Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جون 23, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • سفارتی کامیابی کے بعد وزیر اعظم قومی مسائل پر بھی توجہ دیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پیٹرول کی قیمت میں 74 جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
  • امریکا اورایران کے درمیان سوئس مذاکرات ملتوی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹر علمدار حسین بخاری»ڈاکٹر علمدار حسین بخاری کا کالم : کانےجج کے ڈرائیور اعتزاز اور لطیف کھوسہ کی نئی نویلی آئین پرستی
ڈاکٹر علمدار حسین بخاری

ڈاکٹر علمدار حسین بخاری کا کالم : کانےجج کے ڈرائیور اعتزاز اور لطیف کھوسہ کی نئی نویلی آئین پرستی

ایڈیٹراپریل 18, 20236 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
iftikhar chodhari
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اعتزاز احسن اور سردار لطیف کھوسہ پاکستان کے ان نظریاتی کامریڈوں میں سے ہیں جو بفضل ربی مونہہ میں سونے کا منقش چمچہ لے کر پیدا ہوئے تھے(اور شاید اسی لئے اس درجے سے اوپر کبھی اٹھ نہیں پائے)اس لئے اپنی اٹھتی جوانی میں ایک نومولود سیاسی جماعت میں جگہ بنانا ان کیلئے مشکل نہیں تھا۔ وہ ایک مخصوص انداز کی ذہانت رکھتے تھے اس لئے ذوالفقار علی بھٹو جیسے ذہین شخص کی نظر میں آگئے۔ قانونی موشگافیوں کے یہ ماہرین خود اپنی ضرورتوں کے مطابق چھوٹے بڑے انحرافات کے باوجود لگ بھگ نصف صدی سے زیادہ تر پیپلز پارٹی سے وابستہ رہے ہیں حالانکہ خود پارٹی کی بتدریج منفی کایاکلپ ہوتی چلی گئی جو ایسے لوگوں کو مناسب لگتی ہے کیونکہ ایسی پارٹی بآسانی بلیک میل ہوتی رہتی ہے۔ یہ جو چاہے کریں مستقل مزاجی سے پارٹی کے مامے ہونے کا اعلان کرتے رہتے ہیں اب بھی وہ یہی کر رہے ہیں اور شاید حسب سابق سرخرو ہونگے ۔
ان دنوں پاکستان میں ایک مصنوعی قانونی اور آئینی دنگل برپا ہے ہر کوئی آئین کی اپنی ہی توضیح کئے جارہا ہے خود سپریم کورٹ کے جج صاحبان کی آئینی و جسمانی کشتیوں کے منظرنامے لکھے پڑھے سنے سنائے جارہے ہیں۔
ایسے میں دونوں مذکورہ اصحاب اپنی استادیاں نہ دکھائیں یہ کیسے ہو سکتا تھا سو انھوں نے اپنی اپنی ڈفلیاں بجانا شروع کردیں اور آہستہ آہستہ تال سے تال ملاتے چلے گئے واسطے ترلے کرکے قنونی ماہرین کی ایک کانفرنس کرڈالی لیکن گنجلک اور بے سمت تقریروں کے بعد ایک پھسپھسا سا اعلامیہ اور بس۔۔۔ کیونکہ موجودہ چیف جسٹس کے پاس پہلے ہی ایک مستعد سپورٹس ڈرائیور موجود ہے ایک بوڑھا، لاغر اور کمزور نظر والا ڈرائیور انھیں نہیں چاہئے لیکن ادھر جو شوق فزوں ہے اس کا کیا کیجئے۔
بیرسٹر اعتزاز احسن کی پھرتیوں کی بات کریں تو معاملہ یہ ہے کہ وہ سیاست اپنی اگلی نسل کو منتقل کرنے کے چکر میں ہیں یہی مسئلہ کھوسہ صاحب کا ہے، ان دونوں بزرگ سیاستدان کا مسئلہ یہ ہے کی ان کی اولادیں اتنی سمجھدار اور جرات مند نہیں نکلیں کہ سیاست میں اپنا کوئی راستہ نکال لیتیں یا اپنے اپنے باپ کی سیاسی وراثت ہی سنبھال پاتیں اس لئے ان کے بزرگوں کو اس عمر میں فکروں نے آن گھیرا ہے اور بے چارے اپنا بڑھاپا خراب کر رہے ہیں۔
یادش بخیر کانے جج کی بحالی کی نام نہاد تحریک میں بیرسٹر اعتزاز احسن اس لئے خود اپنی پارٹی پیپلز پارٹی کی حکومت کے خلاف نواز شریف کےگلے میں بانہیں ڈالے اور جنرل کیانی سے فون ملائے رواں دواں تھے اور گوجرانوالہ تک پہنچتے پہنچتے پورس کے ہاتھی کی طرح خود اپنی پارٹی کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرکے فاتح قرار پائے۔۔۔
میاں نواز شریف نے دل کھول کر ان کی تحسین کی لیکن جب اگلے الیکشن (2013) میں نواز شریف نے محترمہ بشری اعتزاز کی حمایت سے انکار کردیا اور وہ ن لیگ کے شیخ روحیل اصغر سے بری طرح شکست کھا گئیں تو موصوف کو ایک بار پھر "اصولی سیاست” یاد آ گئی لیکن پچھتاوا ان کی جان نہیں چھوڑ رہا انہیں کسی نے کہہ دیا کہ ان کی بیگم کے الیکشن میں رکاوٹ مریم نواز نے ڈالی تھی وہ دن اور آج کا دن مریم نواز کا نام سنتے ہی ان کے تن بدن میں آگ لگ جاتی ہے۔ شریفوں کی خاندانی اجارہ داری ان کی طاقت رہی ہے لیکن ایسی ہی ترجیحات کے باعث ان کے بھرم بھی کھلتے جارہے ہیں اور پنجاب کے عوام الناس کا خان صاحب کی طرف دیکھنا بلاوجہ نہیں خیر
آگے آگے دیکھئے ہوتاہے کیا
اعتزاز صاحب اور کھوسہ صاحب کئی نئی نویلی آئین پرستی کا سبب یہی ہوسکتا ہے کہ ان کو شاید اب کہیں سے اپنی اپنی اولادوں کی سیاسی ایڈجسٹمنٹ کا اشارہ ملا ہے آئین کی ٹارگٹڈ پاسداری کے پیچھے بھی ایسے ہی اعلٰی مقاصد پنہاں ہو سکتے ہیں ۔۔۔ یہ دونوں بزرگان موصوف اتنے خود مرکز اور حریص واقع ہوئے ہیں کہ یہ بھید بھی وہ جلد خود ہی کھول دینگے۔
ان دونوں کی اس نظریاتی جوڑی سے کچھ لوگ یہ توقع رکھا کرتے تھے کہ یہ آئین فہم ہیں اور آئین کی بالادستی کی بات کر سکتے ہیں ۔ یہ سچ ہے کہ قانون اور آئین کی ناک مروڑنے کی یہ جوڑی ماہر ہے ورنہ ارسلان افتخار کے کارناموں کے باوجود سر پنچ چودھری افتخار کا مکھن میں سے بال کی طرح نکلنا آسان کیسے ہوتا اور ماڈل ایان علی "مال غنیمت” کی سرعام برآمدگی کے باوجود چٹی بےگناہ کیسے ثابت ہوتی؟ ایسی لاتعداد مثالیں مل سکتی ہیں جن کا یہ موقع نہیں ۔ ان بزرگوں کی "خاص مہارتوں” کی آج کسی کو ضرورت بھی ہے؟ یہ وقت بتائے گا کیوں کہ آج کل نئے سے نیا ماہر سامنے آچکا ہے ۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#chairman pti #girdopesh اعتزاز احسن افتخار چوہدری
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاداکارہ سعیدہ امتیاز کی یو اے ای میں پر اسرار موت کی خبر غلط نکلی
Next Article ڈاکٹر سید عامر سہیل کا خاکہ :آٹھواں دریا۔۔مرزا ابنِ حنیف(پہلا حصہ )
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 19, 2026

حکومت کا پٹرولیم نرخوں میں مزید اضافے سے گریز ۔۔ مگر کب تک ؟ برملا / نصرت جاوید کا کالم

مارچ 16, 2026

تل ابیب میں کلسٹر بم حملوں میں متعدد افراد زخمی: اسرائیلی ایمرجنسی سروسز

مارچ 15, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا جون 22, 2026
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی جون 22, 2026
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم جون 21, 2026
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 21, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.