کراچی: پنجاب پولیس کی طرز پر ڈولفن فورس تشکیل دینےکا منصوبہ پیش کیا گیا ہے۔
وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں اجلاس ہوا۔
ترجمان وزیر داخلہ کے مطابق کراچی میں پنجاب پولیس کی طرز پر ڈولفن فورس تشکیل دینےکا منصوبہ پیش کیا گیا۔
ترجمان وزیر داخلہ کا کہنا ہےکہ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے 1800 موٹرسائیکلوں کی فراہمی کی سفارش کی ہے۔
وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ کرائم کے خلاف مؤثر اور مربوط پولیسنگ کی جائے۔
(بشکریہ:جیونیوز)
فیس بک کمینٹ