ملتان :ُ نامور سماجی رہنما اور دانشور عمر علی خان بلوچ کو ہم سے بچھڑے 10برس بیت گئے۔عمر علی خان بلوچ نامور سرائیکی محقق اور مورخ نور احمد خان فریدی کے صاحبزادے تھے۔انہوں نے نامور براڈکاسٹر ثریا شہاب کی مدد سے پاکستان یوتھ لیگ کی بنیاد رکھی اور اس کے زیر اہتمام شاندار تقریبات کا انعقاد کیا۔
وہ نوجوانوں کو منشیات سے نجات دلانے کے لیے بھی مہم چلاتے رہے۔سال نو کے آغاز پر ہر برس یکم جنوری کو مشاعرے کا انعقاد عمر علی خان بلوچ کی زندگی میں تسلسل کے ساتھ جاری جو بعد ازاں ختم ہو گیا۔25فروری 2015ءکو ان کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔
فیس بک کمینٹ