Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, مئی 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹر عباس برمانی»ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم : مسکراہٹ کی موت ، بشیر خان مندرانی المعروف جیالا صاحب کی یاد میں
ڈاکٹر عباس برمانی

ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم : مسکراہٹ کی موت ، بشیر خان مندرانی المعروف جیالا صاحب کی یاد میں

ایڈیٹرجولائی 13, 202312 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
birmani 2
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مجھے یقین ہے کہ اس نے عزرائیل سے بھی مسکراتے ہوئے کہا ہو گا
آؤ مرشد بسم اللہ
میں نے اسے ہمیشہ مسکراتے دیکھا اور مسکراہٹ بھی کوئی پرتکلف قسم کی نہیں بلکہ ٹوتھ پیسٹ کے اشتہار جیسی مسکراہٹ۔۔۔
پہلی ملاقات سے آخری ملاقات تک اسے کبھی رنجیدہ ، سنجیدہ ، اور ٹینس نہیں دیکھا ۔
پہلی ملاقات کب ہوئی یاد نہیں لیکن اتنا ضرور یاد ہے کہ اس ملاقات کے بعد یوں لگا جیسے میں ہمیشہ سے اسے جانتا تھا ، آخری ملاقات ہوتے ہوتے رہ گئی ، سردار اویس خان لغاری کے بیٹے کے ولیمے والے دن اس نے مجھے فون کیا ۔
مرشد کتھاں ہاؤ ؟ میں نے کہا گھر ، کہنے لگا کوئی شادی تے ونجنڑ دا پروگرام تاں کائینی ! میں نے کہا آج اتوار ہے اور شادیوں کا سیزن بھی تو ایک یا دو شادیوں میں تو ضرور جاؤ ں گا کہنے لگا جس ولیمے میں ہماری ملاقات ہو سکتی ہے وہاں تو نہیں جاؤ گے ؟ میں نے کہا تمہارے خیال میں کیوں نہیں جاؤ ں گا ؟ کہنے لگا یار تم انقلابی ہو نا ! میں نے کہا بھائی جب سے چیزیں سمجھ میں آ نا شروع ہوئی ہیں انقلاب کا بھوت سر سے اتر گیا ہے ، یوں بھی ہم خانوں کے ہمسائے ہیں ، ان کے ساتھ شادی غمی کا تعلق ہے اور ہمارے تعلقات اتنے برے کبھی نہیں رہے کہ شادی غمی میں نہ جائیں، کہنے لگا ول ملدے پئے ہیں ۔۔ لیکن ہم نہ مل سکے ، ہم کھانا کھا رہے تھے جب میں نے اسے اپنے محکمے کے افسران کے ساتھ سٹیج کی طرف جاتے دیکھا ، کھانے کے بعد ہم ہجوم میں ایسے کھوئے کہ ملاقات نہ ہو سکی ۔۔۔ یوں تو ہم ایک مدت ہوئی ہجوم میں کھو چکے تھے ، ایک دور تھا کہ تقریباً روزانہ اس سے ملاقات ہوتی تھی جب وہ ایس ڈی او واپڈا تھا ڈیرہ غازی خان میں، جام پور روڈ پر واقع گرڈ سٹیشن میں اس کی رہائش گاہ درویشوں کا ٹھکانہ ہوا کرتا تھی ، ہم اس کی شادی میں تونسہ شریف گئے ، پھر اس کے والد کی نماز جنازہ اور تجہیز و تکفین میں بھی گئے ۔ اس کے بعد میرے بچے تعلیم کے سلسلے میں ڈیرہ غازی خان سے ملتان شفٹ ہوئے ، کچھ عرصہ بعد ہم ہوت والا میں مستقل رہائش پذیر ہو گئے ، اس کے بھی تبادلے اور ترقیاں ہوتی رہیں کبھی ملتان ، کبھی رحیم یار خان تو کبھی حیدرآباد ، پھر اس نے ملتان میں گھر بنوا لیا ، سالوں بعد کسی تقریب میں ہی ملاقات ہوتی لیکن لگتا ایسے تھا کہ روز ملتے ہیں ، فون پہ بات ہو جاتی تھی کبھی کبھار ، بہت تفصیلی گفتگو ہوتی ، اس کے قہقہے ، تمام ذاتی سماجی اور ملکی پریشانیوں کو وہ قہقہے میں اڑا دیتا ، ویندا کرو مرشد ، تساں تاں بہوں خوش قسمت ہاؤ نیچر دی جھولی وچ رہندے پئے ہائو ۔
وہ اتنا بڑا نیچر لور تھا کہ مجھے رشک آتا تھا ، اس کے ساتھ کوہ سلیمان کے سفر کیے ، سندھو سائیں کے بھی اور ہمالیہ اور قراقرم کے بھی ، وہ قدرتی مناظر میں یوں کھو جاتا تھا کہ ان کا حصہ بن جاتا تھا ، رودکوہی کی گزرگاہ یا تل کی ریت کو دیکھ کر تو اس پہ نشہ سا طاری ہو جاتا تھا ۔ شعر و ادب سے محبت ، اچھی موسیقی سے لگائو ، خودساختہ دانشوروں سوڈو انٹلیکچوئلز کی جامہ کشائی میں مہارت ، اس کی صحبت اداسی کا بہترین علاج تھی ۔ خوراک لباس رہن سہن میں سادگی بلکہ درویشی ۔ انسان دوست اتنا کہ اس کے افسر ساتھیوں کو شکوہ ہوتا تھا کہ وہ نچلے درجے کے ملازمین سے گھل مل جاتا ہے ڈیکورم کا خیال نہیں رکھتا ، اور اس کے ماتحت لوگوں کو اسے اپنا دوست بتاتے تھے ، میں نے کبھی نہیں دیکھا کہ اس نے کسی چپراسی گارڈ یا ڈرائیور کو نام کے ساتھ خان ملک یا جو بھی لاحقہ وہ اپنے لیے عزت کا باعث سمجھتے ہوں لگائے بغیر پکارا ہو۔
پھر ایک روز اس کا فون آیا ، کہہ رہا تھا مرشد متلی بہت ہوتی ہے ، الٹیاں آتی ہیں اور پیٹ صحیح نہیں رہتا کچھ بتائیں ، میں نے پوچھا کیا پہلے کچھ دوائیں لے رہے ہو تم ؟ مسکراتے لہجے میں بولا ہا مرشد پراسٹیٹ اچ کئی کینسر بلا تھی گئے ، اس کی دوائیں لے رہا ہوں ، میرا دل دھک سے رہ گیا ۔۔ یا اللہ خیر میرے منہ سے نکلا ، کہنے لگا اسلام آباد الشفاء ہسپتال کا علاج چل رہا ہے انہوں نے تسلی دی ہے ۔ میں نے اسے کچھ ادویات تجویز کیں اور کہا اپنی رپورٹس مجھے بھجوا دینا ، دو دن بعد اس نے کہا تمہاری دوائوں سے میرا معدہ بالکل ٹھیک ہو گیا ہے اور اب عمومی طور پر بھی بہتر محسوس کر رہا ہوں ۔ جب میں نے رپورٹس دیکھیں تو میں خدا سے کسی معجزے کی دعا مانگنے لگا ۔ میں اسے روزانہ اپنی کھینچی ہوئی مناظر فطرت اور پرندوں کی تصاویر بھیج دیتا اور اس پر وہ کوئی خوبصورت تبصرہ کرتا ، پھر اس کے جوابات آنا بند ہو گئے اور آخر کار وہ وقت آ گیا جس کا مجھے رپورٹس دیکھنے کے بعد سے دھڑکا لگا ہوا تھا۔ وہ چلا گیا اور حضرت سلیمان تونسوی کے نواح میں اپنے وسیب کی مٹی اوڑھ کر سو گیا ، وہ مٹی جس کی محبت میں اس نے کینیڈا کی شہریت ترک کر دی تھی۔
بشیر خان مندرانی المعروف جیالا صاحب ان گنے چنے لوگوں میں سے تھا جن کے جانے سے پیدا ہونے والا خلا حقیقتاً کبھی پر نہیں ہوتا۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

انتقال
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleژوب گیریژن پر دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں کی تعداد 9 ہوگئی
Next Article اگست میں اقتدار نگران حکومت کے حوالے کر دیں گے : وزیر اعظم شہباز شریف
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سابق گورنر پنجاب سردارذوالفقار کھوسہ انتقال کر گئے

اپریل 10, 2026

سابق صوبائی مشیر راؤ انیس الرحمان انتقال کر گئے

مارچ 20, 2026

نام ور نعت گو اور مزاحیہ شاعر سید سلمان گیلانی انتقال کر گئے

فروری 21, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.