پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 تھی اور یہ 10 کلومیٹر زیرِ زمین آیا۔
اسلام آباد،راولپنڈی، لاہور، ایبٹ آباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
جہلم، حافظ آباد، سوات باغ آزاد کشمیر اور وادی نیلم کے گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
(بشکریہ: جنگ نیوز)
فیس بک کمینٹ

