Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کوئٹہ : سرکاری ملازم نے مبینہ طور پر بیوی اور چار بچوں کو قتل کرکے خودکشی کر لی
  • ڈکار مینیجمنٹ فورس اور بریتھ ریگولیشن اتھارٹی :شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا لانگ مار چ شروع
  • جنگ کے دو متوالوں کے درمیان پھنسے صدر ٹرمپ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عدلیہ سے مکالمے کی ضرورت : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ
  • کشیر کی کہانی ۔۔ کل کے اتحادی آج کے دہشت گرد : حامد میر کا کالم
  • آزاد کشمیر : عوام اور پولیس میں جھڑپیں، تین پولیس اہلکار ہلاک، 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ
  • آزاد کشمیر میں تصادم سے گریز کی ضرورت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اسلام آباد میں ایک صحافی لاپتہ ہونے کی اطلاعات
  • گلگت بلتستان کا لکی سیاسی سرکس : وسعت اللہ خان کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»جہان نسواں / فنون لطیفہ»ڈاکٹر طاہرہ کاظمی کا کالم : مجھے دفن کرنے کی بجائے راکھ میں بدل دیجیے گا!
جہان نسواں / فنون لطیفہ

ڈاکٹر طاہرہ کاظمی کا کالم : مجھے دفن کرنے کی بجائے راکھ میں بدل دیجیے گا!

ایڈیٹراگست 23, 20213 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

صاحبان دانش، جی چاہتا ہے کہ آج ذوق کی مدح سرائی کی جائے جنہوں نے نہ جانے کیسے بھانپ لیا کہ آنے والے زمانوں کی چیرہ دستیوں میں گھری عورت کی فریاد کیا ہو گی؟
اب تو گھبرا کے یہ کہتے ہیں کہ مر جائیں گے
مر کے بھی چین نہ پایا تو کدھر جائیں گے
ہمیں استاد ذوق کی یاد کچھ کمنٹس پڑھ کے آئی ہے آپ بھی دیکھ لیجیے
"میری ماں کہتی ہیں کہ عورت دفن ہونے کے ایک ہفتے بعد تک غیر محفوظ رہتی ہے۔
"یہاں تو قبر میں لیٹی ہوئی عورت محفوظ نہیں۔ میں نے گنہگار آنکھوں اور کانوں سے ایک مومن کو یہ کہتے دیکھا اور سنا کہ گھر والوں کو چاہیے تھا دفن کر کے ہفتہ دو ہفتہ حفاظت کے لئے پہرہ دیتے”
کبوتر کی طرح آنکھیں بند لینے والے ان خدشات کو مبالغہ آرائی سمجھتے ہیں لیکن اصل میں یہ ایسی ڈھکی چھپی حقیقت ہے جس سے ہر کوئی آنکھ چرانا ہی بہتر سمجھتا ہے۔
چودہ اگست کو لاہور میں عائشہ اکرم کے جسم سے بڑی بے رحمی سے کھیل کھیلا گیا۔ لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو عائشہ سے ہمدردی نہیں کہ ان کے خیال میں آزاد خیال، بے باک اور بے حیا ٹک ٹاکر اسی سلوک کی مستحق تھی۔
اس انداز فکر کے حامیوں کو ہم ایک چودہ سالہ بچی کی کہانی سنانا چاہتے ہیں جس نے ٹک ٹاک وڈیوز کے ذریعے نہ تو سنسنی پھیلائی نہ ہی کوئی معنی خیز پیغام فینز تک بھیجا۔ نہ ہی جذبات برانگیخته کرنے والا لباس پہنا اور نہ ہی دوستوں کے جلو میں مینار پاکستان پہنچی۔ نہ تو اسے ڈھیروں لائیکس کی تمنا تھی اور نہ ہی کوئی اور ایجنڈا۔
چودہ اگست منانے کی تیاریاں کرتی ہوئی وہ چودہ برس کی الہڑ لڑکی کسی بیماری کا شکار ہوئی، چٹ پٹ ہو کر شہر خموشاں جا پہنچی اور منوں مٹی کے نیچے ٹھکانہ بنا لیا۔
زندگی کو خدا حافظ کہہ دینے کے بعد کی پہلی رات، سائیں سائیں کرتا قبرستان، جنگلی جانوروں کی آوازیں، برف سا سرد جسم، قبر کی ٹھنڈی دیواریں، تنہائی، خاموشی، تاریکی، اپنوں سے بچھڑنے کا غم، قبر کی وحشت!
لیکن اس سنسان گوشے میں کچھ اور بھی ایسا تھا جو دل کو گرفت میں لینے کو تھا!
چپکے چپکے چلتے ہوئے کچھ سائے، کدالیں ہاتھ میں تھامے، اپنی خباثت پہ نازاں ایک عورت سے اس کے عورت ہونے کا خراج لینے کا احساس ان کے رگ وپے میں مستی بن کر دوڑتا تھا۔
وہ دنیا سے رخصت ہو چکی، سانس اور حرکت قلب کب سے تھم چکی، مگر پروا کسے تھی؟ جسم میں کچھ گداز اور کچھ لچک تو ہو گی نا، کھیلنے کے لئے ویجائنا چاہیے بے شک وہ قبر میں لیٹی ہوئی عورت ہی کی کیوں نہ ہو!
قبر کھودی جاتی ہے ، بچی کی لاش نکالی جاتی ہے، کفن اتار کے ایک طرف رکھا جاتا ہے اور بربریت کا کھیل شروع ہو جاتا ہے۔ ایک مردہ بچی کو نوچنے کھسوٹنے کا کھیل، مردانگی پہ نازاں، طاقت کے نشے میں سرشار چند بدمست مرد اپنے آپ کو حاکم سمجھنے پہ بضد!بے لباس بچی ساکت پڑی ہے، مردہ جسم داغدار ہو رہا ہے، بے بس چاند بادلوں کی اوٹ میں منہ چھپا چکا ہے۔ ستارے عورت کی اس ذلت پہ سسک رہے ہیں، آسمانوں کے اوپر سناٹا چھایا ہے، ہوس کے پجاری ناچ رہے ہیں۔
دور، کہیں بہت دور بچی کی روح اپنے جسم کی بے حرمتی پہ لرزاں سوچ رہی ہے کہ اس رات میں تو رب کی وحدانیت کا اقرار لینے کے لئے منکیر نکیر قبر میں آیا کرتے ہیں، یہ مجھے کس گناہ کی سزا ملی؟
غم سے بے حال والدین پہ رات بھاری ہے۔ وہ بچی جو کل تک ماں سے لپٹ کر سوتی تھی، اب شہر خموشاں میں تن تنہا جا لیٹی ہے۔ دکھ سے نڈھال بے بس ماں باپ چہیتی بیٹی کے پاس علی الصبح جا پہنچتے ہیں۔ قبر کھلی پڑی ہے اور لاش غائب ہے۔
اپنے دل پہ ہاتھ رکھ کے سوچیے کہ ماں باپ پہ کیا گزری ہو گی؟ ان کی لخت جگر دنیا سے رخصت ہو کے بھی محفوظ نہ رہ سکی۔ لاش زخم زخم حالت میں قریبی جھاڑیوں میں سے ملی۔ ظاہری ڈھانچہ قیامت گزرنے کی کہانی سناتا تھا اور پوسٹ مارٹم کی رپورٹ اپنے الفاظ کی سنگینی سے آنکھیں چراتی تھی!
اخبار ہاتھ میں تھامے چہرے پہ اڑتی ہوائیاں اور لرزتی آواز کے ساتھ ہماری بیٹی شکوہ کناں تھی،
“اماں! کیوں؟ آخر کیوں؟ مرنے کے بعد بھی عورت کو اس عذاب سے کیوں گزرنا ہے آخر؟ وہ تو بچی تھی اماں پھر کیوں؟
وہ سب جو عورت کی آنکھ کا تنکا برداشت نہیں کرتے، جو ہر بے راہ روی کا ذمہ دار عورت کو ٹھہراتے ہیں، ان سے پوچھیے کہ قبر میں لیٹی ہوئی اس بچی نے ایسا کیا کیا کہ ریپ کرنے والے ایک مردہ جسم کے سامنے بھی اپنے جذبات پر قابو نہ پا سکے۔
اماں، میری وصیت ہے کہ مجھے مرنے کے بعد دفن کرنے کی بجائے میرے جسم کو راکھ میں بدل دیجیے گا تاکہ میرا مردہ جسم کسی ہوس کے مارے کا شکار نہ بنے” وہ رو رہی تھی۔
اضطراب، شرمندگی اور رنج وغم ہماری قوت گویائی سلب کر چکا تھا ورنہ ہم اسے کہتے کہ یہ خواہش تو ہماری بھی ہے۔ ہم بھی اپنے جسم کو بھیڑیوں کا شکار بننے سے بچانا چاہتے ہیں۔ اور ہم سمجھتے ہیں کہ خلق کرنے والا رب قادر ہے کہ ہماری راکھ کو سمیٹ کر جو چاہے، بنا دے۔
( بشکریہ : ہم سب ۔۔ لاہور )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ریپ کیس
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپاکستان میں جنسی تشدد اور ہراسانی پر محمد حنیف کا کالم: چار سو اور باقی ہم سب
Next Article امتیاز عالم کا مکمل کالم : طالبان اور شریعت یا جمہوریت کا مخمصہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

زکریا یونیورسٹی : اسسٹنٹ پروفیسر کے ساتھ ہیڈ آف ڈیمارٹمنٹ کا مبینہ ریپ : تحقیقات شروع

ستمبر 30, 2025

راولپنڈی: پرنسپل کی جنسی زیادتی، میٹرک کی طالبہ 2 بار حاملہ ہوگئی

ستمبر 3, 2025

لاہور: طالبہ نے تحریری بیان میں ’ریپ‘ کی تردید کردی : والد کی بھی اے ایس پی شہر بانو کی موجودگی میں تردید

اکتوبر 16, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کوئٹہ : سرکاری ملازم نے مبینہ طور پر بیوی اور چار بچوں کو قتل کرکے خودکشی کر لی جون 9, 2026
  • ڈکار مینیجمنٹ فورس اور بریتھ ریگولیشن اتھارٹی :شہزاد عمران خان کا کالم جون 9, 2026
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا لانگ مار چ شروع جون 9, 2026
  • جنگ کے دو متوالوں کے درمیان پھنسے صدر ٹرمپ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 9, 2026
  • عدلیہ سے مکالمے کی ضرورت : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ جون 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.