Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جون 16, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی انتقال کر گئے
  • ایران امریکہ ڈیل: اندیشے بدستور موجود ہیں ۔۔۔سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • 1984 کا اور آج کا اسلام آباد نصرت جاوید کا کالم
  • ’میں نے وزیراعظم نہیں بننا‘ : حامد میر کا کالم
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
  • امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا : 19 جون کو دستخط ہوں گے : شہباز شریف
  • حکومت تبدیلی کی بحث کتنی حقیقت پسندانہ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • "لیڈز سے لاہور ۔۔۔ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا : ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کا اختصاریہ
  • خبردار ، ہوشیار، تیار : سہیل وڑائچ کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»عرفان صدیقی کا کالم : منحصر ’ڈونلڈ‘ پہ ہو جس کی امید!
تازہ ترین

عرفان صدیقی کا کالم : منحصر ’ڈونلڈ‘ پہ ہو جس کی امید!

ایڈیٹرنومبر 5, 202426 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of irfan siddiqi in girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

عمران خان کو کچھ بھی کہہ لیں، اُنہوں نے پاکستانی سیاست کی کشتِ ویراں میں ایسے ایسے اچھوتے اور نادرِ روزگار عجوبے کاشت کیے ہیں، اور مسلسل کرتے چلے جا رہے ہیں، کہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ”سیاسی“ کہلانے والی کوئی دوسری جماعت اُن کا تصوّر بھی نہیں کر سکتی۔ میں چاہوں تو ایسے اَن گنت عجوبوں کی فہرست مرتب کر سکتا ہوں لیکن کالم کی تنگ دامانی مانع ہے۔ سو میں فوجی تنصیبات پر منظم حملوں سے لے کر مسجد نبوی میں عین روضہ رسول کے سامنے پاکستانی وفد کو مغلظات سنانے اور طفلانِ بازار کی طرح مریم اورنگ زیب کا پیچھا کرنے یا پھر لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملہ کرنے تک کے واقعات سے صرفِ نظر کرتے ہوئے پی۔ ٹی۔ آئی کے ایک ایسے بے مثل ہُنر کا تذکرہ کرنا چاہتا ہوں جو اُسے دوسری تمام جماعتوں سے ممتاز و منفرد بنا دیتا ہے۔
اِس ہُنر کی معجزہ کاری یہ ہے کہ کس طرح بے مہری حالات کی رُتوں میں بھی اپنے فدائین کی بُجھتی امیدوں کو زندہ رکھنا ہے؟ کس طرح نامرادی کی بُجھی راکھ سے امید کی چنگاریاں سلگانی ہیں؟ کس طرح تند و تیز ناموافق ہواؤں کے باوجود، یاس و ناامیدی کے چراغوں میں، جھُوٹ اور فریب کا روغن ڈال کر اُن کی لَو کو روشن رکھنا ہے؟ خان صاحب کے فلسفہ سیاست سے کسب فیض کرنے والے قریبی رفقا، پارٹی کے قائدین اور اُن کی سپاہِ سوشل میڈیا اِس فن پر کمال درجے کی دسترس حاصل کرچکے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ تحریکِ انصاف کے سادہ و معصوم کارکن ہی نہیں، اچھے خاصے پڑھے لکھے، ہوش و خرد رکھنے والے خواتین و حضرات بھی آنکھیں بند کر کے، جھوٹ اور فریب کے اِس کھیل کو الہامی صداقتوں کا درجہ دیتے ہوئے، ایمان لے آتے ہیں۔ کسی دَشتِ بے اماں کی آتشیں وحشتوں میں بھٹکتے ہوئے بھی وہ یقین کرلیتے ہیں کہ واقعی ہمارے آس پاس ایک چمنستان کھِلا ہے جہاں خوش رنگ پروں والے پرندے نغمہ خواں ہیں اور ترنم ریز آبشاروں کی نغمگی دِل میں ہلچل پیدا کر رہی ہے۔ ایسے سبز باغ دکھانا، ہر کسی کے بس میں نہیں۔ اور ایسے پیروکار بھی ہر کسی کے نصیب میں نہیں جو ایسے والہانہ پن کے ساتھ جھوٹ اور فریب کو دل و جان سے قبول کر لیں اور بار بار کر لیں۔
دس سال قبل، جب عمران خان کا قافلہ انقلاب، حضرت علامہ طاہر القادری کی سپاہِ صف شکن کے جلو میں اسلام آباد کی شاہراہِ دستور پر خیمہ زن ہوا تو اُنہوں نے اپنے فدائین کو نویدِ جانفزا دی کہ ”ایمپائر کی اُنگلی اٹھنے کو ہے۔“ صبح و شام یہ اعلان کرتے ہوئے خان صاحب کے چہرے پر دھنک کے سات رنگ بکھر جاتے تھے۔ مفہوم اِس نویدِ جانفزا کا یہ تھا کہ کسی بھی لمحے، آرمی چیف، جنرل راحیل شریف، حالات کی سنگینی کو جواز بنا کر نواز شریف کو بے دخل کرنے والے ہیں اور ہمارے لئے تختِ طاؤس بچھنے کو ہے۔ مقدر نے یاوری نہ کی۔ پہلے طاہر القادری اٹھے۔ پھر خان صاحب خود اٹھے۔ ایمپائر کی اُنگلی نہ اٹھی۔ جاتے جاتے خان صاحب، راحیل شریف کی راہ میں بھی کانٹے بو گئے۔
عدمِ اعتماد کی تحریک کا راستہ روکنے کے لئے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری اور صدر عارف علوی کے ذریعے آئینِ پاکستان پر تابڑ توڑ حملے کرائے لیکن بات نہ بنی۔ اپنے پیروکاروں سے کہا ”الیکشن کے لئے تیار ہو جاؤ۔“ اِس آرزو میں، شہباز شریف کے حلف اٹھاتے ہی، قومی اسمبلی سے اجتماعی طور پر مستعفی ہو گئے۔ ’بے ہُنری‘ کے اِن بانجھ موسموں میں جنرل باجوہ سے دو خفیہ ملاقاتیں کیِں۔ باور کرایا کہ میں نے ’میر جعفر اور میر صادق‘ آپ لوگوں کو نہیں، نواز اور شہباز کو کہا تھا۔ پھر پیشکش کی کہ میں آپ کو تاحیات آرمی چیف بنا دوں گا۔ بس پی۔ ڈی۔ ایم کی حکومت کو فارغ کر کے مجھے واپس لے آئیں۔ باجوہ صاحب اب اتنا بڑا معرکہ لڑنے کی سکت نہیں رکھتے تھے۔ پھر پنجاب اور خیبرپختون خوا کی اسمبلیاں توڑ دیں۔ انتخابات پھر بھی نہ ہوئے۔ پھر ”گُڈ ٹو سی یو“ والے جسٹس بندیال میدان میں اُترے۔ خان صاحب کی آرزو میں رنگ بھرنے کے لئے الیکشن شیڈول دے دیا۔ کاتبِ تقدیر کا نوشتہ کچھ اور تھا۔ پی۔ ڈی۔ ایم کی حکومت اپنی میعاد پوری کر کے گھر چلی گئی اور ’نگرانوں‘ کا عہدِ نگرانی، زُلفِ یار کی طرح دراز ہوتا گیا۔ انتخابات بہرحال فروری 2024 میں ہوئے۔ اِس سارے عمل کے دوران پی۔ ٹی۔ آئی کی سپاہ، فدائین کے جذبات سے کھیلتی اور کھلونے دے کے بہلاتی رہی۔
9 مئی کی سازش اور دفاعی تنصیبات پر حملوں سے بھی کوئی انقلاب نہ آیا۔ پھر خبر دی گئی کہ قاضی فائز عیسیٰ کو گھر جانے دو۔ جسٹس منصور علی شاہ کے چیف جسٹس بنتے ہی نقارہ بجے گا۔ انتخابات کے حوالے سے ہماری پٹیشن سماعت کے لئے لگ جائے گی۔ اور فارم 47 کی بیساکھیوں پر کھڑی حکومت گھر چلی جائے گی۔ لمحہ موعود آیا تو قومی اُفق پر ایک اور ہی منظر نامہ رقم ہو چکا تھا۔
غالب کا شعر ہے
منحصر مرنے پہ ہو جس کی اُمید
نا امیدی اُس کی دیکھا چاہیے
تقاضائے وقت کے پیش نظر، غالب کی روح سے معافی مانگتے ہوئے، پہلے مصرعے میں، ”مرنے“ کی جگہ ”ڈونلڈ“ لگا کے پڑھیے تو مزا دو چند ہو جائے گا۔
منحصر ’ڈونلڈ‘ پہ ہو جس کی امید
نا امیدی اُس کی دیکھا چاہیے
آج امریکہ میں صدارتی انتخابات کا دِن ہے۔ اگلے ایک دو دِنوں میں فتح و شکست کا فیصلہ ہو جائے گا لیکن پی۔ ٹی۔ آئی کی سینئر قیادت سے لے کر نونہالانِ سوشل میڈیا تک نے یہ مژدہ جانفزا سُنا دیا ہے کہ اُدھر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں داخل ہوا، اِدھر اڈیالہ جیل کا درِ زنداں کھُلا۔ ٹرمپ حلف اٹھانے کے بعد اپنے دفتر میں آئے گا تو اُس کا سٹاف انتخابی منشور اور ایجنڈے کے نمایاں نکات پر مشتمل دستاویز پیش کرے گا۔ ٹرمپ، یوکرین جنگ کے خاتمے، تارکینِ وطن کی بے دخلی، ٹیکس اور بیوروکریسی اصلاحات، اسرائیل کی مزید مدد اور بین الاقوامی معاملات کی صورت گری جیسے نکات پر سرسری نگاہ ڈالے گا۔ پھر غصّے سے فائل فرش پر پھینکتے ہوئے اے۔ ڈی۔ سی کو حکم دے گا کہ اسلام آباد بات کراؤ۔ جارج ڈبلیو بُش کی طرح پتھر کے زمانے میں دھکیل دینے کی دھمکی دے گا۔ امیرالبحر کو حکم دے گا کہ میزائل اور بم برسانے والے 75 جنگی طیاروں سے لیس بحری جہاز ”جیرالڈ فورڈ“ کو بحیرہ عرب کی طرف روانہ کردو۔ ٹرمپ کے یہ اقدامات اسلام آباد میں زلزلہ بپا کر دیں گے۔ پاکستان کو، عمران کی محبت میں دیوانگی کی حدوں کو چھوتے ٹرمپ کے غیظ و غضب سے بچانے کے لئے تمام ریاستی اداروں کے سربراہ پھولوں کے گلدستے لئے اڈیالہ جیل کے پھاٹک پر صفیں باندھ کر کھڑے ہوجائیں گے۔ کسی سے ہاتھ ملانا تو دور کی بات ہے، عمران خان اِن لوگوں کو آنکھ بھر کر دیکھیں گے بھی نہیں۔ پروٹوکول کی گاڑیاں سائرن بجاتی، فراٹے بھرتی سیدھی وزیراعظم ہاؤس آ رُکیں گی جہاں گارڈ آف آنر پیش کرنے والا دستہ خوش آمدیدی بگل بجا کر استقبال کرے گا۔
دیکھیے یہ خواب تعبیر پانے میں کتنا وقت لیتا ہے؟ اِس دوران پی۔ ٹی۔ آئی کی قیادت انشا ءاللہ، ایک نیا پُرفریب خواب تراش لے گی اور اِن خوابوں کی عادی ہو جانے والی آنکھیں، مقدس سرمے کی طرح اِسے اپنے اندر سمیٹ لیں گی۔
ایسا ہی ایک خواب کوئی نصف صدی قبل ہماری آنکھوں میں بھی بسایا گیا تھا۔ مشرقی پاکستان ہمارے ہاتھوں سے نکلا جا رہا تھا اور ہم مغربی پاکستان والے، ایڑیاں اٹھا اٹھا کر ساتویں امریکی بحری بیڑے کی راہ دیکھ رہے تھے جو ہماری مدد کے لئے خلیج بنگال کے نیلگوں پانیوں تک آن پہنچا تھا۔ ہماری آنکھیں پتھرا گئیں۔ ڈھاکہ کی فصیلوں پہ لہراتا سبز ہلالی پرچم دھجیاں ہو گیا لیکن ساتویں بحری بیٹرے کو جانے کون سی برمودا تکون نگل گئی۔
(بشکریہ : ہم سب نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleامریکی الیکشن ، ترپ کا پتہ اور شاہ محمود کی توقعات : رضی الدین رضی کا آٹھ سال پرانا کالم آج کے تناظر میں
Next Article امریکا میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا آغاز ہوگیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی انتقال کر گئے

جون 16, 2026

ایران امریکہ ڈیل: اندیشے بدستور موجود ہیں ۔۔۔سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 16, 2026

1984 کا اور آج کا اسلام آباد نصرت جاوید کا کالم

جون 16, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی انتقال کر گئے جون 16, 2026
  • ایران امریکہ ڈیل: اندیشے بدستور موجود ہیں ۔۔۔سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 16, 2026
  • 1984 کا اور آج کا اسلام آباد نصرت جاوید کا کالم جون 16, 2026
  • ’میں نے وزیراعظم نہیں بننا‘ : حامد میر کا کالم جون 16, 2026
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے جون 15, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.