Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹر انوار احمد»ملتان کے مخدوم ، استاد شاگرد کے تعزیئے اور مولوی فرید احمد کی ضدی آواز : ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
ڈاکٹر انوار احمد

ملتان کے مخدوم ، استاد شاگرد کے تعزیئے اور مولوی فرید احمد کی ضدی آواز : ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

ایڈیٹرجولائی 5, 202526 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
molvi fareed
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ملتانی مرثیہ، عزاداری، سترہ سے زائد تعزئیے، آستان اور ذوالجناح کیساتھ زیارات اور خاص طور پر خواتین کی مجالس میں بہت سی تمثیلی رسوم ایسی ہیں کہ سانحہ کربلا کی یاد میں اشک بہانے والوں میں کوئی ایک فرقہ نہیں ،یہی عالم سبیل لگانے والوں نیاز،دینے یا تعزیہ اٹھانے والوں کا ہے (استاد، کا تعزیہ 80من کا اور شاگرد کا 125من کا ہے )۔
ملتان میں بیسویں صدی کی دوسری دہائی میں شیعہ سنی خونیں تصادم میں سر کا خطاب پانیوالے ایک مخدوم کے کردار کے بارے میں ’’نقش ملتان‘‘ کے مصنف عتیق فکری کچھ باتیں کیا کرتے تھے جب میں ان سے کہتا ‘ علامہ صاحب ! اسے لکھ ڈالیں تو وہ معصومیت سے کہا کرتے تھے’’اوئے میں مرنے؟‘‘تب میں کہا تھا ‘ جناب! ہم سب نے مرنا ہے مگر جو معلومات رواداری کے اس،مرکز کے بارے میں آپ کے پاس ہیں وہ لکھ ڈالیں تو اچھا ہے۔ اسی طرح بہت سے ذاکر ، خطیب آئےمحسن نقوی سمیت جس نے ہمارے ساتھ ملتان کے کالج سے ایم اے اردو کیا ۔
تب سابق مشرقی پاکستان سے ایک سے ایک شعلہ بیان مقرر ملتان آتا تھا مولانا بھاشانی، حسین شہید سہروردی ، جسٹس مرشد مگر مجھے مولوی فرید احمد کی سادگی مگر شعلہ بیانی نہیں بھولتی رات گئے باغ لانگے خان میں غریبانہ قسم کے جلسے میں وہ تقریر کر رہے تھے شایدسرکار کے کسی قاصد نے کوئی آوازہ کسا تو مولوی صاحب چمک کے بولے‘ میں حریت پسندوں اور انگریز دشمنوں کے علاقے سے آیا ہوں، میں تب بھی بول رہا تھا جب تمہارے ملتان کے مخدوم انگریزوں کے جوتے پالش کرکے تمغے اور جاگیریں لے رہے تھے‘ تب بھی میں یہ جانتا تھا کہ وہ دائیں بازو کی ‘نظام اسلام پارٹی‘ کے سربراہ ہیں ۔
یہ تو بعد میں ہوا کہ میں نے انکی ڈائری بہ زبان انگریزی’’ سورج بادلوں کے پیچھے‘‘ پڑھی۔ انہیں کسی دست شناس نے کہا تھا کہ آپ سے قدرت بہت بڑا کام لینے والی ہے، تب یہ بات طے تھی کہ پاکستان کی آئندہ قیادت مشرقی پاکستان سے آئیگی اس لئے مولوی فرید نے اسی خوش خیالی میں یہ ڈائری لکھی وہ مغربی پاکستان کے سبھی قائدین ( بھٹو ، اصغر خان کی نقل و حرکت اور انگریزی پریس کے کرنل زیڈ،اے سلہری اور بی ۔برکی کی لکھت ) پر نظر رکھے ہوئے تھے پر نہیں جانتے تھے کہ مکتی باہنی والے 16 دسمبر 1971 ءسے پہلے ہی انہیں ابلتےہوئے تیل کے کڑاہ میں ڈال دینگے۔
ممکن ہے موجودہ بنگلہ دیش میں مولوی فرید کی خطابت کا کوئی وارث ہو مگر میں صرف یہ بتا دوں کہ فضل القادر چودھری جیسے اور لوگ بھی تھے جو بھارت کی کھلی مداخلت سے سبھی کو نظر آنیوالے نوشتہ دیوار کو مٹانے کی کوشش کر رہے تھے بہت بڑے طوفان اور ہیجان کے مقابلے پر ۔کہنے کو تو خواجہ ناظم الدین بھی ملتان میں آئے تھے وہ کونسل مسلم لیگ کے سربراہ تھے ان کے میزبان ملتان کے ایک مخدوم سجاد حسین قریشی تھے۔ یہ جلسہ موجودہ قلعے کے دمدمے کی سیڑھیوں کے پاس گراسی پلاٹ میں تھا وہاں شرکا بہت کم تھے۔ انکے آنے سے پہلے خواجہ ناظم الدین کے بارے میں ایک پمفلٹ تقسیم کیا گیا کہ آپ قائد ملت کے بعد آئے اور قائد قلت کہلائے وغیرہ ۔
سٹیج کے سامنے کچھ لوگ چادروں میں حلقہ بنائے بیٹھے تھے جونہی کالی اچکن پہنے خواجہ ناظم الدین نے کہا ‘ برادران اسلام ‘! حلقہ زن افراد نے چادریں اتار کے پھینکیں اپنے سامنے کی ٹوکریوںسے گندے ٹماٹر اور انڈے نکال کے مارنے شروع کئے۔ تب انکے میزبان زربفت کی شیروانی میں ملبوس مخدوم سجاد قریشی انہیں سٹیج سے اتار کے اپنے مریدین کے ساتھ گاڑی تک لے گئے اور راہ فرار اختیار کی ۔ صبح کے اخبارات میں مخدوم صاحب کا کونسل مسلم لیگ سے مستعفی ہونے اور جنرل محمد ایوب خان کی جماعت کنونشن مسلم لیگ میں شمولیت کا بیان شائع ہوا ۔
بہر طور مولوی فرید احمد کی نظام اسلام پارٹی کے ایک ثابت قدم عہدے دار ملتان میں تھے وہ ایڈووکیٹ تھے جن کا ایک بیٹا صلاح الدین ایڈووکیٹ ہمارے ساتھ ایمرسن کالج ملتان میں پڑھتا تھا اسی کے چھوٹے بھائی بھی اسی درسگاہ میں پڑھتے رہے وہ پاکستان کی موجودہ آئینی عدالت کے سربراہ ہیں ممکن ہے ان سے اختلاف کرنیوالوں کو ان کے فیصلوں میں مولوی فرید احمد کی ‘ضدی آواز ‘ سنائی دیتی ہو۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ڈاکٹر انوار احمد ملتان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمظفرگڑھ: تیز رفتار ٹرالر اور بس میں تصادم ، 6 افراد جاں بحق 18 زخمی
Next Article آج نام ور افسانہ نگار اور کالم نگار مسعود اشعر کی چوتھی برسی ہے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ملتان میں شدید بارش اور ژالہ باری، گندم کی تیار فصل کو خطرہ

اپریل 2, 2026

ملتان کے مجاہدِ ادب مشتاق کھوکھر کی 13 ویں برسی : رضی الدین رضی کی یاد نگاری

اپریل 1, 2026

سابق صوبائی مشیر راؤ انیس الرحمان انتقال کر گئے

مارچ 20, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 24, 2026
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم اپریل 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.