Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جولائی 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • لاہور سانحہ میں جاں بحق بچوں کا خون کس کے ہاتھوں پر ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلیش فلڈ سے چھ افراد ہلاک، 19 زخمی
  • افغانستان کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فضائی حملوں کے دعوے: افغان طالبان کے چار ڈرونز مار گرائے، پاکستانی فوج
  • پانی کا تنازعہ برصغیر میں خطرناک جنگ کا سبب بن سکتاہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • یکم جولائی سےایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے فی کلو گرام کمی
  • ماؤں کا دکھ سمجھتی ہوں : ٹیوشن سینٹر سانحے کے ذمہ دار وں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا‘ مریم نواز
  • لاہور میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرگئی : 14 بچے جاں بحق
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا کے خلاف کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرے اور گرفتاریاں سزا چیلنج کرنے کا اعلان
  • میرے گھر میں فرشتے نہیں آتے : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں : عمار مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹرصغراصدف»ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم:عالمی پنجابی کانفرنس اور واہگہ بارڈر
ڈاکٹرصغراصدف

ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم:عالمی پنجابی کانفرنس اور واہگہ بارڈر

ایڈیٹردسمبر 25, 20237 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
sughra sadaf
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

آٹھ دس سال پرانی بات ہے۔ بہاولنگر سے ایک نوجوان لاہور آیا، اسکی گلیوں، پارکوں میں پھرا، تعلیمی اداروں،سرکاری و نجی انجمنوں کے ہالوں میں جاری پروگراموں کا حصہ بنا، کئی مہینے بِٹ بِٹ لوگوں کو دیکھتا، چہرے پڑھتا اور آنکھوں میں جھانکتا حیران ہوتا رہا، ہر نئے دن ہر طرف تصنع کے نقابوں میں لپٹے مصنوعی ہنسی اور زندگی گزارتے لوگ اس کیلئے سوالیہ نشان بنتے گئے۔اس نے دیکھا ادیب، شاعر اور فنکار سبھی اپنی دکانداری اور ٹھیکے داری تک محدود ہیں۔ سرکاری نوکر کی طرح لگا بندھا وقت مباحثے، مشاعرے اور ڈرامے میں گزار کر بری الذمہ ہو جاتے ہیں۔ اس دھرتی کے مرض کی تشخیص اور دوا دارو کیلئے بہت کم لوگ متحرک ہیں شاید بہت سوں کو بیماری کی نوعیت کی خبر بھی نہیں۔اُس نے لفظ اور فن کے ذریعے اظہار کی بجائے جگانے والے ڈھولچی کا کردار اوڑھا اور فرداً فرداً لوگوں کے دلوں اور سوچ پر دستک دینے لگا۔ کچھ عرصہ جارحانہ رویہ اپنایا پھر مکالمے کا فیصلہ کرلیا۔ پنجابی پرچار نام کی تنظیم بنائی جسکا مقصد صرف اُس زبان کی ترویج تھی جو اپنوں کی اتنی بے مروتی اور بے اعتنائی برتنے کے باوجو دنیا کی ہزاروں زبانوں میں آٹھویں نمبر پر شان سے کھڑی تھی۔وہ فکرمند تھا ،مایوس نہیں تھا۔ اسلئے نام کیساتھ دُکھی، زخمی اور بہاولنگری لگانے کی بجائے پنجابی لکھا اور سفر آغاز کیا۔
احمد رضا پنجابی نے کئی کامیابیاں حاصل کیں مگر لاہور پلاک میں منعقدہ پہلی عالمی پنجابی کانفرنس کا انعقاد کرنااس کا بڑا کارنامہ ہے جسکی شاباش اسے جیون بھر ملتی رہے گی۔ پہلے وہ پسِ پردہ کام کر رہا تھا اب سامنے آیا ہے۔ ابھی یہ نقطہ آغاز ہے جس کو بڑے معرکے سر کرنے ہیں۔ ابھی اس نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں، نیک نیتی اور پختہ عزم کی عکاسی کی ہے۔ ناممکن کو ممکن بنانے کا ہنر دکھایا ہے۔ سب نے دیکھا!اس کانفرنس کی فلیکسز پر کسی بینک، کمپنی یا گروپ کی مالی معاونت کے ثبوت کا ایک بھی لوگو موجود نہیں تھا پھر بھی تمام انتظامات مثالی تھے، صحن کے ہر کونے میں رنگ و نور کا سماں تھا۔ پنجاب کے سبھی شہروں کی نمائندگی تھی، میلے سے بڑھ کر رونق تھی، ہزاروں کی تعداد میں لوگ آتے جاتے رہے۔ لاہور میں سردی اوردھند کی آلودگی کے باوجود بچوں، طالبعلموں، بزرگوں اور عورتوں کی صبح سے شام تک موجودگی بہت امید افزا تھی۔ کسی خاص گروپ کی چھاپ نہ کارڈ میں نظر آئی نہ ہال میں۔ ایک دن وہ اکیلا تھا اب سب اسکے ساتھ تھے۔زبان وادب میڈیا، تصوف، کلچر، اور سماجی و سیاسی رویوں سے متعلق موضوعات پر شہر اور صوبے کی قد آور شخصیات نے اظہار خیال کیا۔ بابا نجمی، طارق جٹالہ، عامر یوسف اور انجم گِل ہمہ وقت انتظامات میں پیش پیش رہے۔ افضل ساحر کی بے تکان اور عمدہ کمپیئرنگ نے لوگوں کے ذہن کو متحرک رکھا۔ امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور برطانیہ سے صرف اس کانفرنس میں شرکت کیلئے آنیوالے ادیبوں، کالم نگاروں،فلم اور موسیقی سے تعلق رکھنے والی ہستیوں اور پنجابی کارکنوں میںدلجیت سنگھ گیدھو، کلونت کور،اندرجیت سنگھ بینس،اشوک سنگھ بھورا، ڈاکٹرگرپریت دھوگا،جتندر طور، سکھ جندرجیت سنگھ باتھ، ڈاکٹر سریندر پال سنگھ، راجندر کور، رویندر سنگھ، جرنیل سنگھ، سریندر سنگھ، گیانی رویندر سنگھ،ستویس سنگھ پلی، ڈاکٹر ماریہ طاہر، ڈاکٹر امرجیت سنگھ، گورلال سنگھ، لکھویندر پال سنگھ،ترنجیت کور شامل تھے۔ جنہوں نے رانا مشہود احمد خان اور گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے ملاقات میں کچھ مشورے اور شکوے بھی رکھے جن میں پنجابی زبان کی ترویج کے علاؤہ واہگہ بارڈر پر ہونے والی دھماکا دار پریڈ کا خاص تذکرہ ہوا۔ بہت جنگیں کر لیں۔ دونوں ملکوں کے عوام کی فلاح اور بقا کیلئے دوستی کے سوا چارہ نہیں۔وفد کا کہنا تھا کہ کسی اور ملک میں اس طرح کی پریڈ دکھائی نہیں دیتی۔
ضروری ہے کہ دونوں طرف موجود پنجابی پاکستان اور ہندوستان کے درمیان اچھی ہمسائیگی کو فروغ دیں اور دیگر ممالک کی بجائے براہ راست واہگہ سے تجارت شروع کریں۔ سیاستدانوں میں ہمیشہ لوگوں کے قریب رہنے والے رانا مشہود احمد خان تینوں دن ذاتی حوالے سے پنجاب اور پنجابی زبان سے محبت کا ثبوت دیتے ہوئے کانفرنس کا حصہ بنے اور پارٹی کی بھی عمدہ طریقے سے نمائندگی کی۔آخری دن پیش کی جانیوالی متعدد تجاویز پر عمل در آمد کی یقین دہانی کرائی۔یہ بہت خوش آئند رویہ ہے کہ ایک پرائیویٹ تنظیم کی منعقدہ کانفرنس کے مہمانوں کو گورنر پنجاب نے گورنر ہاؤس مدعو کر کے سرکاری پذیرائی دی اور پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود احمد خان نے وفد کے اعزاز میں پرتکلف اور پرخلوص عشائیے کا اہتمام کرکے پنجابی زبان سے برتی جانے والی بے مہری کی تلافی کا اعادہ کیا۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسہیل وڑائچ کا کالم:ریاست معیشت اور سیاست
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ:کیا انتخابات سے ملک میں استحکام آئے گا؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

لاہور سانحہ میں جاں بحق بچوں کا خون کس کے ہاتھوں پر ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 2, 2026

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلیش فلڈ سے چھ افراد ہلاک، 19 زخمی

جولائی 2, 2026

افغانستان کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فضائی حملوں کے دعوے: افغان طالبان کے چار ڈرونز مار گرائے، پاکستانی فوج

جولائی 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • لاہور سانحہ میں جاں بحق بچوں کا خون کس کے ہاتھوں پر ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 2, 2026
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلیش فلڈ سے چھ افراد ہلاک، 19 زخمی جولائی 2, 2026
  • افغانستان کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فضائی حملوں کے دعوے: افغان طالبان کے چار ڈرونز مار گرائے، پاکستانی فوج جولائی 1, 2026
  • پانی کا تنازعہ برصغیر میں خطرناک جنگ کا سبب بن سکتاہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 1, 2026
  • یکم جولائی سےایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے فی کلو گرام کمی جون 30, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.