Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اپریل 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»ادب»ملتان شہر طلسمات اور ڈاکٹراسلم انصاری کی طلسماتی شخصیت: رضی الدین رضی کا کتاب کالم
ادب

ملتان شہر طلسمات اور ڈاکٹراسلم انصاری کی طلسماتی شخصیت: رضی الدین رضی کا کتاب کالم

ایڈیٹراکتوبر 29, 202386 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
aslam ansari
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ملتان اگر شہر طلسمات ہے تو ڈاکٹراسلم انصاری بھی میرے لیے ایک طلسماتی شخصیت کا ہی نام ہے۔ میں جب انہیں دیکھتا ہوں یا ان سے بات کرتا ہوں تو محسوس ہوتا ہے کہ جیسے خود ملتان میرے ساتھ ہم کلام ہے۔ ایسی کیفیت اس سے پہلے ڈاکٹر حنیف چوہدری،فاروق انصاری،پروفیسرحسین سحراوراقبال ارشد کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران بھی پیدا ہوئی۔ان کے ساتھ بات کرتے ہوئے بھی ملتان کے ماضی کی متحرک تصویریں میری نظروں میں روشن رہتی تھیں۔ڈاکٹراسلم انصاری کے فن کی کئی جہتیں ہیں۔وہ صاحب طرز شاعر،نقاد،ماہر اقبالیات اور ملتان میں فارسی کے واحد صاحب دیوان شاعر کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔ ان کی نئی کتاب ”ملتان شہر طلسمات“ مجھے کئی روز قبل موصول ہوئی تھی لیکن میں نے فوری طورپر اس پر تبصرے سے گریز کیا۔ میں چاہتا تو اسی روز ان کی کتاب پر مضمون لکھ سکتاتھا کہ ملتان اور ڈاکٹر اسلم انصاری پر مضمون لکھنے کے لیے مجھے کبھی کسی تیاری کی ضرورت بھی محسوس نہیں ہوتی۔ میں ملتان اور ڈاکٹر اسلم انصاری دونوں کو اس انداز سے جانتا ہوں کہ دونوں کے بارے میں پہروں گفتگو بھی کرسکتاہوں اور ان کے بارے میں تفصیلی مضامین بھی تحریر کرسکتا ہوں لیکن اس کے باوجود میں نے ان کی کتاب ”ملتان شہر طلسمات“ پر مضمون لکھنے میں اتنی تاخیر اس لیے کردی کہ میں اس کتاب کو پڑھنے کے بعد ہی اس پرکچھ لکھنا چاہتا تھا۔ ڈاکٹر صاحب کی اس کتاب میں پڑھنے کے لیے بہت کچھ ہے۔ میں ملتان کے بارے میں جتنا جانتاہوں اس کتاب کے مطالعے کے بعد محسوس ہوا کہ میں کچھ بھی نہیں جانتا۔ بہت سے نام، بہت سے محلے،بہت سے علاقے اس کتاب کے ذریعے پہلی بار میرے سامنے آئے۔ قیام پاکستان کے بعد کاملتان اس سے پہلے مجھے فاروق انصاری صاحب کی کتاب”میرے زمانے کاملتان“ میں متحرک دکھائی دیاتھا اوراب یہی مناظر ڈاکٹر اسلم انصاری کی کتاب میں موجودہیں۔ کپ بازارکوکپ بازار کیوں کہتے ہیں؟،چہلیک کی وجہ تسمیہ کیا ہے؟، باولیاں کیا ہوتی تھیں؟،ایمرسن کالج کے پروفیسر تاج محمد خان کون تھے؟، پاک گیٹ میں کپتان کاہوٹل کس جگہ تھا؟ ملتان کی تصویری تاریخ کیسے مرتب ہوئی؟ اورخطوط غالب میں ملتان کاذکر کس طرح ہے؟ اس کے علاوہ ملتان کے فن تعمیر، ملتان میں حسن نگارش کی روایت اور علامہ عتیق فکری سمیت اس کتاب میں ملتان کے بہت سے محسنوں کا تذکرہ موجودہے۔ کتاب کا سب سے اہم باب میرے نزدیک سقوط ملتان والا ہے جس میں ڈاکٹر صاحب نے بہت تفصیل کے ساتھ ملتان پر انگریزوں کے حملے اورمولراج کی شکست کااحوال بیان کیا ہے۔ اس کے علاوہ امیرخسرو کامرثیہ اور علی منزل،انسانی رشتوں کی زندہ دستاویز بھی اس کتاب کے اہم مضامین میں شامل ہیں۔ یہ اور ایسی بہت سی باتیں اس کتاب میں موجودہیں۔
اسلم انصاری ایک وسیع المطالعہ ہستی کا نام ہے۔ ان کا فارسی کابھی بھرپور مطالعہ ہے اور ا ردو، سرائیکی،انگریزی زبانوں پربھی وہ مکمل عبور رکھتے ہیں۔ اور یہ تمام علوم اورمہارتیں ان کی تحریر کوخوبصورت بنادیتی ہیں۔چہلیک کے بارے میں ہمیں یہ تو معلوم تھا کہ چہلیک فارسی میں 41کو کہتے ہیں لیکن یہ معلوم نہیں تھا کہ تھانہ چہلیک سے ملحقہ علاقے کو چہلیک کیوں کہاجاتا ہے۔ اسلم انصاری نے بتایا کہ کسی زمانے میں ملتان دہلی سے اونٹوں کا 39واں پڑاؤ تھااور یہ پڑاؤ شاید آج کے ملتان کے مضافات میں کہیں ہوگا۔اور اس سے دوپڑاؤ آگے چہلیک کا علاقہ تھا۔اسی طرح انہوں نے کپ بازار کے بارے میں کبیر کے دوہے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ کپ کے معنی گڑھے کے ہیں جس میں بارش کاپانی جمع ہوگیا ہو۔ ڈاکٹر صاحب کے خیال میں شاید اس علاقے میں پانی کا ایک ایسا گڑھا کبیر کے زمانے میں موجودتھا جس کی وجہ سے اس کانام کپ بازار ہوگیا۔
اورباولیاں کیا تھیں یہ بھی بہت حیران کن بات ہے۔ اسلم انصاری کے مطابق باولی کے لفظی معنی ایسی چیز کے ہیں جو پھری ہوئی ہو۔اسی لیے باولی اس عورت کوکہتے ہیں جس کاسر پھرگیاہو۔باولی ملتان میں اس کنویں کوکہتے تھے جس کے اندر سیڑھیاں گھومتی ہوئی اترتی تھیں۔اسلم انصاری کے مطابق ان میں سے ایک باولی ریلوے روڈ پر واقع تھی جس کے صدر دروازے کی برجیوں پر مٹی کے پتھر کے بنے ہوئے دو اونٹ ہوتے تھے۔ دوسری باولی گھنٹہ گھر کے شمال میں واقع تھی۔
128صفحات پر مشتمل اس کتاب کی قیمت 600روپے ہے اوراسے کتاب نگر نے شائع کیا ہے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

اسلم انصاری ملتان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleغریدہ فاروقی کا کالم :حبِ نواز یا بغضِ عمران؟
Next Article امتیاز عالم کا کالم:وہ لاڈلہ جس کا نام لینے پہ پابندی ہے؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ملتان میں شدید بارش اور ژالہ باری، گندم کی تیار فصل کو خطرہ

اپریل 2, 2026

ملتان کے مجاہدِ ادب مشتاق کھوکھر کی 13 ویں برسی : رضی الدین رضی کی یاد نگاری

اپریل 1, 2026

سابق صوبائی مشیر راؤ انیس الرحمان انتقال کر گئے

مارچ 20, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 22, 2026
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری اپریل 21, 2026
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے اپریل 21, 2026
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 21, 2026
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.