ملتان : شاہد راحیل خان کے فن کی کئی جہتیں ہیں لیکن وہ ستائش کی تمنا یاصلے کی تمنا کئے بغیر وہ اپنے ادبی سفر کوجاری رکھے ہوئے ہیں ۔ان کی شاعری ہمارے عہد کی آواز ہے ۔ان خیالات کااظہارمختلف مقررین نے فیوچر ٹیلنٹ ہنٹ کے زیراہتمام شاہد راحیل خان کے شعری مجموعے ”دہلیز پرآنکھیں “کی تعارفی تقریب میں کیا۔
تقریب کی صدارت نامور شاعر اورماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹرمحمدامین نے کی ۔اس موقع پر قمر رضاشہزاد ،وسیم ممتاز ،شاکر حسین شاکر ،ڈاکٹرشکیل پتافی ،ڈاکٹرواجد برکی ،رضی الدین رضی ،زاہد حسین گردیزی،ڈاکٹراحمد خلیل اور راﺅوحید اسد سمیت مختلف مقررین نے اظہار خیال کیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرمحمد امین نے کہاکہ ان کی شاعری میں انتظار کی ایک کیفیت قاری کو متوجہ کرتی ہے ،وسیم ممتاز نے کہاکہ شاہد راحیل کی تحریریں ہمارے عہد کی آواز ہیں ،شاکر حسین شاکر نے کہاکہ انہوں نے اپنے عہد کاملتان محفوظ کیا ،قمر رضاشہزاد نے کہاکہ شاہد راحیل لڑکپن سے شاعری کے ساتھ وابستہ ہیں لیکن کتاب اب منظر عام پرلائے ہیں۔
تقریب کادوسر ادور مشاعرے پرمشتمل تھا جس میں ڈاکٹر واجد برکی ،ڈاکٹراحمد خلیل ،ڈاکٹرشکیل پتافی ،رضی الدین رضی ،صاحب شام شاہد راحیل خان ،فیضان احمدفیضی ،روفی سرکار ،انس فرید ،کومل جوئیہ ،عرفان عدیم سمیت مختلف شعراءنے اپنا کلام پیش کیا۔
فیس بک کمینٹ