سرائیکی وسیب

کورونا نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی

لیہ ؛ لیہ کے معروف فزیشن ڈاکٹر محمد رمضان بھٹی کوروناوائر س کے باعث طیب اردگان ہسپتال مظفرگڑھ میں انتقال کرگئے ۔ان کی عمر55برس تھی ۔اوروہ گزشتہ چندروزسے وینٹی لیٹرپرتھے ۔
ڈالٹر رمضان بھٹی نے 1988ءمیں قائداعظم میڈیکل کالج بہاولپورسے ایم بی بی ایس کیااوراس کے بعد مختلف مقامات پرتعینات رہے ۔ان کے انتقال پرزندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افرادنے گہرے دکھ اورصدمے کااظہارکیاہے ۔
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پی ایم اے کی جانب سے ڈاکٹررمضان بھٹی کے انتقال پرافسوس کااظہارکیاگیاہے اورکہاگیاہے کہ کوروناکے خلاف جنگ میں ہماراایک اورساتھی جان کی بازی ہارگیا۔ بیان میں‌مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے ڈاکٹروں اوردیگرطبی عملہ کو مناسب حفاظتی سہولیات فراہم کی جائیں ۔

فیس بک کمینٹ

متعلقہ تحریریں

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker