Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جولائی 19, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • ملاّؤں کے سامنے بے بس پاکستانی ریاست : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ملتان کے حاجی صاحب اور اداکارہ کے بولڈ لباس کا تنازع : وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈاکٹر ماہ رنگ اور صبغت اللہ بلوچ کی عمر قید کے خلاف دائر اپیلیں سماعت کے لیے منظور
  • فیفا ورلڈ کپ، آخری 5 منٹ میں بازی پلٹ گئی، ارجنٹائن نے انگلینڈ کا 60 سالہ خواب چکنا چور کر دیا
  • مزید کچھ فتاویٰ کی درخواست ہے – یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹر انوار احمد»امتحانی نظام ، ٹرمپ اور ’کھلّے ۔ بُجے‘ : کوچہ وبازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
ڈاکٹر انوار احمد

امتحانی نظام ، ٹرمپ اور ’کھلّے ۔ بُجے‘ : کوچہ وبازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

ایڈیٹرمارچ 31, 202617 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
new logo anwaar
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اتفاق سے اس وقت ملک میں جتنی بھی قیادت ہے صدرِ مملکت،وزیر اعظم ،ان کے قائد میاں نواز شریف یا نائب وزیر اعظم بمع وزیر ِ خارجہ جناب اسحاق ڈار وہ عمر میں مجھ سے چھوٹے ہیں اگرچہ ہمارے استاد سعدی شیرازی نے کہا ہے ’’بزرگی بہ عقل است نہ بہ سال‘‘ اور بے شک ان کے پاس اختیار و اقتدارہے،سب سے بڑھ کےان کے پاس شاید سرکاری درزی ہیں،قابلِ رشک ملبوسات تیار کرنے والے،صاحب زادہ یعقوب علی کی طرح چھ سات زبانوں پر حاوی کہ بتایا گیا تھا وہ عربی زبان جانتے ہیں ،انگریزی کی استعداد بھی بہتر ہے وگرنہ امریکی صدر تو شاہ چارلس دوم اور برطانوی وزیرِ اعظم ہی نہیں لندن کے میئرہمارے پیارے لارڈ صادق کی زبان سے زیادہ لہجے کی غلطیاں نکالتے ہیں پر ہمارے وزیرِ اعظم کو پسند کرتے ہیں اب بھی وہ اسلام آباد میں آنے والے ترکیہ ،مصر اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کے اس اجتماع کو شاید پسندیدگی کی نظر سے دیکھ رہے ہیں کہ انہوں نے پاکستانی وزیرِ خارجہ کے ٹویٹ کوری ٹویٹ کیا ہے۔
اس وقت کچھ حقیقی اور کچھ افسانوی کیمرے ہمارے چاروں طرف لگے ہیں۔آپ جانتے ہیں کہ ہم پیدائشی مقروض ہیں ،کچھ امریکہ اور مغربی حلیفوں سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ ورلڈ بینک یا انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ کو اشارہ کریں گے کہ ہمارے لئے امدادکی ایک اور قسط فراہم کر دیں گے جس کے بعد جاننے والے بتائیں گے کہ قرض میں کمی نہیں اضافہ ہو گا۔بہر طور پاکستانی سفارت کاری کی مہارت ہے ہم نے ترکیہ،مصر اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ اسلام آباد میں بلا لئے۔بیشتر پڑھے لکھے جانتے ہیں کہ ترکیہ اور مصر نے اسرائیل کو تسلیم کر رکھا ہے،سعودی عرب کو امریکہ کا دوست خیال کیا جاتا ہے کہ صدر امریکہ کا سعودی ولی عہد کے بارے میں ناشائستہ بیان بہت سے لوگوں کو چونکا رہا ہے کہ جناب ٹرمپ سے تہذیب کی توقع تو خود امریکیوں کو نہیں رہی تاہم سعودی عرب کے کرائون پرنس کی بیدار مغزی کی طرف اشارہ ہو رہا ہے کہ اس مرتبہ امریکہ کیلئے آسان نہیں ہوگا کہ ایران،امریکہ جنگ کے اخراجات کا بل سعودی عرب تو کیا، کویت، بحرین اور متحدہ عرب امارات ادا کریں اور جناب ٹرمپ ایک آنکھ میچ کے شیخی بگھاریں کہ میرے پیارے دائود بن گوریان،شمعون پیریز اور نیتن یاہو کے خوابوں کی تعبیر کا وقت قریب آ پہنچا ہے۔
ہلاکت خیز ہتھیاروں کا نشانہ بننے والے ایران نے شہادتوں اور معاشی آزمائشوں کا سامنا اور کتنی دیر کرنا ہے؟ کوئی شاہنامے سے فال نکال رہا ہے اور کوئی دیوانِ حافظ سے اور کوئی عمر خیام کی رباعی لئے پھرتا ہے تاہم ایرانی جامعات اور سائنس ٹیکنالوجی کے مراکز پر امریکہ اور اسرائیل کا حملہ سیدھا سادا اشارہ ہے کہ دفاعِ وطن کے لئے یہی درس گاہیں اور ان کے سربراہوں کی فعالیت سر بہ کف نعروں سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے ۔ایران کے ایٹمی توانائی کے مراکز پر بم باری کے بعد وہاں تابکاری کے اخراج کا مداوا جوشِ خطابت نہیں اور نہ ہی پاسداران انقلاب کی استعداد اس کا سامنا کر سکتی ہے اس وقت ضرورت ہے کہ ایرانی صدر اور وزیر خارجہ زیر زمین رہیں اپنی سلامتی کو یقینی بنائیں اور ایرانی عوام کو بھی تعمیرِ وطن میں مصروف رکھنے کی تدابیر کی جائیں۔
پاکستانیوں کے لئے سب سے آسان کام بچوں سے اسکول ،کالج اور یونیورسٹیاں بند کرنا ہے لیکن ذرا یاد کیجئے پاکستان ٹائمز کے کارٹونسٹ انور کا زندہ جاوید کردار ننھا جسے کو ئی بڑا زبردستی اسکول لے جا رہا ہوتا تھا اور وہ منہ بسور رہا ہوتا تھا اور ایسی درس گاہوں کو ایسے ناراض معصوم پرندوں کی چہکار سے آباد رکھنے کا آرزو مند کسی راہ گیر کے بھیس میں کہہ رہا ہوتا تھا کہ لگتا ہے مارچ،اپریل آ گیا ہے اسکول کھل گئے ہیں۔ہمارے پاس حساب کتاب رکھنے والے ہیں جو یہ جانتے ہیں کہ اس موسم میں روس اور چین کے ہی نہیں افغانستان،بھارت اور وسط ایشیا کے پرندے پہنچ رہے ہیں،ہمارے پاس سورج کی روشنی ہے ،ابھی بھی کافی درخت اور سبزہ ہے،بارش ہوتی ہے اس وقت بھی اسلام آباد ،لاہور اور فیصل آباد میں بارش ہو رہی ہے پھر ان پرندوں نے کون سا موٹر وے سے آنا ہے ؟ ان کی آمد ایک اشارہ ہے کہ شکا ری بھی آئیں گے ۔ ہمارے ہاں یاسیت پسند کہتے ہیں کہ کچھ نہیں ہو سکتا،کرپشن کا زہر درس گاہوں تک پہنچ گیا ہے مگر اصلاح کہیں سےبھی ہو اس کی تعریف کی جانی چاہئے ۔
ہماری درس گاہوں میں بوٹی مافیا،رشوت خور ممتحن اور نقل کراکے لکھ پتی بلکہ کروڑ پتی بن جانے والے لوگوں کا راج رہا ہے ،بہت سے ڈاکٹروں،انجینئروں تو کیا استادوں وائس چانسلروں کے ماتھے پر لکھا ہے کہ کہیں نہ کہیں گڑ بڑ ہوئی ہے مگر پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ نے تعلیمی بورڈوں کے سربراہوں،کمشنروں،ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی کہ اس مرتبہ کے امتحانات میں نقل کرانے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا،بے شک برسوں اور عشروں کا بگاڑ ہے۔آپ جانتے ہیں کہ کسی زمانے میں پرائمری میں بھی وظیفے کا امتحان ہوتا تھا اور یہ وظیفہ تین برس تک یعنی مڈل کے امتحان تک جاری رہتا تب بھی امتحانی مرکز اپنا اسکول نہیں ہوتا تھا مگر کچھ مضطرب صدر معلم بھی ’کھلّے اور بُجّے‘کو بھی اپنے اسکول کو زیادہ سے زیادہ وظیفے دلانے کے لئے استعمال کرتے تھے یعنی بظاہر کسی کو ڈانٹنے کے لئےبُجّہ دیتے مگر دونوں ہتھیلیوں پر ضروری جواب لکھے ہوتے اسی طرح وہ جوتا اچھالتے یا دکھاتے تو اس کے تلے پر موٹے قلم سے کچھ جواب لکھے ہوتے مگر اب مریم بی بی نے عزم کیا ہے تو پھر لائق بچے بھی چاہیں گے کہ ان کے میرٹ کا اعتبار بحال ہو،ماں باپ اور درسگاہوں کے سربراہ بھی چاہیں گے کہ ان کے دعووں کی تصدیق میرٹ کرے ۔
( بشکریہ : روزنامہ جنگ )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleصدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ جنگ کے اخراجات عرب ممالک ادا کریں: وائٹ ہاؤس
Next Article علی ظفر کا ہتک عزت کیس، آٹھ سال بعد فیصلہ: میشا شفیع پر 50 لاکھ روپے کا جرمانہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے

جولائی 18, 2026

ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 18, 2026

ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان

جولائی 18, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے جولائی 18, 2026
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 18, 2026
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان جولائی 18, 2026
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت جولائی 17, 2026
  • محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جولائی 17, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.