ملتان : ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بہاولپور ، سابق اے ڈی سی جی رحیم یارخان شیخ طاہرکو آج20جون کو ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ انہیں 17جون کو مقامی ہوٹل سے ایک خاتون کے ساتھ زیادتی کے الزام میں گرفتار کیاگیاتھا۔ خاتون شازیہ شہزادی کی درخواست پر ان کے خلاف ایف آئی آربھی درج کی گئی تاہم ہفتے کے روزیہی خاتون رحیم یارخان کے علاقے کوٹ سمابہ میں میڈیکل سٹورپرڈکیتی کے دوران گرفتار کرلی گئی اور اس سے برآمد ہونے والے شناختی کارڈ پر اس کانام عظمی شہزادی درج تھا۔
رحیم یارخان پولیس کے مطابق وہ ڈکیتیوں کے علاوہ مختلف شہریوں کو ورغلا کر لوٹ ماربھی کرتی تھی۔اس کے علاوہ وہ دیگر جرائم میں بھی ملوث تھی۔پولیس کے مطابق بہت سے سیاستدان ،بیوروکریٹ اورزمیندار اس کانشانہ بن چکے ہیں۔ عظمی نے ملتان میں شازیہ شہزادی کے نام سے واردات کی تھی۔دریں اثناءپولیس تھانہ کینٹ ملتان کے مطابق عظمی شہزادی کے حوالے سے رحیم یارخان پولیس نے ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا۔ ملزمہ کے بارے میں جو معلومات ہیں ان کی مزید تصدیق کی جارہی ہے ۔دوسری جانب پولیس نے دو روز سے زیر حراست ملزم کو عدالت میں پیش نہ کیا۔بیوروکریسی سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو بچانے کے لیے متحرک ہو گئی ۔ اب تک خاتون کا میڈیکل کروایا گیا نہ ہی ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے سیمپل لیا گیاہے
فیس بک کمینٹ