اہم خبریں

پاکستان اورترکی کے درمیان ڈرون کی مشترکہ تیاری کے معاہدے پردستخط

پاکستان اورترکی کے درمیان ڈرون کی مشترکہ تیاری کے معاہدے پردستخط ہوگئے۔ڈویلپنگ پاکستان نامی ویب سائٹ کے مطابق دونوں ملکوں کی فضائی صنعتیں اس حوالے سے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گی۔
ترکش ایروسپیس انڈسٹریز(TAI)اورپاکستان نیشنل انجینئرنگ اینڈسائنس کمیشن (Nescom)کے درمیان ANKAنامی ڈرون کی تیاری کامعاہدہ ہواہے۔معاہدے کے تحت دونوں ممالک ڈرون کی تیاری میں ایک دوسرے کے تعاون کو یقینی بنائیں گے۔
معاہدے میں ڈرون کی مارکیٹنگ کے امکانات اوراس حوالے سے اس کی پیداوارکے لئے وسائل،افرادی قوت اورٹیکنالوجی کی منتقلی میں تعاون پربھی اتفاق کیاگیاہے۔

فیس بک کمینٹ

متعلقہ تحریریں

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker