Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • رات گئے شدید حملوں کے بعد ایران کے خلاف امریکی جوابی کارروائیاں ختم
  • کوئٹہ : سرکاری ملازم نے مبینہ طور پر بیوی اور چار بچوں کو قتل کرکے خودکشی کر لی
  • ڈکار مینیجمنٹ فورس اور بریتھ ریگولیشن اتھارٹی :شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا لانگ مار چ شروع
  • جنگ کے دو متوالوں کے درمیان پھنسے صدر ٹرمپ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عدلیہ سے مکالمے کی ضرورت : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ
  • کشیر کی کہانی ۔۔ کل کے اتحادی آج کے دہشت گرد : حامد میر کا کالم
  • آزاد کشمیر : عوام اور پولیس میں جھڑپیں، تین پولیس اہلکار ہلاک، 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ
  • آزاد کشمیر میں تصادم سے گریز کی ضرورت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اسلام آباد میں ایک صحافی لاپتہ ہونے کی اطلاعات
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»پاکستان میں جنسی تشدد اور ہراسانی پر محمد حنیف کا کالم: چار سو اور باقی ہم سب
کالم

پاکستان میں جنسی تشدد اور ہراسانی پر محمد حنیف کا کالم: چار سو اور باقی ہم سب

ایڈیٹراگست 23, 20214 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ayesha akram
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہم سب جانور ہیں، ہم حیوان ہیں۔ ہمیں چوراہوں پر پھانسی لگاؤ یا وزیراعظم عمران خان کے فارمولے کے مطابق خصی کر دو۔ وہ بھی نہیں کر سکتے تو پارکوں میں، بازاروں میں آنے پر پابندی لگا دو۔ ماؤں سے کہو ہماری تربیت ٹھیک کریں۔ بہنوں کو بتاؤ ہمیں ہمارے مذہب میں عورتوں کے مقام والی آیتیں اور حدیثیں پڑھ کر ہمارے کانوں میں پھونکیں۔ کوئی آ کر ہماری آنکھوں میں گرم سلائی پھیر دے، کوئی ہمارے ہاتھ باندھ دے، کوئی ہماری زبان کھینچ لے۔
کوئی ہمارا کچھ کر دے کیونکہ ہم مردوں نے (اور میرے غیر سائنسی اندازے کے مطابق مردانگی نو سال کی عمر سے شروع ہوتی ہے اور قبر تک چلتی ہے) کچھ نہیں کرنا۔ ہم کچھ نہیں کر سکتے اور وہ اس لیے کہ ہم تو ایسے ہیں ہی نہیں۔
نہ ہم نے کسی لڑکی کے کپڑے پھاڑے، نہ ہم نے چلتے رکشے پر چڑھ کر کسی لڑکی کو چھونے کی کوشش کی، نہ ہم نے غصے میں آ کر کسی پر تیزاب پھینکا، نہ ہم نے ٹیلیویژن پر آنے والی کسی خاتون صحافی کو رنڈی کہا، نہ ہم نے کسی کو گھر بلا کر اس کا گلا کاٹا، نہ ہم نے بازار میں گھومتے ہوئے کبھی گردن اتنی گھمائی کہ بل ہی پڑ گیا، نہ کم نے کبھی ماں، بہن، بیٹی، بیوی یا گرل فرینڈ پر ہاتھ اٹھایا۔ گرل فرینڈ بوائے فرینڈ کلچر تو ویسے ہی غیر اسلامی ہے اور یہ ملک کس نام پر بنا تھا یہ تو آپ سب جانتے ہیں۔
جنسی دہشت گردی کے بارے میں ہمارا رویہ وہی ہے جو بہت عرصے تک دہشت گردی کے بارے میں تھا کہ یا تو یہ ہوتی نہیں یا ہوتی ہے تو کوئی مسلمان کر ہی نہیں سکتا۔ ہمیں مار کر ہمارے ملک کو بدنام کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔
70 ہزار بندہ گنوا کر اور ہزاروں کو گم کروا کر ہم یہ ہی کہتے رہے کہ ہم تو ایسے نہیں ہیں اور ہیں بھی تو ہم سب ایسے نہیں ہیں۔دہشت گردی کا شکار ہونے والوں کا ہم نے شمار شاید اس لیے کر لیا کیونکہ بندوق چلتی ہے، بم دھماکہ ہوتا ہے تو اس کی آواز آتی ہے۔ جنسی دہشت گردی کا بنیادی مرکز چونکہ ہمارے گھر ہیں اور چاردیواری ایک مقدس چیز ہے تو گھروں سے آواز نہیں نکلتی۔ جب کبھی عورت کی لاش نکلتی ہے تو بھی محلے والے گواہی دینے کو کم ہی تیار ہوتے ہیں۔
مختلف اندازوں کے مطابق پاکستان میں ہر سال ڈیڑھ ہزار یا تین ہزار عورتیں قتل ہوتی ہیں۔ اکثر اپنے پیاروں کے ہاتھوں لیکن ابھی تک ہم صحیح اعدادو شمار کا اندازہ نہیں لگا سکے اور یہ گنتی بھی عورتوں کو خود ہی کرنی پڑتی ہے کیونکہ ہر پاکستانی مرد کو (جس میں آٹھویں جماعت کے جوان سے لے کر پوری دنیا گھومنے والے عمران خان شامل ہیں) یورپ اور امریکہ کے ریپ کے، طلاق کے، عورتوں کے ساتھ مارپیٹ کے اعدادوشمار تو یاد ہیں لیکن ہمارے ہاں ایسا نہیں ہوتا اور اگر ہوتا بھی ہے تو کہاں ایسا نہیں ہوتا۔ کیا اپ نے یورپ میں ریپ کے کیسز کی تعداد کے بارے میں نہیں پڑھا۔
چونکہ تمام مرد حضرات ایسے نہیں ہیں اس لیے وہ عورت، جنسیت اور فیمنزم کے بارے میں مسلسل بولے چلے جا رہے ہیں اور ان کی گفتگو سن کر لگتا ہے کہ ان کی آدھی تعلیم نیشنل جیوگرافک پر حیوانی نفسیات دیکھ کر ہوئی اور باقی دینیات کی کلاس میں۔
مردوں کو حیوان قرار دینے والے یہ نہیں بتاتے کہ کوئی بھی حیوان دوسرے کمسن حیوان کے ساتھ زبردستی کر کے اس کی لاش کوڑے کے ڈھیر پر نہیں پھینکتا اور دینی تعلیم سے مسلح بھائی عورت کو دیکھتے ہی مفتی بن جاتے ہیں کہ عورت شاید کسی اور بات کی تو دلیل لے آئے لیکن حدیث کا جواب کہاں سے لائے گی۔
میں نے ایک نوجوان خاتون کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ چلو مان لیتے ہیں عورت دنیا کی گھٹیا ترین مسلمان ہے لیکن اس کا حساب بھی تو اللہ ہی کرے گا لیکن ہمارے جوان اور بزرگ ہیں کہ عورت کے لیے ہر روز محشر بپا کرنے کو تیار ہیں۔
ویسے بھی 400 میں سے 67 پکڑے گئے ہیں باقی جب تک دس، گیارہ کروڑ نہیں پکڑے جاتے ہم یہی کہتے جائیں گے کہ سب مرد ایسے نہیں ہیں اور آپ کو پتا ہے کہ عورت کہاں محفوظ نہیں ہے؟
بھارت میں۔۔۔

( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#ayeshaakram #minarepakistan مینارپاکستان ہراسانی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleطالبان نے یقین دلایا ہے ٹی ٹی پی کو افغان سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہو گی : شیخ رشید احمد
Next Article ڈاکٹر طاہرہ کاظمی کا کالم : مجھے دفن کرنے کی بجائے راکھ میں بدل دیجیے گا!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

فاسٹ بولر سلمان مرزا پر ہراسانی کے الزامات اور جرمانہ : حقیقت کیا ہے ؟

مارچ 6, 2026

زکریا یونیورسٹی ہراسانی کیس خانگی جھگڑا نکلا : خاتون پروفیسر سے خفیہ شادی کر رکھی تھی : ڈاکٹر احسان ، طلاق ہو چکی ہے ، خاتون

اکتوبر 1, 2025

ملتان میں منفرد مقابلے ۔ بچیوں سے جنسی ہراسانی کرنے والے نے خود نازک اعضاء پر گولیاں مار لیں : پولیس

جولائی 31, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • رات گئے شدید حملوں کے بعد ایران کے خلاف امریکی جوابی کارروائیاں ختم جون 10, 2026
  • کوئٹہ : سرکاری ملازم نے مبینہ طور پر بیوی اور چار بچوں کو قتل کرکے خودکشی کر لی جون 9, 2026
  • ڈکار مینیجمنٹ فورس اور بریتھ ریگولیشن اتھارٹی :شہزاد عمران خان کا کالم جون 9, 2026
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا لانگ مار چ شروع جون 9, 2026
  • جنگ کے دو متوالوں کے درمیان پھنسے صدر ٹرمپ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.