ملتان ۔۔۔سینیئر سیاست دان ،نامور قوم پرست رہنما ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کو ہم سے بچھڑے تین برس بیت گئے۔ ان کا 25فروری2022ءکو بہاولپور کے قریب ٹریفک حادثے میں انتقال ہو گیا تھا۔
ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نیشنل عوامی پارٹی ،بلوچستان نیشنل مووومنٹ اور نیشنل پارٹی سے وابستہ رہے ۔ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کے قریبی دوست معروف دانشور ،مینگو گروورز ایسوسی ایشن کے رہنما سید زاہد حسین گردیزی نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم بلوچستان میں وفاق کی توانا آواز تھے ۔انہوں نے ہمیشہ پاکستان کی سالمیت اور جمہوریت کے لیے آواز بلند کی۔بلوچستان کی عوام کے لیے ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔
فیس بک کمینٹ