے سامنے پہلے ہی چکرایا ہویا ہے بہرحال اب تو حکومت اور پوری قوم دست بستہ کورونا سے اپنا بستہ بند کر کے واپسی کی درخواست بھی کر رہی ہے اور دعائیں بھی مانگ رہی ہے خدا کرے کہ اب یہ دعائیں رنگ لائیں اور کورونا اپنے مزید رنگ ڈھنگ دکھانا بند کرے کہ دنیا کو زندگی کے دھنک رنگوں سے لطف اندوز ہونے کاپھر سے موقع مل سکے کہ اب تو ہر طرف بے بسی ،خوف اور حیر ت کی فضا چھائی نظر آ رہی ہے۔
محو حیرت ہوں کہ دنیا کیا سے کیا ہو جائے گی

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

کرینہ کورونا وائرس
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Article’’ستارے ٹوٹ کر جاتے کہاں ہیں؟‘‘۔۔امجد اسلام امجد
Next Article سرائیکی زبان کو زندگی دینے والے کے جیون کا احوال ۔۔ مہتاب حیدر تھہیم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان میں کورونا پھر اسپیڈ پکڑنے لگا، مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے تجاوز

نومبر 11, 2025

ایم ایل ون منصوبے میں تاخیر، لاگت دگنی سے بھی زیادہ ہوگئی

جون 14, 2023

ملیکہ بخاری نے بھی تحریک انصاف چھوڑ دی: ذرائع

مئی 25, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم اپریل 23, 2026
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 22, 2026
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا اپریل 22, 2026
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی اپریل 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.