ملتان : ( رپورٹ ۔۔ عبدالحنان سپورٹس رپورٹر ) پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کی تیاریوں میں مصروف ہیں ، جو 7 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں نے آج پریکٹس سیشنز میں حصہ لیا تاکہ سیریز کے آغاز سے قبل اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے سکیں۔
آرام کے بعد پاکستان ٹیم نے آج بیٹنگ اور بولنگ کی مشقوں پر توجہ مرکوز رکھی۔ فاسٹ بولرز نسیم شاہ، شاہین آفریدی، عامر جمال، اور اسپنر ابرار احمد نے نیٹ میں بیٹنگ کرنے والے بلے بازوں بابر اعظم، محمد رضوان، سعود شکیل، اور آغا سلمان کو گیند بازی کی۔ انگلینڈ کی ٹیم نے شدید گرمی اور کل کے طویل پریکٹس سیشن کے باوجود آج بھی اسی جوش کے ساتھ پریکٹس جاری رکھی۔
پاکستانی ٹیم کا اعتماد اور حکمت عملی
پاکستان ٹیم کے میڈیا منیجر رضا کچلو نے گِردوپیش سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیم کو سیریز کے لیے کافی اعتماد ہے اور کھلاڑی بہت محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا آسٹریلیا کے خلاف سیریز اچھی مقابلے کی تھی اور بنگلادیش کے خلاف بھی کھلاڑیوں نے 100 فیصد کارکردگی دکھائی، مگر بدقسمتی سے وہ قریبی میچز کو فتح میں نہیں بدل سکے، انہوں نے کہا۔ رضا نے مزید بتایا کہ انگلینڈ کا بولنگ اٹیک نیا اور کم تجربہ کار ہے ، اگر پاکستانی بلے باز اچھی بیٹنگ کریں تو وہ اس انگلش ٹیم کو شکست دے سکتے ہیں۔
انگلینڈ کی تیاری اور کارکردگی
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے میڈیا منیجر نے کہا کہ ان کی ٹیم ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے
خلاف سیریز جیت کر آرہی ہے، جس سے ان کے کھلاڑیوں کا اعتماد بلند ہے اور وہ پاکستان کے خلاف بہتر کھیل پیش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
دونوں ٹیموں کے ٹریننگ سیشنز اور تیاریوں کے بعد، کرکٹ شائقین ملتان میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے دلچسپ مقابلے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں
فیس بک کمینٹ