Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»یاسر پیر زادہ کا کالم : زندگی آسان بنانے والی مزید کچھ باتیں
کالم

یاسر پیر زادہ کا کالم : زندگی آسان بنانے والی مزید کچھ باتیں

ایڈیٹراپریل 20, 20256 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of yasir pirzada girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

’’گزشتہ ایک برس سے میں موت کے سائے تلے زندگی گزار رہا ہوں۔ اِس خوف کی وجہ سے میں نے اپنی زندگی میں کچھ فیصلوں کا انتخاب کیا۔ اِس انتخاب کے نتائج مجھے اکیلے ہی بھگتنا ہوں گے، کسی اور کو نہیں۔ اور اُن نتائج کا وقت اب آن پہنچا ہے۔‘‘ یہ ایک فلم کا مکالمہ ہے جو مجھے نہیں بھولتا۔ کچھ باتیں دہرانے میں کوئی حرج نہیں ہوتا اور یہ بھی ایسی ہی ایک بات ہے۔ زندگی میں اگر آپ نے کسی نوجوان کو صرف ایک مشورہ دینا ہو تو کم از کم میں تو یہی مشورہ دوں گا کہ اپنے فیصلے سوچ سمجھ کر کرو کیونکہ ہر فیصلے کی ایک قیمت ہوتی ہے جو کسی نہ کسی مرحلے پر آپ کو ادا کرنی پڑتی ہے۔ لیکن یہ فیصلے بھی کئی طرح کے ہوتے ہیں، ایک وہ جو روزمرہ زندگی کے فیصلے ہیں، جیسے کہ آج ناشتے میں کیا کھانا ہے، ٹی شرٹ کہاں سے خریدنی ہے، مری میں کس ہوٹل میں ٹھہرنا ہے۔ یہ فیصلے اگر غلط بھی ہو جائیں تو زندگی میں کچھ خاص فرق نہیں پڑے گا، زیادہ سے زیادہ ایک دن کے لیے آپ کا موڈ خراب ہوگا مگر اُس کے بعد آپ بھول جائیں گے۔ لیکن فیصلوں کی ایک قسم وہ بھی ہے جو آپ کی زندگی پر اچھا خاصا اثر ڈالتی ہے اور اُن کے دور رَس نتائج نکلتے ہیں، لہٰذا ایسے فیصلے کرتے وقت ذہن میں رہے کہ ایک دن اِن کا نفع یا نقصان آپ کے کھاتے میں ضرور آئے گا۔ اپنا نقصان تو کوئی بھی نہیں چاہتا سو منافع بخش فیصلوں کیلئے چند باتیں جتنی جلدی سیکھ لیں اُتنا ہی اچھا ہے، یہ باتیں آپ کی زندگی میں مزید آسانی کا سبب بنیں گی۔
آپ نے اکثر لوگوں سے سنا ہو گا کہ ہمیں زندگی میں کوئی موقع نہیں ملا۔ اِس کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے یہ فرض کر رکھاہے کہ ’موقع‘ کے دو ہاتھ، کان، بازو اور ٹانگیں ہوتی ہیں اور اُس نے سوٹ پہنا ہوتا ہے اور وہ دروازے پر آ کر دستک دے کر کہتا ہے کہ ’السلام علیکم، مزاج بخیر، میں موقع ہوں، مجھے استعمال کر لیں۔‘ ظاہر ہے کہ ایسا نہیں ہوتا، لوگوں کو زندگی میں موقعے ملتے رہتے ہیں، فرق صرف اتنا ہے کہ کچھ لوگ موقع شناس ہوتے ہیں اور کچھ نہیں۔ بعض اوقات یہ موقعے کچے پکے ہوتے ہیں سو انہیں پکانا پڑتا ہے، لیکن ہم اِس کا تردُّد نہیں کرتے کیونکہ ہمیں پکی پکائی کھیر چاہیے ہوتی ہے، اِس لالچ میں ہم اچھا خاصا موقع گنوا بیٹھتے ہیں۔کسی موقع کا دانشمندی سے فائدہ نہ اٹھانا بھی ایک قسم کا فیصلہ ہی ہوتا ہے اِس لیے اِس کے نتائج بھگتنے پڑتے ہیں۔ کالج یونیورسٹی میں یہ باتیں آسانی سے سمجھ نہیں آتیں، اُس وقت بندہ جوانی کے گھوڑے پر سوار ہوتا ہے، لیکن اصل میں وہی وقت ہوتا ہے اِن باتوں کو پلے باندھنے کا۔
مشہور چینی فلسفی سن زو کا قول ہے ’’دانشمند جنگجو حتّی الاِمکان جنگ سے اجتناب کرے گا۔‘‘ زندگی میں اکثر لڑائیاں ہم خواہ مخواہ اپنے سر لے لیتے ہیں۔ لڑائی کے وقت لگتا ہے کہ اگر ہم نے آنکھ کے بدلے آنکھ اور ناک کے بدلے ناک نہ لیا تو شاید اُس سے ہماری غیرت اور ’مردانگی‘ پر سوال اٹھے گا۔ لوگ کیا کہیں گے! اگر آپ کو کہا جائے کہ آج کی تاریخ میں یاد کریں ماضی میں وہ کون سا لمحہ تھا جب آپ نے کسی سے لڑائی کی تھی اور اُس کی وجہ کیا تھی تو شاید آپ کو یاد بھی نہ ہو، اور اگر آج آپ سے کہا جائے کہ وہی منظر ابھی دوبارہ تخلیق کیا جاتا ہے تو کیا آپ اسی طرح لڑائی میں کود پڑیں گے تو نوّے فیصد اِمکان یہی ہے کہ آپ کا جواب نفی میں ہوگا۔ میرا خیال ہے کہ یہ بات اِس سے زیادہ وضاحت کی متقاضی نہیں۔
ایک بات جس کی مجھے بہت دیر سے سمجھ آئی وہ Dunning Kuger Effect تھا، یعنی نالائق لوگ خود کو قابل سمجھتے ہیں اور واقعتاً قابل لوگ اپنی صلاحیتوں کے بارے میں پُر اعتماد نہیں ہوتے۔ مدعا یہ ہے کہ اپنی اور دوسروں کی صلاحیت کو پہچانیں، نہ اپنے بارے میں غلو سے کام لیں اور نہ ہی خود کو کمتر سمجھیں، دوسروں کے بارے میں بھی یہی کلیہ اپنائیں۔ جب آپ خود کو اور دوسروں کو میرٹ پر پرکھیں گے تو فائدہ اپنا ہو گا، کسی کو قابل تسلیم کرنے سے آپ کی عزت میں کمی نہیں ہوگی اور اپنے آپ کو خواہ مخواہ ننگِ اسلاف لکھنے سے لوگ آپ کو عاجز نہیں سمجھیں گے بلکہ ننگِ اسلاف ہی کہیں گے۔
ہم اپنے بچوں کو یہ بتاتے ہیں کہ فضول خرچی بُری عادت ہے اور بچت کرنی چاہیے مگر اِس کا عملی طریقہ نہیں بتاتے۔ ایک چیز ہوتی ہے Compulsory Saving یعنی جبری بچت، آپ کی آمدن چاہے کتنی ہی کم کیوں نہ ہو اُس کا ایک حصہ ضرور پس انداز کریں۔ ہمارے ہاں یہ کام کمیٹی ڈال کے کیا جاتا ہے، جو کہ مناسب بات ہے مگر اِس کا اصل طریقہ یہ ہے کہ آپ ہر ماہ پس انداز کی ہوئی رقم کسی پنشن فنڈ میں اِنویسٹ کر دیں۔ ایک نوجوان جس نے ابھی اپنا کیرئیر شروع کیا ہے اگر آج سے یہ چھوٹی موٹی سرمایہ کاری شروع کر دے تو پندرہ سال میں اُس کے پاس اچھی خاصی رقم اکٹھی ہو جائے گی۔ بظاہر پندرہ برس بہت طویل عرصہ لگتا ہے مگر یہ کام اگر بیس سال کی عمر میں شروع کیا جائے تو آئیڈیل ہے، لیکن جب بھی شروع کریں ٹھیک ہے۔
آخری بات۔ بھیڑ چال، اِس سے اجتناب کریں، انگریزی میں اِس کیلئے ترکیب استعمال ہوتی ہے Bandwagon Effect۔ یعنی ہم وہی رویے، رسم و رواج، عقائد اور زندگی گزارنے کے طریقے اپنا لیتے ہیں جو اپنے ارد گرد کے لوگوں کو اپنائے ہوئے دیکھتے ہیں۔ مفروضہ یہ ہوتا ہے کہ اِس کے علاوہ کوئی طریقہ اپنانے والے کو پاگل سمجھا جائے گا۔ حالانکہ پاگل صرف اسے سمجھا جاتا ہے جو زندگی میں ناکام رہ جاتا ہے، کامیاب بندے کو لوگ پاگل نہیں جینئس کہتے ہیں۔ یہاں زندگیاں گزارنے کا نسخہ وہی ہے کہ پہلے سولہ جماعتیں پاس کرو پھر نوکری تلاش کرو اور نو سے پانچ تک کوہلو کے بیل کی طرح جُت جاؤ۔ اِس دوران سال میں ایک آدھ چکر ناران کاغان کا لگ جائے تو کیا کہنے۔ اِس نسخے سے باہر نکل کر سوچنے میں کوئی حرج نہیں، ہم اپنے بچوں کی گریجویشن اور شادی پر پر لاکھوں روپے خرچ کر دیتے ہیں مگر اسے اپنی مرضی کا کام کرنے کیلئے پانچ لاکھ روپےکا رِسک نہیں لینے دیتے۔ اگر ہم یہ پانچ لاکھ اُس کی دو سال کی فیس سمجھ لیں تو یقین کریں اِس کا فائدہ ڈگری حاصل کرنے سے کہیں زیادہ ہوگا۔ باقی آپ کی مرضی ہے۔ زندگی تو گزر ہی جائے گی۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

کالم یاسر پیر زادہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ورلڈکپ کھیلنے بھارت نہیں جائےگی: چیئرمین پی سی بی
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : بلاول کا اعلان جنگ: کیا پیپلز پارٹی یہ جنگ جیت سکتی ہے؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

میرے کالموں میں بے بسی و مایوسی کا اظہار اور حارث خلیق : برملا / نصرت جاوید کا کالم

اپریل 6, 2026

عورت کا جائیداد میں حصّہ۔ تنقید کیوں؟ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

اپریل 5, 2026

ملتان کے مجاہدِ ادب مشتاق کھوکھر کی 13 ویں برسی : رضی الدین رضی کی یاد نگاری

اپریل 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس اپریل 16, 2026
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.