Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹر عفان قیصر»زندہ ہے؟ : گونج / ڈاکٹر عفان قیصر
ڈاکٹر عفان قیصر

زندہ ہے؟ : گونج / ڈاکٹر عفان قیصر

ایڈیٹرستمبر 26, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
afaan qaisar
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

وہ میرا بہت پرانا دوست ہے۔ ہمیشہ کی طرح جنونی، ہر کام میں آگے بڑھنے کی لگن،جستجو،سب کو مات دینا۔ مجھے آج بھی یاد ہے جب پانچویں میں اس کے نمبر کم آئے تھے اور اس کی پوزیشن اول سے دوم آ گئی تھی تو وہ پورا دن روتا رہا تھا۔اس کے بعد کم ازکم دسویں جماعت تک میں نے اسے دوسرے نمبر پر نہیں دیکھا،ہمیشہ اول۔ دو بہنیں تھیں،وہ بھی پڑھائی میں اچھی تھیں، والد اولاد سے زیادہ جنونی۔ایک ٹوٹی ہوئی موٹر سائیکل تھی، مگر اس پر کس بچے کو کب کس اکیڈمی پے لے کر جانا ہے،کہاں چھوڑنا ہے،سب کمپیوٹر کی طرح آپریٹ ہوتا تھا۔ایک بیٹی نے ایم بی اے کیا ، ایک ڈاکٹر بن گئی ، اور موصوف کا خود بھی میڈیکل میں داخلہ ہوگیا۔اب یہاں بھی جنونی، کلاس میں ٹاپ کرنا ہے، گولڈ میڈل لینا ہے،یونیورسٹی میں ٹاپ کرنا ہے۔میں کبھی کبھی اس کو یہ کہہ کر سمجھاتا کہ یار اب داخلہ ہوگیا ہے،صرف پاس ہوتا جا اور ڈگری پکڑ، یہ ٹاپ شاپ کام نہیں آئے گا۔مگر وہ نہ سنتا۔ایم بی بی ایس ہوگیا، مگر جنون ختم نہ ہوا۔ اب اس کے سر پر باہر جانے کا جنون تھا۔وہ صحیح تھا، ملک میں دہشت گردی عروج پر تھی، سیلاب آیا تھا ، تو بجلی کے جنریٹر تک کے لیے پیٹرول دستیاب نہیں تھا۔ بجلی تھی ہی نہیں۔ہر چیز اسے ملک سے باہر دھکیل رہی تھی۔ایم بی بی ایس تو ہو گیا تھا،زندگی بھی آدھی تمام ہوگئی تھی، مگر وہ بھی میری طرح خالی ہاتھ تھا۔باہر جانے کے لیے امتحانات مہنگے بہت تھے،پاکستان میں پوسٹ گریجویشن آسان نہیں تھی۔ایک تو حد سے زیادہ مشکل پڑھائی، ٹریننگ اور اوپر سے وہ بھی سیٹ پیڈ ملنا مشکل تھا۔اب بغیر تنخواہ کے اتنے لمبے عرصے ٹریننگ کرتے یا مہنگے امتحان دے کر کسی طرح ویزہ لگوا کر ملک سے باہر بھاگ جاتے۔اس کے اور میرے ذہن میں یہی چل رہا تھا۔خیر وہ جنونی تھا، انگلینڈ کی راہ لی اور نکل گیا۔مجھے کچھ روک رہا تھا۔میں اس شام سے پہلے فیصلہ نہیں کرپایا تھا کہ اس نے باہر جا کے اور میں نے یہاں رک کے ٹھیک کیا یا نہیں۔یہاں حالات واقعی کٹھن تھے،وہ وہاں سے اکثر سکائپ پے مجھے بتاتا کہ یہاں بھی ٹریننگ مشکل ہے،پر پیسے اچھے مل جاتے،لائٹ گیس تو اتنی ہے کہ اس کی لوڈشیڈنگ کا نام تک نہیں سنا۔وہ مجھے روز سلام کے بجائے سکائپ پے یہی پوچھا کر تا، زندہ ہے؟ جس زندگی سے میں گزر رہا تھا، میں شائد خود بھی روز اپنے آپ سے یہی سوال کرنے لگا تھا۔یہاں کا مشکل ترین پوسٹ گریجویشن میں داخلے کا امتحان تو پاس ہوگیا تھا، مگر آگے زندگی اور بھی مشکل ہوگئی تھی۔تھوڑا سی وی بہتر تھا،تو ٹریننگ تو ملک کے بہت اچھے ادارے میں تنخواہ کے ساتھ مل گئی تھی، مگر زندگی میں سکون نہیں تھا،اور تنخواہ میں بھی اکثر میں خود سے یہی سوال کرتا تھا کہ زندہ ہے؟
پھر ایک دن اس نے مجھے وائبر پے مسیج کیا کہ وہ وہاں بہت پریشان ہے،اس کے ابو ایمرجنسی میں داخل ہیں ، مجھے وہاں فون کرنا ہوگا۔ میں بھی دوسرے شہر تھا،مگر واقفیت تھی، فون کیا ، مگر اس دوست کے والد اس وقت تک فوت ہوچکے تھے۔ میرے ذہن میں وہی ٹوٹی موٹر سائیکل ، انکل کی محنت اور جنون تھا۔میں اس رات کئی بار جیا اور کئی بار مرا۔اس کی دونوں بہنوں کی شادی کے وقت ان کے والد کے چہرے کی خوشی ، مجھے سونے نہیں دے رہی تھی۔اس دن وہ نہیں آسکا۔اسے چھٹی نہیں ملی تھی۔ وہ وہاں تڑپتا رہا،ماں بیمار تھی۔ اکیلی بیٹیوں اور دامادوں کے ساتھ ، نیم بے ہوشی کے عالم میں آخری رسومات کی تیاریاں کرتی رہیں۔ مجھے اس وقت بار بار اس بات کا احساس ہورہا تھا کہ کم از کم اب اسے یہاں ہونا چاہیے تھا۔مجھے ڈر تھا،وہ جنازے پر نہیں آپائے گا۔اور ایسا ہی ہوا۔کئی جنازے تمام عمر کندھوں پر نشان ڈال دیتے ہیں۔وہ کچھ ایسا ہی جنازہ تھا۔بھاری تھا۔شائد وہ بھی میرے ساتھ،اٹھاتا تو مجھے یہ بھار محسوس نہ ہوتا۔میں واپس آگیا ، کئی دن اس کے وائبر کا جواب نہیں دیا۔وہ سکائپ پے بات کرنے کی کوشش کرتا میں جواب نہ دیتا۔ چالیس دن بعد، بہت مشکل سے، صرف اس کی ماں سے کیا وعدہ نبھانے اس کے گھر گیا۔اس کی ماں آج بھی ،پہلے دن کی طرح رو رہی تھی۔پاس بیٹھا ، تو ایک بہت بوجھل ہاتھ، کاندھے پر پڑا۔یہ بوجھ ،اس جنازے کے بوجھ جیسا ہی تھا۔وہ بولا میں نے ریزائن کردیا ہے۔تو صحیح تھا، میں غلط تھا، مجھے نہیں جانا چاہیے تھا۔شائد جس نے مجھے ڈاکٹر بنایا تھا،اس کو میں کچھ عرصہ اور خوش دیکھ پاتا۔وہ رو رہا تھا، میرے گلے لگا اور روتا رہا۔جب بوجھ ہلکا ہوا تو میں نے اس سے پوچھا ، زندہ ہے؟
یہ میرے ایک دوست کی کہانی تھی، جو میرے بہت قریب ہے۔اس کی زندگی کا یہ تلخ باب اسباق سے بھرا پڑا ہے۔ پہلے تو حکمرانوں سے گلہ ہے، کیوں ہم اس ملک کو اس پستی تک لے آئے ہیں، کہ اس ملک میں پڑھے لکھے جوانوں کو صرف فرار میں ہی تقویت نصیب ہو رہی ہے۔دنیا خاتمے کی جانب بڑھ رہی ہے، مگر ابھی اتنا برا وقت نہیں آیا کہ ہم سب ختم کر کے بیٹھ گئے ہیں۔یہ سب ان کی غلط پالیسیوں کا شاخسانہ ہے۔گیس نہیں ہے، بجلی نہیں ہے، سکول محفوظ نہیں ہیں،ہر جگہ موت کا راج ہے،اس سب کا جواب ہمیں نہیں ہماری پالیسیوں کو دینا ہے، ہمارے حکمرانوں کو دینا ہے؟ملک میں پڑھے لکھوں کو روزگار نہیں مل رہا ، تو جن کے پاس تعلیم نہیں ہے وہ کہاں جائیں گے۔جو باہر چلے جاتے ہیں، ان کے ماں باپ پر کیا گزرتی ہے ،یہ وہی جانتے ہیں۔سائبر کی سہولیات ،کسی دادا،دادی ، نانا ، نانی کو ان کے پوتے یا نواسے کے اتنا قریب نہیں کرسکتی،جتنا ان کا حقیقت میں قریب ہونا کرسکتا ہے۔گونج کئی ایسی سسکیوں کو جانتی ہے، جو اپنے والدین یا قریبی رشتہ داروں کی وفات پر، صرف فیس بک کے چند سٹیٹس تک ہی محدود ہوکر رہ جاتی ہیں۔اس میں کوئی شک نہیں کہ تعلیم کے حصول ، ترقی کے لیے ، آگے بڑھنے کے لئے،جس حد تک جستجو ہوسکے کرنی چاہیے، ملک سے باہر جانا پڑے جانا چاہیے۔مگر یہ فیصلہ بھی ضروری ہے کہ اگر وہ سب ملک میں ممکن ہے، اور صرف فرار کی راہ اختیار کی جارہی ہے، تو ہمارے پیچھے بوڑھی آنکھوں کا کیا ہوگا؟ایسا نہ ہو کہ زندگی میں کسی سٹیج پر حقیقت میں ہمیں اپنے ضمیرکو اس تلخ سوال کا جواب دینا پڑے ۔۔۔ زندہ ہے؟

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleدر کھلا جب گورنر ہاؤس کا ۔۔ فرخ سہیل گوئندی
Next Article بنگلا دیش نے پاکستان کو ایشیا کپ سے باہر کر دیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک

مئی 2, 2026

حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ

مئی 2, 2026

یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

مئی 1, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.