Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹرصغراصدف»ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم:بلھے شاہ کا آفاقی پیغام اور ہماری محدود سوچ
ڈاکٹرصغراصدف

ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم:بلھے شاہ کا آفاقی پیغام اور ہماری محدود سوچ

ایڈیٹراگست 28, 20236 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
sughra sadaf
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

آجکل بلھے شاہ کے سالانہ عرس کی تقریبات جاری ہیں۔بلھے شاہ ایک ایسا انسان دوست صوفی ہے جسے ہم صرف عرس کے دنوں میں ہی یاد نہیں کرتے بلکہ ہر وقت اس کی سوچ ہماری رہنما رہتی ہے۔ آفاقی سوچ کا حامل اسی مٹی میں کھیل کود کر بڑا ہوا، ان ہی مدرسوں سے لکھنا پڑھنا آغاز کیا۔ چھ سال کی عمر میں اُچ گیلانیاں سے پانڈوکی آنے والے نے اپنے وقت کے مروجہ ظاہری علوم حاصل کرلئے تو تشنگی نے بھاری بھر کم علمیت پر سوال اٹھا دیا تو ظاہر اور باطن کے درمیان جنگ چھڑ گئی۔من میں آفاقی سچائیوں کے علم کا ٹھاٹھیں مارتا دریا اظہار کو بے چین تھا اسلئے زبان پر بے ساختہ ایسے لفظ آنے لگے جن پر فتوے عائد کئے جا سکتے تھے مگر بات بڑھنے سے پہلے شاہ عنایت کی مریدی عطا ہو گئی۔جن کی صحبت نے بلھے شاہ کو اپنی شخصیت کے ہر جوہر کو چمکانے اور سمجھنے کا موقع فراہم کیا۔ ملاوٹ کا زہر نکالنے کا عمل شروع ہوا۔ پھر ایک دن بلھے میں صرف لطافت کا اجالا رہ گیا۔ہر طرف آئینے نکل آئے۔ الہامی پیغامات بہت واضح طور پر سمجھ آنے لگے۔ کائنات کی نبض پر ہاتھ رکھا تو احساس میں ایک وجود کی دھڑکن جاگی، آنکھیں کھول کر دیکھا تو ہر سو ایک ہی شبیہہ ابھری۔ اس سے آگے کچھ اور جاننے اور سمجھنے کی ضرورت ہی نہ تھی۔عشق اور فہم کی آخری ڈگری عطا ہو چکی تھی۔بلھے نے اپنے احساس، وجدان اور فہم کو عام کرنے کا رستہ چنا۔ اس نے شروع میں ہی اعلان کیا کہ جس طرح میں بلھا یعنی بھولا ہوا ہوں اسی طرح ہر انسان ذات کے مسائل اور عقائد کے تنازعات میں الجھ کر اصل کو بھولا ہوا ہے، خود کو تلاشنے اور حیات کا مقصد پہچاننے کیلئے کسی جوہری استاد کی ضرورت ہوتی ہے۔یہی علم آرائیں کو معتبر کرتا ہے۔
بلھے شاہ کا پورا سفر قدرت کی زمین پر انسان کی قائم کردہ تقسیم اور تفریق کی ناجائز حد بندیاں ختم کرنے کی جدوجہد سے بھرا ہوا ہے۔وہ عرض گزاری کرتا ہے، کبھی جلالی لب و لہجہ اختیار کرتا ہے۔ کبھی مشفق استاد کی طرح عمل کے چار دنوں کی افادیت سمجھاتا ہے اور کبھی دکھاوے کی پریت سے جانور کے پہرے کو معتبر گردانتا ہے۔آدم سے شروع ہونے والے سلسلے کو بنیاد بنا کر ذات پات کی نفی کرتا ہے، کیہ جاناں میں کون، کی طویل داستان میں خیروشر کی کئی کہانیاں اور نظریے زیربحث لا کر پردے کے پیچھے متحرک قوت کی منشا پہچاننے پر اکساتا ہے۔ فکر اور احساس کے بلیک بورڈ پر علامتی شکلیں بنا کر سمجھاتاہے۔ الف سے آغاز کرکے نقطہ پر بات ختم کرتا ہے۔نقطہ نتیجہ ہے۔جس تک رسائی کیلئےآنکھ، دل اور فکر پر پڑے وہ تمام پردے اتار پھینکنے کی ترغیب دیتا ہے جن کی وجہ سے انسان مغالطوں کا شکار ہے۔خود سے بھی جدا ہے اور زمانے سے بھی بچھڑا ہوا ہے۔بُکل کے چور کو پہچاننے اور اس کی بات سننے کا مشورہ سب سے اہم ہے۔ وہم اور یقین اکٹھے نہیں چل سکتے۔
بلھے شاہ کی حیات انسان کو تسبیح کا موتی بنانے میں گزر گئی۔1 ایک کا ہندسہ،ا، الف اور. نقطہ بلھے کے صوفیانہ نظام کے برج ہیں۔جن پر وہ اپنا پورا فلسفیانہ نظام استوار کرتا ہے۔اُسے یار نے ایک ایسا نقطہ پڑھایا جس میں پوری کائنات سمائی ہوئی ہے وہ اس سے الگ نہیں ہونا چاہتا، اُسے الف میں نجات دکھائی دیتی ہے۔جو رانجھا اُسے مطلوب ہے اُس کا وصل لوکائی سے جڑت کے بعد نصیب ہوتا ہے۔مفادات کے تانوں بانوں میں جکڑے لوگ بلھے کو جھٹلانے کے درپے ہوگئے اور اسے ویران جھگی میں رہنے پر مجبور کر دیا، آج وہ جھگی دنیا بھر کے عاشقوں،صوفیوں اور اہل درد کی پر رونق پناہ گاہ ہے۔ہر سال کی طرح اس بار بھی قصور شہر میں خادم کھوکھر اور چوہدری منظور احمد کی سجائی بلھے شاہ کانفرنس، بلھے شاہ کی آفاقی قدروں کی امین محسوس ہوئی۔کھوج گڑھ کی خاموش فضا میں اقبال قیصر ایک عرصے سے بلھے شاہ کے نام پر ڈھول پیٹ رہا تھا اب میلہ لگنا شروع ہو گیا ہے۔خلقت نے کانوں میں دبائی روئی نکال پھینکی ہے اور یہی باعث اطمینان ہے۔ اگر آج ہم اپنے نصاب میں بلھے شاہ جیسے دھرتی کے عظیم صوفیوں کے افکار شامل کر لیں تو ہماری سوچ میں رچی ٹھیکیداری اور رویوں میں بسی نفرت ملیامیٹ ہو جائے۔ہم بھی اُجلے ہو جائیں اور ہماری تقدیر اور تعارف بھی۔نئی نسل کو اس آفاقی کلام کے معنی تلاش کرنے کا فریضہ سونپنے کی ضرورت ہے۔یقیناً وہ نفرت اور تقسیم کی آگ کا باب بند کردیں گے۔بے شک بلھے شاہ نے جس ٹوٹ پھوٹ کے سماج میں بھٹکتے انسانی ہیولے کو وقار کی خلعت عنایت کر کے سرفراز کیا وہ برصغیر کے پھیلے صحن میں موجود کائنات کا ہر فرد تھا، آج بلھے کا مزار ہماری میراث بن چکا ہے کیا ہی اچھا ہو ہم اس کے فلسفے کو اپنا کر دن بدن بگڑتے بدلتے معاشرے میں بے توقیر ہوتے فرد کو سنبھالنےمیں کردار ادا کریں۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحامد میرکا کالم:دھوکہ بازوں سے ہوشیار
Next Article ڈاکٹر فاروق عادل کا کالم:جڑانوالہ واقعات کا سبق
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ

مئی 2, 2026

یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

مئی 1, 2026

کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم

مئی 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار مئی 1, 2026
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.