Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • اک اور ’ پنکی‘ کا سامنا تھا : مظہر عباس کا کالم
  • نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»یاسر پیر زادہ کا کالم : الف کا اعترافی بیان
تازہ ترین

یاسر پیر زادہ کا کالم : الف کا اعترافی بیان

ایڈیٹرمئی 19, 202413 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of yasir pirzada girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

الف کا اپنے بارے میں گمان تھاکہ وہ ایک نیک آدمی ہے ، اور یہ گمان کچھ ایسا غلط بھی نہیں تھا ۔جس قسم کی زندگی اُس نے گزاری تھی اُس میں بدی کی گنجائش ویسے ہی کم تھی ، لیکن انسان جس حال میں بھی ہو ،بدی کے راستے اور طریقے بہرحال نکال ہی لیتا ہے ۔الف کے پاس بھی برائی کاآپشن موجود تھا ، وہ چاہتا تو اِس چار دن کی زندگی میں اپنے لیےگناہ کا موقع تلاش کر سکتا تھا ، اورکچھ چھوٹے موٹے گناہ تو اُس سے سرزد بھی ہوئے تھے مگر یہ ایسے ہی تھے کہ جن کی پکڑ مشکل تھی ۔قابل ذکر گناہ یا جُرم کرنے کی الف میں ہمت ہی نہیں تھی ، اور یہی بات اُس کے حق میں جاتی تھی ۔اُس کی زندگی میں ایسا وقت بھی آیا جب اُس نے سوچا کہ برائی کا راستہ اختیار کرنے میں کوئی برائی نہیں بلکہ سراسر فائدہ ہے ۔ اُس کے ارد گرد موجود لوگ اِس فلسفے کی جیتی جاگتی تصویر تھے ، وہ اُس کی آنکھوں کے سامنے ہر قسم کا ناجائز کام کرتے اور ساتھ ہی نہایت چالاکی سے خود کودنیا کے سامنے یوں پیش کرتے جیسے وہ مہاتما بدھ اورآنند ہوں ۔ہم یہ تو نہیں کہہ سکتے کہ الف اُنہیں دیکھ کر رشک کرتاتھا مگر الف کے دل میں یہ خیال ضرور آتا تھا کہ اگر دنیاوی خوشحالی اور کامیابی کی یہی کُنجی ہے تو اِس کُنجی سے آسودگی کا قُفل کھولنے میں کیا حرج ہے ۔ تاہم الف نے کبھی اُس راستے پر چلنے کی ہمت نہیں کی تھی ، ویسے یہ کم ہمتی اُس کی نیکی میں شمار کی جا سکتی ہےتاہم ایک آدھ بار الف نے ہمت بھی کی اور ادھر ادھر ہاتھ پیر بھی مارےمگر بات کچھ بنی نہیں ، شاید کم ہمتی اور بزدلی کے ساتھ ساتھ الف میں وہ ہوشیاری بھی نہیں تھی جو ایسے کامو ںکیلئے درکار ہوتی ہے ۔لیکن اِن تمام باتوں سے آپ ہرگز یہ مطلب نہ لیجیے گا کہ الف کوئی فرشتہ صفت انسان تھا ،اُ س کی ذات میں بہرحال وہ خامیاں توموجود تھیں جو انسانوں میں بالعموم پائی جاتی ہیں لیکن الف کویہ زعم تھاکہ وہ اپنے ہمعصروں اور جاننے والوں کے مقابلے میں قدرے بہتر انسان ہے۔اُس کے پاس جادو کی چھڑی یا کوئی ایسا پیمانہ تو نہیں تھا جس سے وہ باقی لوگوں کے ظاہر و باطن کا تقابل کرکے حقیقت جان سکتا مگر اُنکے ظاہری اعمال کا مشاہدہ کرکے اُس نے یہ رائے قائم کی تھی اور اُسکا خیال تھا کہ جس روز اُس سے سوال و جواب ہوں گے تو یہ سب سے مضبوط دلیل ہوگی جو اُس کی زنبیل میں ہوگی ۔
اور پھر وہ دن بھی آن پہنچا۔ایک ایسی عدالت میں اُس کی پیشی تھی جہاں اسے یہ ثابت کرنا تھا کہ اُس نے زندگی میں کوئی غلط کام نہیں کیا، کسی گناہ کا مرتکب نہیں ہوا اور جانتے بوجھتے ہوئے کسی ذی روح کو نقصان نہیں پہنچایا۔اُس کی توقع کے برخلاف کمرہ عدالت میں اُس کے علاوہ کوئی بھی موجود نہیں تھا ، کمرے میں ملگجی سی روشنی تھی جس میں اسے کچھ صاف دکھائی نہیںدے رہا تھا ، صرف یہ پتا چل رہا تھا کہ کمرے کے آخری کونے میں کوئی شخص ایک بڑی سی میزکے پیچھے بیٹھا ہے ۔اُسے بتایا گیا تھا کہ روایت کے بر خلاف تم نے کسی عدالتی اہلکار کی دعوت کا انتظار کیے بغیر اپنا مقدمہ خود بیان کرنا ہے ،ورنہ بعد میں شاید تمہیں موقع نہ ملے ۔اسے اِن معاملات کا زیادہ تجربہ تو نہیں تھا البتہ یہ بات اُس نے خوب پلے سے باندھ رکھی تھی ۔اُس نے اپنا گلا کھنکار کر صاف کیا اور اپنے دفاع میں بولنا شروع کیا ۔اُس نے بتایا کہ وہ کہاں پیدا ہوا، کس خاندان میں اُس کی پرورش ہوئی ، کہاں سے تعلیم حاصل کی اور تعلیم مکمل کرنے کے بعد نوکری کے حصول میں کس قسم کی رکاوٹیں پیش آئیں ۔اِس بیان میں ایک جگہ وہ ذرا سا ڈگمگا بھی گیا کیونکہ ایک مرتبہ اُس نے امتحان میں نقل بھی کی تھی مگر یہ بات وہ گول کر گیا ۔اُس نے دیکھنا چاہا کہ اِس بارے میں منصف کے کیا جذبات ہیں ، مگراُسے منصف کا چہرہ ٹھیک سے دکھائی نہیں دے رہا تھا ،تاہم جب منصف کی جانب سے یہ اہم بات نہ بتانے پر ٹوکا نہیں گیا تو اُس کا حوصلہ بڑھ گیا ۔اپنا بیان جاری رکھتے ہوئے الف نے بتایا کہ نوکری کی راہ میں آنے والی مشکلات کا اُس نے بڑی ہمت سے مقابلہ کیا اور ہمت نہیں ہاری ۔ اِس مرحلے پر وہ دوبارہ ٹھِٹھَک گیا، اُس نے دل میں سوچا کہ کیاوہ یہاںاِس بات کااعتراف بھی کرے کہ اُس نے کمپنی میں ملازمت حاصل کرنے کیلئے وہاں کے جنرل منیجر کوسفارش کروائی تھی ، گو کہ یہ کوئی ایسی قابل گرفت بات نہیں تھی کیونکہ جس معاشرے میں وہ پیدا ہوا تھا وہاں یہ چلن عام تھا ۔ ایک لمحےکیلئے الف نے سوچا کہ اپنے بیان میں یہ بات تسلیم کر لے مگر اب اُس کا حوصلہ بڑھ چکا تھا ، سو اُس نے یہ بات بھی اپنے بیان سے حذف کردی۔ یہاں اُس نے توقف کرکے دوبار منصف کا چہرہ پڑھنے کی کوشش کی تاکہ اندازہ لگا سکے کہ منصف نے اِس غلط بیانی کا اثر لیا یا نہیں مگر اِس مرتبہ بھی اسے ناکامی ہوئی ۔ منصف اسی طرح سپاٹ بیٹھا تھا ۔الف نے گہری سانس لی اور اپنا بیان جاری رکھا۔اُس نے بتایا کہ نوکری ملنے کے بعد اُس کے ماں باپ نے اُس کی شادی ایک اچھے گھرانے کی لڑکی سے طے کر دی، لڑکی والوں کے گھر وہ لوگ مانگے کی گاڑی میں گئے لیکن انہیں یہ نہیں بتایاکہ یہ گاڑی اُن کی نہیں ، الف اور اُس کے باپ نے ایسا تاثر دیا جیسے یہ گاڑی الف کو کمپنی کی طرف سے ملی ہے ۔لڑکی والے شریف لوگ تھے، رشتہ ہونے کے بعد جب انہیں اِس بات کاعلم ہوا تو وہ بس خاموش ہوگئے۔الف نے اپنے بیان میں یہ بات بھی نہیں بتائی کیونکہ اب تک اسے اندازہ ہو چکا تھاکہ عدالت کے پاس اُس کے بیان کی صداقت کو جانچنے کا کوئی طریقہ نہیں ، اگر ایساکوئی طریقہ ہوتا تو الف کواُسکے بیان کے تضادات کی روشنی میں ضرور ٹوک دیا جاتا ۔لیکن کمرہ عدالت میں تو روشنی ہی نہ ہونے کے برابر تھی ۔
الف کا بیان تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہا،اِس دوران اُس نے اپنی پوری زندگی کی روداد سنا دی مگر جہاں جہاں اُس سے کوئی کوتاہی یا لغزش ہوئی تھی ،اُس کو گول کردیا ۔بیان ختم کرنے کے بعدوہ تعظیماً جھکا اور اپنے فیصلے کا انتظار کرنے لگا ۔کئی منٹ گزر گئے مگرمنصف کی طرف سے خاموشی ہی رہی ۔اُس نے ایک دو مرتبہ گلا کھنکار کر منصف کو متوجہ کرنا چاہا مگر اُس کی آواز دیواروں سے ٹکرا کر واپس آگئی ۔اُس لمحے الف کو کچھ خیال آیا ، اُس نے قدم بڑھائے اور اُس جانب چلنا شروع کردیا جہاں جہازی سائز کی میز کے پیچھے منصف کرسی پر براجمان دکھائی دے رہا تھا۔الف دھیرے دھیرے چلتا ہوا میز کے قریب پہنچااورپھر اُس نے پنجوں کے بل کھڑے ہوکر میز کی دوسری جانب نظر ڈالی ۔ اُس کی آنکھیں حیرت سے پھٹی کی پھٹی رہ گئیں ،کرسی پرمحض ایک بُت نصب تھا ، کسی ذی روح کا دور دور تک کوئی نشان نہیں تھا ۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

یاسر پیر زادہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوزیراعظم کا کرغزستان میں پاکستانی اور دیگر ممالک کے طلباء پر تشدد پر اظہار تشویش
Next Article قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

یاسر پیر زادہ کا کالم : بعد از جدیدیت کس بلا کا نام ہے؟

جون 18, 2025

یاسر پیر زادہ کا کالم : کیا پاکستان میں مکمل لاقانونیت ہے؟

جون 15, 2025

یاسر پیر زادہ کا کالم : قربانی سے منسوب ایک قدیم قصہ

جون 11, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 1, 2026
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا مئی 31, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.