Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»امتیاز عالم»امتیاز عالم کا کالم:وہ لاڈلہ جس کا نام لینے پہ پابندی ہے؟
امتیاز عالم

امتیاز عالم کا کالم:وہ لاڈلہ جس کا نام لینے پہ پابندی ہے؟

ایڈیٹراکتوبر 29, 202311 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اب اس المیہ کا کیا کریں کہ لاڈلے ادلتے بدلتے رہتے ہیں۔ آنکھوں کا تارا کب آنکھ کا شہتیر بنتا ہے، اس میں کیا دیر لگتی ہے۔ یہ منظر یہ گناہ گار نگاہیں بقول سہیل وڑائچ مملکت تضادستان میں کب سے دیکھتی پتھرا سی گئی ہیں۔ اس طویل ٹریجڈی کی طرح اسکی کامیڈیز کا بھی کوئی انت نہیں۔ یہ تضادستان والی بات عمومی ہے، ہر ریاست اور معاشرہ تضادات کا مجموعہ ہوتا ہے، ان تضادات کو برقرار رکھنے والی قوتیں اسٹیٹس کو کی حامی قوتیں کہلاتی ہیں اور جو ان تضادات کا کوئی عوام دوست حل چاہتی ہیں وہ ’’تبدیلی‘‘ کی قوتیں کہلاتی ہیں۔ لیکن ’’تبدیلی‘‘ مراجعت پسندی یا ماضی کے کسی سنہری خواب کی یادوں کی عملی تعبیر یا اسلاف کے زمانے کی واپسی کی آرزو بھی ہوسکتی ہے جو تاریخ کا پہیہ اُلٹا چلانے کی تمنا تو ہوسکتی ہے، تبدیلی نہیں۔ تبدیلی تو وہ ہے جو موجود حالات کے شکنجے اور بنیادی تضادات کا حل پیش کرے اور تاریخی عمل کو آگے بڑھائے۔ لیکن ہمارے ہاں تو فکری قحط ایسا عام ہے کہ نظریہ ارتقا کی حقیقت بیان کرنیوالوں کو توہین مذہب کا مرتکب قرار دے کر تکفیر و تحریض کا نشانہ بنادیا جاتا ہے۔ کلیسا نے بھی گلیلیو کے سائنسی انکشاف پہ اعتراض کیا تھا لیکن زمین چپٹی نہ ہوسکی جیسی بیضوی تھی ویسی ہی رہی۔ لیکن بات تو شروع ہوئی تھی اس لاڈلے سے جوہیرو تھا، محبوب تھا اور جانے کیا کچھ جو ذوق ِجمال میں آئے۔ جی ہاں! ہم عمران خان کا ذکر کررہے ہیں جس کے تذکرے کے بغیر پاکستانی سیاست کا ذکر ممکن نہیں۔ بھٹو صاحب کے نام پر بھی جنرل ضیا الحق کے تاریک دور میں بندش لگائی گئی تھی، پھر یار لوگوں نے تنقید کی آڑ میں نام لینا شروع کیا تو اخبارات کے صفحے خالی ہونے لگے، لیکن صبح شام ذکر یار ہی ہوتا رہا ۔ کچھ ایسا ہی تحریک انصاف کے چیئرمین کے ساتھ ہورہا ہے۔ کوئی ٹی وی شو انکے ذکر بنا ہوتا نہیں، پھر بھی پابندی؟ گویا سویلین کے حق میں سول نافرمانی، انتخابات کی تاریخ ہو، سیاست میں لیول پلینگ فیلڈ ہو، نواز شریف کے چوتھی بار وزیراعظم بننے کی خواہش ہو، انصاف کے ترازو کی بات ہو، اداروں کی آئینی دائرے میں ہونے یا نکلنے کی کہانی ہو، جمہوریت اور اسکے مستقبل پہ قیاس آرائی ہو، یا پھر معیشت ہو اور ثقافتی آلودگی ،کوئی بھی موضوع لے لیں، تان عمران خان پر جاکے ٹوٹتی ہے۔آخر ایسا کیا ہے کہ یہ عمرانی کمبل جان نہیں چھوڑ رہا۔ یہ مقتدرہ کے گناہوں کا ثمر ہے یا پھر نئی نسلوں کی محرومیوں کے کنفیوژڈ آدرشوں کا سراب ۔ یا لاینحل تضادات کا المیہ!
پاکستان کی تاریخ بھی عجب ہے۔ نیم نوآبادیاتی طرز کی مقتدرہ کی اجارہ داری اوربیکس عوام کی بیزاری، اس تضادستان کا بنیادی تضاد ہے اور اسکے حل ہونے کی کوئی لو کہیں سے پھوٹتی نظر نہیں آرہی۔ ہماری تاریخ کا آمرانہ باب اگر طویل تر ہے تو اس کیخلاف عوامی و قومی مزاحمتوں کی تاریخ بھی طویل تر ہے۔ مقابلہ سخت رہا ہے کبھی ایک کی شکست تو کبھی دوسرے کی فتح۔ یہ کہنا کہ پاکستان عوامی اُمنگوں کا قبرستان ہے، درست نہیں۔ کیا مشرقی پاکستان کے عوام نے آزادی حاصل نہیں کی تھی۔ کیا ایوب خان کیخلاف آمریت مخالف جمہوری جدوجہد کامیاب نہیں ہوئی تھی اور عوام کو 33برس بعد حق رائے شماری نہیں ملا تھا۔ اور پھر 1973کے آئین کا معاہدہ عمرانی نہیں ہوا تھا جس سے بار بار کی عہد شکنی کے باوجود وہ آج بھی دستور العمل ہے جس پر قائم رہنے اور اس کے اندر رہنے کی دہائی چاروں طرف سنائی دیتی ہے۔ ہم نے ہر فوجی آمریت کی صفیں لپٹتی دیکھی ہیں اور عوامی رہنماؤں کو بار بار سولی پہ چڑھائے جانے اور معتوب کرنے کے باوجود پائندہ باد ہوتے دیکھا ہے لیکن کوئی فوجی آمروں کا نام لیوا نہیں ۔ عمران کے عروج و زوال کی کہانی بھی تضادات کے بے جوڑ ملغوبے کا ایسا مجموعہ ہے جو سلجھائے نہیں سلجھتا۔ اگر نواز شریف کا سیاسی بت گھڑا گیا تھا، تو عمران کو لاڈ پیار سے آسمان پہ چڑھایا گیا تھا۔عمران کا سیاسی اُبھار فقط مقتدرہ کی انجینئرنگ کا کمال نہ تھا، بلکہ وہ عالمی سطح پہ مختلف ملکوں میں قومی ردعمل کے ماحول میں پیدا ہوئے دائیں بازو کے فسطائی طرز کے جلالی لیڈروں ہی کی طرح اُبھر کر سامنے آئے۔ اسٹیٹس کو سے تنگ عوام اور پرانے وقتوں کی سیاسی قیادتوں سے بیزاری، نئی نسل کی اور خاص طور پر مڈل کلاس کی ’’تبدیلی‘‘ کی خواہش، پاپولسٹ اور نرگسیت پسند عمران کو خوب بھائی۔ وہ ٹرمپ اور اس قماش کے دیگر غیر آزاد خیال (Illiberal)رہنماؤں کی طرح نمودار ہوئے اور سوشل میڈیا کے زور پہ چھاگئے۔ اوپر سے انکی حکومت کے گرائے جانے کا ڈرامائی سین، بیرونی مداخلت کے تڑکے سے اُنکےخوب کام آیا۔ لیکن عمران کی متکبر اور آمرانہ روش اور سیاسی مہم جوئی کے ہاتھوں وہ خود اور تحریک انصاف بڑی مصیبت میں پھنس گئے۔ انکے ساتھ وہی ہورہا ہے جو انہوں نے مقتدرہ کے ساتھ مل کر اپنے مخالفوں کے ساتھ کیا تھا، اسی لیے انکی مظلومیت کا اخلاقی جواز کمزور پڑجاتا ہے۔ دوسری طرف جو کل تک نشان عبرت تھے، انکے ساتھ وہی کیا جارہا ہے جو عمران کو 2018 کے انتخابات میں کامیاب کروا کر کیا گیا تھا۔ نتیجتاً تمام تر سیاست اخلاقی جواز سے محروم ہوچلی ہے۔ لیکن کل جو غلط ہورہا تھا، آج پھر دہرائے جانے پہ درست نہیں۔ لہٰذا، جو سلوک ماضی کے منتخب وزرائے اعظم کے ساتھ روا رکھا گیا، جو ناجائز تھا ویسا ہی سلوک آج عمران کے ساتھ کیے جانے کی کوئی جمہوریت پسند حمایت نہیں کرسکتا۔ اب جبکہ ہم انتخابی مرحلے میں داخل ہورہے ہیں، اس کا تقاضہ ہے کہ سبھی سیاستدانوں اور جماعتوں کو مساوی مواقع میسر ہوں اور صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے تمام جماعتیں ایک جمہوری فریم ورک پر اتفاق کریں تاکہ اس ملک کے عوام کو انکے حق خود اختیاری کے استعمال کا بھرپور موقع مل سکے۔ موجودہ سیاسی بحران کا بھی یہی حل ہے۔ وگرنہ ہم ایک سیاسی گڑھے سے دوسرے سیاسی گڑھے میں گرتے رہیں گے۔ کیا عمران مخالف جماعتوں کے ساتھ ملکر ایک نئے جمہوری میثاق پہ اتفاق رائے پیدا کرنے کو تیار ہوں گے اور اسکی مخالف جماعتیں خان کے گناہ بخشنے کو تیار ہونگی؟ مشکل ہے لیکن ہوسکتا ہے اور ہونا چاہیے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleملتان شہر طلسمات اور ڈاکٹراسلم انصاری کی طلسماتی شخصیت: رضی الدین رضی کا کتاب کالم
Next Article عطا ء الحق قاسمی کا کالم:جلنے والوں کا منہ کالا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟

جون 24, 2026

محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

جون 24, 2026

بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک

جون 23, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟ جون 24, 2026
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 24, 2026
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا جون 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.