Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹر طاہرہ کاظمی»ڈاکٹر طاہرہ کاظمی کا کالم : قفس میں عید
ڈاکٹر طاہرہ کاظمی

ڈاکٹر طاہرہ کاظمی کا کالم : قفس میں عید

ایڈیٹرمئی 14, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
eid in corona
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہم نے پچھلی عید پہ اپنے لان میں سارا دن اکیلے بیٹھے یہ سوچتے ہوئے گزارا تھا کہ یہ آسیب جو شہر بھر کو گھیرے ہے، سڑکوں اور گلیوں پہ جو پہرہ ہے، دور دور تک کسی متنفس کا وجود نہیں، یہ تنہائی اور زندگی کا انوکھا پن ہمیں دو ہزار بیس کی یاد دلائے گا۔ شقی القلب اور ظالم دو ہزار بیس جو ہماری زندگیوں کے قیمتی لمحات ہڑپ کر گیا!
پردیس میں رہنے والوں کے لئے عید کا دن ویسے ہی ایک عذاب بن کر گزرتا ہے۔ اپنوں سے دوری، پردیس کی تنہائی، بچھڑ جانے والوں کا غم، اکیلے پن کا درد! ایک ایسا درد جس کا درماں کوئی نہیں، کچھ نہیں! ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ سب گزری ہوئی عیدیں، عمر عزیز کا وہ حصہ، وہ محبتیں، وہ قہقہے، وہ سرخوشی کا احساس، وہ قربتیں، وہ ہیجان، وہ محفلیں دل میں روگ سی بن گئی ہیں، ایک ایسا گھاؤ جو کبھی نہیں بھرتا۔ اور جب پردیس کی ان سب کلفتوں کے ساتھ کورونا کی آزمائش بھی شامل ہو جائے تو!ایک ایسی آزمائش جس نے دو ہزار بیس میں ہم سے زندگی کا خراج لینا شروع کیا اور کائنات کو تہہ و بالا کرنے والے ننھے سے وائرس نے انسان کو اس کی اوقات یاد دلا دی۔ انسان دیواروں کے بیچ یوں مقید ہوا اور ہر سانس ایسی بھاری پڑی کہ فلک کی رفعتوں پہ کمندیں ڈالتا انسان منہ کے بل آن پڑا۔
لیکن دو ہزار بیس نے رخصت ہوتے سمے دو ہزار اکیس کو بھی اپنے نقش پا پہ چلنا سکھا دیا کہ ابھی وقت کا پیمانہ انسان کی بے بسی دیکھ دیکھ کے بھرا نہیں تھا۔ انسان کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ وقت کے پہیے کے ساتھ اور شب و روز کے پھیر میں عید آئے گی تو ضرور مگر زمانے پہ چھایا آسیب ابھی چھٹا نہیں ہو گا۔ نہ محفلیں آباد ہوئی ہوں گی، نہ قربتیں بانٹنے کے لئے کوئی ہو گا، سڑکوں اور بازاروں پہ پھر سے ہو کا عالم ہو گا۔ انسان اس عید پہ بھی محصور ہی ہو گا اور اپنوں کے بیچ وہی دوریاں سب کو رلائیں گی!
کبھی کبھی یونہی خیال آتا ہے کہ سب کچھ ہی تو ہے ابھی زندگی میں۔ گھر، آسمان، دھوپ لٹاتا سورج، فرحت بخش ہوا، پودے، برگد اور اس کی لمبی جٹائیں اور ان میں چھپے پرندے۔ لیکن بہت کچھ اور بھی تو ہے جو آنکھ سے تو اوجھل ہے لیکن سائے کی طرح دانت نکوسے انسان کے ساتھ ساتھ چل رہا ہے۔ نظر چوکی نہیں اور شب خون پڑا نہیں۔
بے بسی، بے اختیاری، پابندیاں، دیس دیس کے بیچ میں کھنچی دیواریں، کرونا کے جلو میں چلتی موت، شکست، آہ و زاری، آنسو اور تعزیتی پیغامات!
ہم ڈاکٹرز کی زندگی بھی عجیب ہوتی ہے۔ تہوار ہو یا مرگ، قومی دن ہو یا خوشی کا موقع، زندگی ہسپتالوں میں گزر جاتی ہے۔ زندگی اور موت کے کھیل میں ایک ایسے ریفری کا کر دار ادا کرتے ہوئے جو ہمیشہ موت کو شکست دینا چاہتا ہے لیکن کبھی کبھی زندگی بے اختیار روٹھ کر ہاتھ سے دیکھتے ہی دیکھتے پھسل جاتی ہے۔ زندگی اور موت کا یہ کھیل کھیلنے والے نہ کبھی جی بھر کے رو سکتے ہیں اور نہ ہی دل کھول کے ہنس ہنس سکتے ہیں۔
بچے کو جنم دیتی عورت جب آخری سانس لیتی ہے تو آنکھ کی پتلیوں میں رخصت ہونے کا منظر ٹھہر جاتا ہے۔ جس میں اس جیسی ایک اور عورت موت سے جنگ کرتے شکست کھاتی ہے اور کہانی رقم ہو جاتی ہے۔
شاید ہماری موت سے ہاتھا پائی کی کہانی آپ لوگوں تک کبھی بھی یوں نہ پہنچ پاتی اگر عالمی وبا میں ڈاکٹر صف اول کے سپاہی نہ بن جاتے۔ چلیے یہ تو ہوا کہ اس سے یہ تو سب جان گئے کہ ہر جنگ کا محاذ اور سپاہی اپنے اپنے ہوتے ہیں۔ یقین کیجیے کورونا سے دوبدو جنگ میں کوئی ڈاکٹر یا نرس پیچھے نہیں ہٹی، جانتے ہوئے بھی کہ موت تاک میں بیٹھی ہے۔ چلیے چھوڑیے ہم نے آپ کو بھی اداس کر دیا۔ لیکن کیا کیجیے کہ امید نہیں تھی کہ پچھلے برس کی طرح یہ عید بھی اسی اضطراب، اسی مایوسی اور اسی تنہائی میں کٹ جائے گی۔ بلکہ اس برس ان بے شمار بچھڑ جانے والوں کی یادیں ہوں گی جو وائرس کی بھینٹ چڑھ گئے۔
ہم ایک ایسی عالمی وبا کا حصہ بنے ہیں جو شاید صدیوں بعد کائنات کو زیر و زبر کرنے آتی ہے اور بے شمار کہانیاں چھوڑ جاتی ہے۔ یہ کہانیاں اب تاریخ کا حصہ بنیں گی اور آنے والی نسلیں ان کہانیوں کے کرداروں کی کھوج میں شاید کبھی ہم تک یا آپ تک پہنچ جائیں اگر ہم بچ نکلے تو!
قفس میں منائی جانے والی عید مبارک!
( بشکریہ : ہم سب ۔۔لاہور )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عید کورونا
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنام ور مزاح نگار ، فاروق قیصر عرف انکل سرگم انتقال کر گئے
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ:اسرائیلی جارحیت پر عالمی سرد مہری اور مسلمانوں کی بے بسی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عید پر ریلیز ہونے والی فلمیں شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام

اپریل 1, 2025

آرمی چیف کا وانا اور ڈی آئی خان کا دورہ، سرحد پر تعینات افسروں اور جوانوں کے ساتھ عید منائی

اپریل 1, 2025

چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سروسز چیفس کی قوم کو عید کی مبارکباد

مارچ 31, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.