Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جون 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»گلگت: ڈاکٹر قرّۃ العین کی بروقت طبی امداد، ڈوبنے والے نوجوان کی جان بچا لی گئی
اہم خبریں

گلگت: ڈاکٹر قرّۃ العین کی بروقت طبی امداد، ڈوبنے والے نوجوان کی جان بچا لی گئی

ایڈیٹرجون 18, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
poetry and articles of dr qurat ul ain hashmi at girdopesh .com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ایک نوجوان لڑکے کو جب مقامی لوگوں نے پانی سے نکالا تو لگا کہ وہ آخری سانسیں لے رہا ہے اور اسے بچانے کا کوئی ذریعہ نہیں مگر موقع پر موجود لوگوں نے اس لڑکے کو ایک نئی زندگی دے دی۔
گلگت بلتستان کے ضلع گلگت کے قریب وادی نلتر میں سلطان شعیب نے دیکھا کہ کیسے کچھ افراد نے ست رنگی جھیل کے قریب ایک نوجوان لڑکے کی جان بچائی۔
’انھوں نے انتہائی پھرتی کے ساتھ لڑکے کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے اس کی سانس بحال کرنے کی کوشش شروع کر دی تھی۔ موقع پر سب اپنے سانس روکے یہ منظر دیکھ رہے تھے۔ وہ اس وقت تک اس کی سانس بحال کرتے رہے جب تک وہ لڑکا اُٹھ کر کھڑا نہیں ہو گیا۔‘
وادی نلتر کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ڈاکٹر قرّۃ العین اور ان کے شوہر چوہدری اسرار ایک نوجوان کو مصنوعی تنفس فراہم کر رہے ہیں۔
نوجوان کو زمین پر لٹایا گیا اور بروقت سی پی آر ملنے کی وجہ سے اس کی زندگی بچانے میں مدد ملی۔
چچا کو بچانے کی کوشش کرنے والا بھتیجا زندگی کی بازی ہار گیا
سلطان شعیب بتاتے ہیں کہ واقعہ تین دن قبل ست رنگی جھیل کے پاس ایک اور چھوٹی سی جھیل کے قریب پیش آیا۔ دونوں چچا اور بھتیجا خانہ بدوش ہیں اور حالیہ دنوں میں ہی انھوں نے جھیل کے قریب ڈیرے ڈالے تھے۔ یہ دونوں جن کی عمریں کوئی 15 سال سے لے کر 20 سال تک ہوں گی وہاں پر اپنے مال مویشیوں کی دیکھ بھال کر رہے تھے۔
سلطان شعیب کہتے ہیں کہ یہ دونوں چھوٹی جھیل کے قریب کنارے پر موجود تھے کہ اچانک چچا کا پاؤں پھسل گیا اور وہ پانی میں گر گئے۔ بھتیجے نے دیکھا کہ چچا کو پانی سے نکلنے میں مشکل پیش آ رہی ہے تو وہ ان کی مدد کے لیے پانی میں کود گئے۔
پانی سے پہلے چچا کو نکالا گیا جنھیں فوراً ہی ڈاکٹر قرّۃ العین اور ان کے شوہر کی جانب سے مدد مل گئی اور ان کی جان بچا لی گئی جبکہ بھتیجے کو کچھ وقفے کے بعد نکالا جا سکا۔ دونوں نے ان کی بھی جان بچانے کی کوشش کی مگر اس میں کامیابی نہ مل سکی۔
ڈاکٹر قرّۃ العین نشتر ہسپتال ملتان میں ایک کینسر سپیشلسٹ ہیں جبکہ چوہدری اسرار ملتان کے ریڈیو مست 103 کے انچارج اور اینکر ہیں۔
’نیچے اترو تمھاری مدد کی ضرورت ہے‘
چوہدری اسرار بتاتے ہیں کہ ان کا پروگرام ضلع مانسہرہ میں ناران جانے کا تھا مگر اُن کے ایک دوست کی خواہش تھی کہ وہ اُن کے ساتھ اکٹھے وادی نلتر کا بھی دورہ کریں۔
’ہم لوگ ست رنگی جھیل کے پاس سے گزر رہے تھے کہ میں نے دیکھا کہ بہت سی خواتین اور مرد اکھٹے ہیں اور وہ ایک نوجوان کے پاس رو رہے ہیں۔‘
چوہدری اسرار کہتے ہیں کہ ’ہمارا یہ دورہ اپنے خاندان کے ہمراہ تھا جس میں ہمارے بچے اور خاندان کے دیگر لوگ شامل تھے۔ ہم دو جیپوں پر سوار تھے۔ میں جیپ سے اترا تو اس کے ساتھ ہی ہماری دوسری جیپ سے ڈرائیور اترا اور اس نے فوراً اس جھیل میں چھلانگ لگا دی۔‘
’میں نے نوجوان کو دیکھ کر فورا اپنی اہلیہ سے کہا کہ فوراً نیچے اترو تمھاری ضرورت ہے۔‘
اتنی دیر میں اُنھوں نے مقامی لوگوں کو آواز لگائی کہ اُن کے ساتھ ڈاکٹر موجود ہے جس پر نوجوان کو ڈاکٹر قرّۃ العین کے پاس لے آیا گیا۔
جب اس کو لٹایا گیا تو دیکھا کہ بظاہر اس نوجوان کی نہ تو سانس چل رہی تھی، نہ دل کی دھڑکن تھی جبکہ منہ سے جھاگ نکل رہی تھی۔ میں نے فوراً اپنی پیشہ ورانہ تربیت کو بروئے کار لاتے اس کو سی پی آر دینا شروع کر دیا۔
شروع کے چند سیکنڈ مایوس کن تھے۔
ڈاکٹر قرّۃ العین کہتی ہیں کہ اُنھوں نے اپنی تربیت کے مطابق اس کے سینے کو اپنے دونوں ہاتھوں سے پوری قوت کے ساتھ پمپ کرنا شروع کر دیا۔
’میری کوشش تھی کہ اس کی دھڑکن اور سانس بحال ہو جائے مگر شروع کے چند سیکنڈ بہت مایوس کن تھے۔ اس موقع پر میں نے اسرار سے کہا کہ میری مدد کرو اور اپنے منہ سے نوجوان کے منہ پر زور پھونک مارو اس کا سانس بحال کرو۔‘
ڈاکٹر قرّۃ العین کہتی ہیں ’میرا اپنا سانس پھول رہا تھا مگر کوشش جاری رکھی کہ کسی طرح اس کی دھڑکن اور سانس بحال ہو جائے۔ شروع کے چند سیکنڈ گزرنے کے بعد مجھے محسوس ہوا کہ اس نے پلک جھپکی۔ سانس کی رمق اور دل کی دھڑکن سنی تو اسرار سے کہا کہ تھوڑا زور سے اس کے منہ میں سانس پھونکو۔‘
اس سب کے نتیجے میں نوجوان کی حالت بہتر ہونی شروع ہوئی۔ ہم نے پانچ چھ منٹ تک سی پی آر جاری رکھا جس کے بعد اس نے آنکھیں کھولیں اور پھر تھوڑی دیر کے بعد وہ مکمل ہوش میں آ گیا اور پھر وہ اٹھ کر بیٹھ گیا۔
چوہدری اسرار کہتے ہیں کہ اُن کی جیپ کا ڈرائیور جس نے پانی میں چھلانگ لگائی تھی ایک ماہر تیراک تھا۔
’وہ دوسرے نوجوان کو بہت دور سے جا کر باہر نکال کر لے آیا تھا۔ اس کو ڈاکٹر قرّۃ العین نے دیکھا تو زیادہ وقت گزر چکا تھا اس کی سانس اور دھڑکن بحال کرنا ممکن نہیں تھا۔‘
’خوشی کے ساتھ ساتھ رنج بھی ہے‘
ڈاکٹر قرّۃ العین کہتی ہیں کہ ان کا تعلق مڈل کلاس خاندان سے ہے۔ بچپن ہی سے اُنھیں ڈاکٹر بننے کا شوق تھا اور اُنھوں نے ہمیشہ سکالرشپ پر تعلیم حاصل کی ہے۔
وہ کہتی ہیں کہ اگر اسرار اُن کی مدد اور حوصلہ افزائی نہ کرتے تو وہ کبھی بھی ایک ماہر ڈاکٹر بن کر پریکٹس جاری نہ رکھ سکتیں۔
’ایم بی بی ایس کرنے کے بعد شادی ہو گئی، اس کے بعد اسرار نے قدم قدم پر میرا ساتھ دیا ہے اور میری حوصلہ افزائی کی ہے۔‘
ڈاکٹر قرّۃ العین کہتی ہیں کہ اسرار اکثر فیسیں جمع کروا کر آ جاتے اور اُنھیں کہتے کہ بس امتحان کی تیاری کرو امتحان میں فیل نہیں ہونا ہے اور میں بھی سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر امتحان کی تیاری میں لگ جاتی تھی۔‘
وہ کہتی ہیں کہ جب اسرار نے کہا کہ تمھاری ضرورت ہے تو وہ سب کچھ بھول گئیں کہ وہ تفریحی دورے پر ہیں اور اُن کے ذہن میں صرف یہی چل رہا تھا کہ اُنھوں نے اس لڑکے کی جان بچانی ہے۔
جس وقت اُنھوں نے ہم سے بات کی اس وقت بھی وہ اپنے تفریحی دورے پر ہی ہیں۔
اُنھوں نے بتایا کہ اُنھوں نے اس واقعے سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ ایک نوجوان کی جان بچانے کی اُنھیں اتنی خوشی ہے کہ وہ بتا نہیں سکتیں، مگر دوسرے کی جان چلی جانے پر رنجیدہ بھی ہیں۔
سی پی آر کی اہمیت کیا ہے؟
سی پی آر (کارڈیوپلمنری ریسسیٹیشن) ابتدائی طبی امداد کا طریقہ ہے اور اس کا استعمال سیکھنے کے لیے ڈاکٹر ہونا یا طبی عملے سے منسلک ہونا ضروری نہیں ہے۔
ایوب ٹیچنگ انسٹیٹوٹ ایبٹ آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر برائے ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر فضل منان کہتے ہیں کہ سی پی آر کا مقصد دل اور پھیپھڑوں کو ہاتھوں سے پمپ کر کے دھڑکن اور سانس کی بحالی ہے۔
’یہ عام طور پر ان مریضوں کے ساتھ کیا جاتا ہے جن کی دل کی دھڑکن کی رفتار بہت کم ہو چکی ہو یا ہو رہی ہو اور سانس کی بحالی میں بہت دشواری ہو۔ اس میں چند سیکنڈز اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔‘
اُن کا کہنا تھا کہ اکثر ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں بھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے اور کئی معاملات میں اگر طبی عملہ صرف سی پی آر ہی ٹھیک سے کر دے تو مریض کی جان بچائی جا سکتی ہے۔
اُنھوں نے کہا کہ ’سی پی آر ہمارے نوجوانوں کو لازمی سیکھنا چاہیے۔ کسی بھی وقت اسے کام میں لا کر کسی کی جان بچائی جا سکتی ہے۔‘
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعدالت کا عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کا حکم
Next Article سندھ کے بعد پنجاب میں بھی مارکیٹیں، بازار رات 9 بجے بند کرنے کا اعلان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 4, 2026

عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم

جون 4, 2026

قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم

جون 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.