Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»عطا ء الحق قاسمی کا کالم : نواز شریف ملک بچائیں!
تازہ ترین

عطا ء الحق قاسمی کا کالم : نواز شریف ملک بچائیں!

ایڈیٹرجولائی 20, 20244 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بہت سوچ بچار کے بعد یہ کالم لکھ رہا ہوں کہ مسئلہ صرف مہنگائی کا نہیں اس سے کہیں زیادہ ہے۔ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ مہنگائی کے ہاتھوں عوام کا جینا حرام ہو چکا ہے ہر ماہ کے آغاز میں یکم محرم کا سماں ہوتا ہے جب بجلی کے بل آنا شروع ہوتے ہیں جو آپ کی سوچ سے بھی کہیں زیادہ ہوتے ہیں۔صرف یہی نہیں بلکہ اکثر اوقات یہ بھی ہوتا ہے کہ اگر آپ کو بل آج موصول ہوا ہے تو بل کی رقم جمع کرانے کی آخری تاریخ صرف اگلا دن ہوتا ہے اگر آپ ایسا نہیں کر پاتے یعنی چوبیس گھنٹوں کی بجائے اڑتالیس گھنٹوں میں بل جمع کراتے ہیں تو اس پر بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے مگر ان میں دس پندرہ ہزار ماہوار پر گھروں میں کام کرنے والے پوری تنخواہ بل کی صورت میں جمع کرانے کے بعد باقی اخراجات کیسے پورے کرتے ہونگےاور یہ نرابجلی کا بل نہیں جو جان کا عذاب بنا ہوا ہے بلکہ ہر چیز کی قیمت دوگنی چوگنی ہو چکی ہے اور لاکھوں میں تنخواہ پانے و الے بھی اب مدد کیلئے آسمان کی طرف دیکھنے لگے ہیں!
مسئلہ صرف مہنگائی کا نہیں اس سے کہیں زیادہ سنگین ہے جس کا ذکر کالم کے آخر میں کروں گا۔ اس وقت ادویات کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں بیمار ہونا یا نہ ہونا کسی کے بس کی بات نہیں اگر بس میں ہوتا تو وہ کبھی بیمار ہونے کا رسک نہ لیتا مجھے ہر مہینے مختلف جسمانی پرابلمز کی وجہ سے ادویات خریدنا پڑتی ہیں اور یوں مجھے اندازہ ہوتا ہے کہ پچھلی بار یہ دوا کتنے میں ملی تھی اور اس بار کتنے میں ملی ہے ۔فارما سیوٹیکل کمپنیوں نے اندھیر مچایا ہوا ہے وہ جب چاہیں جتنا چاہیں قیمتوں میں اضافہ کر دیتی ہیں مجھے اس میں کوئی شبہ نہیں کہ قیمتوں میں اضافے کی اجازت فی سبیل اللہ نہیں ملتی بلکہ اس میں سرکاری مشینر ی بھی حصہ دار ہوتی ہے بہتر ہو گا کہ اس حوالے سے کمیٹی بنائی جائے جو غیر سرکاری ارکان پر مشتمل ہو اور وہ اس حوالے سے ہونے والی کرپشن پر کڑی نظر رکھے۔حکومت تمام اشیا کی مہنگائی کی ذمہ دار آئی ایم ایف کو ٹھہراتی ہے اور آئی ایم ایف والے کہتے ہیں کہ ہم اپنے اہداف تک پہنچنے کیلئے امراسے زیادہ سے زیادہ وصولی پر زور دیتے ہیں مگر یہ آپ کی حکومت ہے جو اس کی بجائے سارا بوجھ تنخواہ دار طبقے پر ڈال دیتی ہے ۔دوسری طرف حکومتی عیاشیوں میں بھی رتی برابر فرق نہیں پڑا، اس میں اربوں روپوں کا اضافہ ہوتا رہتا ہے۔ نئی کاریں، محلاتی ٹائپ سرکاری عمارتوں کی تزئین و آرائش کا سلسلہ بھی تھمنے میں نہیں آ رہا جس کا سارا بوجھ تنخواہ دار طبقے کو اٹھانا پڑتا ہے۔جس پر ان کی چیخیں اور چیخوں کے ساتھ بددعائیں بھی سنائی دیتی ہیں اگر کوئی سمجھتا ہے کہ لوگ رو دھو کر چپ ہو جائیں گے تو یہ بھی جان لیں کہ خاموشی کسی بہت بڑے طوفان کی پیش خیمہ ہوتی ہے۔
اور جس بات کی طرف میں نے کالم کے آغاز میں اشارہ کیا تھا وہ یہ ہے کہ اس وقت وفاق میں مسلم لیگ(ن) پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور دوسری جماعتوں کی حکومت ہے مگر متذکرہ تمام تر صورتحال کا خمیازہ صرف مسلم لیگ(ن) کو بھگتنا پڑ رہا ہے کسی دوسری جماعت والوںکی طرف انگلی اٹھائیں تو وہ ذمہ داری لینے کو تیار نہیں ہوتے اور کہتے ہیں کہ ہم تو صرف آئینی عہدوں کے ذمہ دار ہیں حالانکہ سب کچھ ان کی مشاورت سے ہوتا ہے اور اگر نہیں بھی ہوتا تو حکومت سے الگ ہو جائیں مگر حکومتی عہدے بھی نہیں چھوڑتے اور ان کی طرف کوئی انگلی اٹھائے تو ان کا جواب اس شعر کی صورت میں ہوتا ہے؎
آگ لگا کے شہر میں، فتنہ جگا کے دہر میں
جاکے الگ کھڑے ہوئے کہنے لگے کہ ہم نہیں
سو اب سب کچھ مسلم لیگ (ن) کو بھگتنا پڑ رہا ہے شاید انہیں کوئی واضح لفظوں میں بتانے والا نہ ہو کہ وہ اپنی مقبولیت بہت بری طرح کھو رہے ہیں وہ تمام لوگ جو پہلے دن سے نواز شریف کے عشق میں مبتلا ہوئے تھے اور اب بھی مبتلا ہیں کہ انہیں ابھی تک ’’پاکستان کو نواز دو ‘‘کا سلوگن یاد ہے، ان کا خیال تھا کہ حکومت چلنے کی صورت میں مسلم لیگ ’’میڈان جاپان‘‘ کی معیاری مشینری سے تعمیر نو کا کام شروع کرے گی مگر ایسا نہیں ہوا نواز شریف لوگوں کی آخری امید ہیں وہ بھلے سامنے نہ آئیں مگر حکومتی معاملات میں ان کی مشاورت کا عملی اظہار ضرور نظر آنا چاہئے ،میرے سمیت میرا سارا خاندان روز اول سے مسلم لیگ کا حامی اور ان کا ووٹر رہا ہے ان کی وابستگی اب بھی اسی جماعت سے ہے مگر وہ سخت مایوس ہیں یہی صورتحال دوسرے لوگوں کی بھی ہے ایک انتہائی خطرناک صورتحال یہ بھی سامنے آ رہی ہے کہ مسلم لیگ دو دھڑوں میں تقسیم ہو چکی ہے یہ تباہی کی طرف ایک اور قدم ہے ۔میری تشویش ان سب امور سے سِوابھی ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ پاکستان کے بارے میں کوئی بری خبر سن کر خوش ہوتے ہیں اور انکے سوشل میڈیا سے خوشی کے شادیانے سنائی دینے لگتے ہیں۔ کے پی کے میں صورتحال خطرے کے نشان کو چھو رہی ہے اور اسے نظر انداز نہیں کیا جانا چاہئے پی ٹی آئی کے بانی نے کہا تھا کہ میری حکومت ختم کرنے سے بہتر تھا کہ پاکستان پر ایٹم بم چلا دیا جاتا۔ سو جیسی رو ح ویسے فرشتے ،اس کے باوجود میرا خیال ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کی بجائے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا جائے، وزیر اعظم شہباز شریف اپنی استعداد کے مطابق دن رات محنت کر رہے ہیں مگر عوام اس محنت میں نواز شریف کی بھرپور شمولیت چاہتے ہیں۔ میاں صاحب سے میری گزارش ہے کہ اپنی صحت کی خرابی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے عوام کے درمیان جتنا آ سکتے ہیں آئیں۔ ملک اگر اسی طرح چلتا رہا تو خاکم بدہن کوئی حادثہ بھی ہو سکتا ہے۔ پاکستان کو آج بھی نوازا جا سکتا ہے اگر نواز شریف چہرہ نمائی کریں انہیں دیکھ کر لوگ جی اٹھتے ہیں!
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عطا ء الحق قاسمی نواز شریف
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈاکٹر انوار احمد کا کتاب کالم : کچھ انیس احمد کے ناول ’ نکا ‘ کے بارے میں
Next Article وجاہت مسعود کا کالم :قومی معیشت: لنگر یا غریب کا دستر خوان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نی مائے سانوں کھیڈن دے : وجاہت مسعود کا کالم

دسمبر 17, 2025

نواز شریف نے قومی اسمبلی کے رواں اجلاس سے رخصت لے لی

دسمبر 2, 2025

عمران خان اکیلے مجرم نہیں، اُن کو لانے والے اُن سے بھی بڑے مُجرم ہیں: نواز شریف

نومبر 26, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری اپریل 21, 2026
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے اپریل 21, 2026
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 21, 2026
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.