جہلم (نمائندہ گردو پیش )جہلم پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤ ن کے دوران 9 سے زیادہ ملزمان کو گرفتا ر کر لیا ۔ تھانہ دینہ پولیس نے کرایہ داری کا اندراج نہ کروانے والے 4 ملزمان ، ناصر محمود سلیم اللہ ، گلالئی اور رضا خان کو گرفتار کر لیا ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تھانہ للہ پولیس نے ساؤ نڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے دو ملزمان گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج مزید تھانہ للہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار کر لیا ، ملزم سمیع اللہ کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد ،ملزم کے خلاف مقدمہ درج ۔
تھانہ سول لائن پولیس نے پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری رکھتے ہوئے دو پتنگ فروش ملزمان کو گرفتار کیا ، ملزمان 1 ، یوسف 2، عثمان کے قبضہ سے 60 عد د پتنگین معہ دو عدد دھاتی ڈوریں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے تھانہ صدر پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری دو منشیات فروش ملزمان گرفتار ، ملزما ن طارق ولد کالا خان ،شاہد خمودولد طارق محمود کے قبضہ سے ہیروئن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے تھانہ سوہاوہ پویس کی موٹرسائیکل چوروں کے خلاف کاروائی ، ایک موٹر سائیکل چور ملزم گرفتار ، ملزم کے قبضہ سے یونائیٹڈ 70CC موٹر سائیکل برآمد ،مزید تفتیش جاری گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائےگی ۔
فیس بک کمینٹ