Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»عطا ء الحق قاسمی کا کالم : آپ کا تابعدار کالم نویس!
تازہ ترین

عطا ء الحق قاسمی کا کالم : آپ کا تابعدار کالم نویس!

ایڈیٹراکتوبر 24, 20244 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

محترم ایڈیٹر صاحب (اے او اے) گزارش ہے کہ بندہ نے اپنے کالم کیلئے آپ کے اخبار کو منتخب کیا ہے۔اِس ناچیز کو صرف اردو پر نہیں، انگریزی پر بھی عبور حاصل ہے جس کا ایک ادنیٰ سا ثبوت میں نے خط کے آغاز میں ’’اسلام علیکم‘‘ کی بجائے ’’اے۔ او۔ اے‘‘ لکھ کر دے دیا ہے۔ گزارش ہے کہ موبائل فون آنے سے پہلے فدوی محلے میں نامہ و پیام کی خدمت بھی انجام دیتا رہا ہے چنانچہ محلے کی بیبیاں اپنے خط مجھ سے لکھوایا کرتی تھیں اور جو جواب انہیں موصول ہوتا تھا وہ پڑھنے کیلئے بھی مجھے ہی بلایا جاتا تھا۔ میں نے انہیں کبھی نہیں جتلایا کہ وہ خط بھی میرا ہی لکھا ہوا ہے ۔مجھے معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ خادم کی اِن ہمہ جہت خصوصیات کے سبب پاکستان کے تمام اردو اور انگریزی اخبارات کے ایڈیٹر صاحبان ایک عرصے سے اپنے دوستوں سے کہتے چلے آ رہے ہیں کہ وہ مجھ سے رابطہ کریں اور ان کے اخبار میں کالم لکھنےکیلئے مجھے آمادہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں مگر ان کے کسی دوست نے بوجہ حسد آج تک مجھ سے رابطہ نہیں کیا! چنانچہ اب میں بقلم خود آپ کے اخبار کیلئے اپنی خدمات بطور کالم نگار پیش کر رہا ہوں مجھے اندازہ ہے کہ میری یہ پیشکش آپ کیلئےحد درجہ خوشی کا باعث ہو گی اور میں انشاء ﷲ زندگی کے آخری سانس تک آپ کو یہ خوشی مہیا کرتا رہوں گا۔
ایڈیٹر صاحب! گزارش یہ ہے کہ بندہ اپنی طبیعت کے انکسار کی وجہ سے کوئی پیشگی شرائط پیش نہیں کرے گا صرف یہ عرض کرے گا کہ موضوعات کا ایک ملبہ ہے جن کے نیچے وہ دبا ہوا ہے اور اس کے سبب وہ یہ ضروری سمجھتا ہے کہ ہفتے میں پورے سات دن کالم لکھا جائے۔ ویسے بھی مجھے علم ہے کہ آپ کے بیشتر کالم نویس محض آپ کی بندہ پروری کی وجہ سے کالم نہیں لکھ رہے بلکہ خانہ پری کر رہے ہیں میں ان سب کے خالی خانے پُرکروں گا تاکہ آپ کے قارئین کو ایک ہی کھڑکی سے وہ سب کچھ مل جائے جو وہ چاہتے ہیں اور مجھے یقینِ کامل ہے کہ وہ ایک عرصہ سے کسی مرغ مسلم قسم کے کالم کے انتظار میں تھے۔ آپ سمجھیں اﷲ نے ان کی سن لی ہے آپ اگر دوسرے کالموں کی اشاعت بھی برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو وہ آپ کی مرضی ہے آپ اپنے ان کالم نگاروں کو پالتے رہیں تاہم میں اپنی بات پر قائم ہوں بلکہ درمیان میں اخبارات کی جو تعطیلات آتی ہیں ان سے اگلے دن ایک کی بجائے میں دو بلکہ تین کالم بھی لکھنے کو تیار ہوں تاکہ اس دوران قارئین کو جو میری کمی محسوس ہوتی رہی ہو گی اس کی تلافی ہو سکے۔
ایک بات اور عرض کرنا چاہتا ہوں اور وہ یہ کہ میں بھاؤ تاؤکا قائل نہیں ہوںمجھے علم ہے کہ آپ مجھے میرے کالم کا منہ بولا معاوضہ دینے کو تیار بیٹھے ہیں تاہم میں معتدل مزاج انسان ہوں سو عرض کئے دیتا ہوں کہ میں فی کالم پچیس روپے سے کم یا زیادہ قبول نہیں کروں گا۔ آپ میرے کالموں کی تعداد کے مطابق ان کا معاوضہ ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو ایزی پیسہ کے ذریعے ارسال کر دیا کریں۔ اس حوالے سے ایک گزارش اور کرنا ہے کہ آپ براہ کرم میرے معاوضہ کے بارے میں کسی کو کچھ نہ بتائیں کہ ایک تو قبیلے میں میرے حاسدین کی تعداد بہت زیادہ ہے ہر وقت ان کی نظر لگنے کا احتمال ہوتا ہےاور دوسرے ان دنوں انکم ٹیکس اور دوسرے ادارے بھی شکار کی تلاش میں رہتے ہیں۔ امید ہے آپ اس خاکسار کی عزت و ناموس کا خیال رکھیں گے۔مجھے ایک بات اور عرض کرنی ہے اور وہ یہ کہ میں ’’وفاداری بشرطِ اُستواری‘‘ کا قائل ہوں، چنانچہ میری نظر میں ادارے کا مفاد اولین حیثیت رکھتا ہے۔ اگر آپ کبھی محسوس کریں کہ میری کوئی تحریر ادارے کے مفاد میں نہیں تو آپ سیاق و سباق کا خیال رکھے بغیر جہاں سے چاہیں کاٹ دیں۔ بلکہ اگر کبھی آپ محسوس کریں کہ پورا کالم کاٹنا ضروری ہے تو بلا تردد کاٹ ڈالیں۔ البتہ کالم کا عنوان، اس کےساتھ میرا نام اور میری تصویر جوں کی توں رہنے دیں یہ کاٹنے یا تبدیل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں، ورنہ قارئین اس وسوسے کا شکار ہو سکتے ہیں کہ شاید کسی شیطان صفت کے بہکانے پر میں نے ادارے سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ ایک عرض اس کے علاوہ بھی ہے اور وہ یہ کہ ادارے اور اس سے وابستہ افراد کی عزت میری عزت ہے چنانچہ اگر کوئی شریر اس حوالے سےاخبار یا اس کے کسی رکن کے بارے میں یاوہ گوئی کرے تو آپ کا کام صرف مجھے بتانا ہے اس کے بعد وہ جانے اور میں جانوں،میں اپنے کالم میں اس کے پرخچے اڑا کر رکھ دوں گا سچ پوچھیں تو میں ادارے کی محبت کے باعث چاہوں گا کہ اس حوالے سے مجھے اشارہ کرنے کی بھی ضرورت نہیںآپ ایڈیٹر کی سیٹ پر بیٹھے ہیں اور ایک انصاف پسند اور جمہوری قدروں سے آشنا شخصیت کی مانند اس طرح کی کسی صورتحال میں میرے لکھے کالم کو اس روز دفع کریں اس کی جگہ خود کالم لکھ دیں ،میں جیسا کہ پہلے بھی عرض کر چکا ہوں اس پر میرے کالم کا عنوان اس کے ساتھ میرا نام اور میری تصویر ضرور لگا دیا کریں کہ میرا قلم میرے ادارے کی امانت ہے!
اور ہاں ایک بات اور میں چونکہ بنیادی طور پر ایک درویش صفت انسان ہوں چنانچہ خطے میں ہونے والی تبدیلیوں خصوصاً پاکستان کی مخصوص صورتحال کے حوالے سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتامجھے صرف پاکستان عزیز ہے یہاں کوئی بھی نظام نافذ ہو یا نافذ کرنے کی تیاری کی جا رہی ہو میں اس میں سب سے پہلے پاکستان کا مفاد دیکھوں گا۔ چنانچہ محترم ایڈیٹر صاحب میں اپنا یہ اختیار بھی آپ کے سپرد کروں گا۔ آپ میرے کالم کو اس اعلیٰ و ارفع مقصد کیلئے حسبِ خواہش استعمال کر سکتے ہیںمجھے آپ کی حب الوطنی پر بھی مکمل اعتماد ہے چنانچہ مجھے یقین ہے کہ میری کسی تحریر کی وجہ سے مجھے کوئی غدار نہیں کہہ سکے گا۔ سو گزارش ہے کہ ان معروضات کے مطالعہ کے بعد مجھے فوری طور پر مطلع کریں کہ میں آپ کے اخبار کیلئے کالم کب ارسال کروں؟ براہِ کرم اس معاملے میں تاخیر سے کام نہ لیں کہ کہیں مجھے شیطان بہکا دے اور میں اپنا ارادہ تبدیل کر بیٹھوں!
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عطا ء الحق قاسمی کالم گردوپیش
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحامد میر کا کالم : جسٹس منیر یا قاضی فائز عیسیٰ؟
Next Article نصرت جاوید کا کالم : تحریک انصاف کی جسٹس منصور علی شاہ سے ’’محبت‘‘ کا انجام
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم

اپریل 28, 2026

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

میرے کالموں میں بے بسی و مایوسی کا اظہار اور حارث خلیق : برملا / نصرت جاوید کا کالم

اپریل 6, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار مئی 1, 2026
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.