Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • اک اور ’ پنکی‘ کا سامنا تھا : مظہر عباس کا کالم
  • نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»وجاہت مسعود کا کالم : درویش کے دانت نمائشی ہو گئے
تازہ ترین

وجاہت مسعود کا کالم : درویش کے دانت نمائشی ہو گئے

ایڈیٹرمئی 2, 202414 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
wajahat masood
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

تنویر جہاں اور درویش میں تعلق در بارہ اعلان بازار چھتیس برس سے تجاوز کر گیا۔ اب رائے، خیال اور زاویہ نظر میں فاصلہ اس قدر بڑھ گیا ہے جو پنجند کے مقام پر پنجاب کے پانچ دریاﺅں کے پاٹ کے برابر ہوتا ہے۔ ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک حد نظر جواب دے جاتی ہے مگر دریا تو وہی ہیں اور یہ کہ گزشتہ زمینوں پر ہوائے اولیں شام کے بہاﺅ کا تعلق بھی باقی رہتا ہے۔ 21 اپریل کی شام تعلق کی ڈور صحرائے خشک کے منطقے سے گزر رہی تھی۔ کچھ برا بھلا کہنے کو بالائی منزل پر آئی تھیں مگر دیکھا کہ عینک ناک کی پھننگ تک اتر آئی ہے اور نمک آلودہ آنسو رخساروں پر پھیل رہے ہیں۔ اپنی بات ایک طرف رکھ کے حال دریافت کیا۔ جانتی ہیں کہ درویش نے دماغ کافر، دل رواداراور آنکھ کربلائی پائی ہے۔ عرض کی کہ بھائی حیدر تقی نہیں رہے۔ نامعلوم انہیں کیا کہنا تھا اور اگر کچھ کہا بھی ہوتا تو جواب میں ’ترکش ما‘ میں خدنگ ہائے نمک آلود قطار اندر قطار پرے جمائے رکھے تھے۔ خبر مگر ایسی تھی کہ خاموشی سے واپس چلی گئیں۔ دکھ تعلق کی آخری حد ہوتا ہے۔ آج جو یہ کالم لکھنے بیٹھا ہوں تو داغ دہلوی یاد آتے ہیں۔ داغ وارفتہ کو ہم رات ترے کوچے سے / اس طرح کھینچ کے لائے ہیں کہ جی جانتا ہے۔ داغ سے کوئی ایک صدی پہلے میر نے کہا تھا۔ ”گلی میں اس کی گیا، سو گیا، نہ بولا پھر / میں میرؔ میرؔ کر اس کو بہت پکار رہا“۔ سونے والے ماندگان رفتگاں کی پکار سے کہیں لوٹتے ہیں۔” جانے والے یہاں کے تھے ہی نہیں“۔ اب قرار پایا کہ روزنامچے کا دفتر سیاہ کرنے کی جو مہلت باقی ہے، حیدر بھائی کے دست شفقت سے محرومی ہی میں تمام کرنا ہو گی۔ جن بادلوں کو ہوائے بے مہر اڑا لے گئی، وہ کہیں لوٹتے ہیں۔ فراق کی دھوپ کا جو ٹکڑا وقفہ عمر پہ اترتا ہے، اس سے نجات کی گھڑی کسے نصیب ہوئی ہے۔ تو اس بے طناب خیمہ میں جو وقت باقی بچا ہے اس سے مکالمہ تو کرنا ہو گا۔
اکتوبر 2021 کے دن تھے۔ خطہ خلیج کے ایک مرد مردود کی فریب کاری کے جال میں الجھ کر بندہ درویش اسلام آباد میں تھا۔ اتفاق سے یہ وہی دن تھے جب دندان آز نے دندان آزار کا روپ اختیار کر لیا تھا۔ عجیب دن تھے اور ایسے عجیب دن ہماری تاریخ میں ہر گام پر پیش پا رہے ہیں۔ میاں نواز شریف معزول ہو گئے تھے۔ شاہد خاقان عباسی کے بعد عمران خان وزارت عظمیٰ کے منصب پر رونق دے رہے تھے۔ اخبار کا کالم اگر صاحبان اختیار میں نامہ بری کا ذریعہ نہ ہو تو دام شاخ میں خنجر قاتل کی آزمائش ٹھہرتا ہے۔ جنہیں مرتبہ حضوری حاصل نہ ہو، ان کے لیے ہر حرف گردن زدنی اور ہر لفظ دار و رسن کی آزمائش ٹھہرتا ہے۔ 2021 کے اس موسم خزاں میں درویش نے ایک کالم لکھا۔ عنوان تھا،”درویش کے دانت سویلین ہو گئے ہیں”۔ متن میں کہیں پردہ حجاب میں یہ بھی بتا دیا کہ درویش کے دانت دباؤ برداشت نہیں کر رہے۔ اس لکھے پہ چار برس گزر گئے۔ اصحاب دباؤ تاریخ کے منجدھار میں آ گئے۔ کچھ رخصت ہوئے، باقی منہ چھپاتے پھرتے ہیں۔ لکھنے والا بری الذمہ ہے۔ مرور ایام میں یہ صدمہ البتہ گزرا کہ اکتوبر 2021 میں جو دانت سویلین ہوئے تھے، وہ اپریل 2024 آتے آتے نمائشی ہو گئے۔ اپنے دانت کیسے ہی کمزور کیوں نہ ہوں، نان و لحم سے لطف کشید کرتے ہیں۔ کل ملا کے چار برس ہی تو گزرے ہیں۔ دباؤ میں ٹیس دیتے دندان خال خال صدمہ فراق دے گئے۔ اب نمائشی دانتوں کی ایک مالا لب و دنداں کے حجرہ ہائے تاریک میں رکھی ہے۔ اسے تاریخ کا استعارہ ہی سمجھئے کیونکہ اگر مغل شہنشاہ اکبر کا نورتن ابوالفضل فیضی حقائق کی تاب نہیں لا پاتا تو کم مایہ بیربل کی حکایت گوش اختیار پر کیا قیامت ڈھاتی۔ بیربل تو غریب بھاٹ تھا، ترکی النسل بیرم خان نے بھی کل ملا کے یہی کہا تھا کہ تخت طاؤس کے یمین ویسار میں نشستہ دو بندگان کار میں حیلہ ہائے بندوبست پر اختلاف ہے۔ دبیر الملک لمحہ وقت کی نزاکت پر آنکھ رکھے ہے اور طریق حیلہ جو سے کام نکالنا چاہتا ہے۔ بندگان عالی کے دوسری طرف بیٹھا مشیر الملک پیش قبض سے ہاتھ نہیں اٹھاتا اور دراصل کمپنی بہادر کے طویل المدتی مفاد پر پہرہ دے رہا ہے۔ لمحہ موجود میں درپیش یہ بنیادی تضاد ممالک محروسہ پر دیرینہ قبضے کا مقدمہ ہے۔ پیش آمد بحران اور پیش آمدہ منصوبہ سازی میں تضاد ہے۔ روزنامہ جنگ کا ابوالفضل فیضی اپنے بیان میں ٹھوکر کھا گیا اگرچہ ایسی ٹھوکر بھی نہیں کھائی۔ وہ غریب استاد ابن استاد جدلیات کا تضاد ہی تو بیان کر رہا تھا۔ اس میں مشکل یہ ہے کہ درویش کے دانت چار برس پہلے محض سویلین ہوئے تھے یعنی دباؤ برداشت کرنے سے قاصر تھے، اب محض نمائشی موتیوں کی مالا جڑی ہے۔ دباؤ تو دور کی بات ہے، خوش ذائقہ نوالہ نرم بھی کام و دہن پر بار ہو رہا ہے۔ سیاسی لغت میں بحران شدید ہو گیا ہے۔ گزشتہ کل میں دباؤ سہنا مشکل تھا۔ نمائشی دانتوں کے ساتھ تو لقمہ تر پر دندان آز کی نمائش بھی مشکل ہو رہی ہے۔ اکتوبر 2011 میں چھوٹنے والی مہتابی جولائی 2018 میں بندوبست دیوانی کی اندر سبھا پر تمام ہوئی۔ فروری 2024 کی نوٹنکی میں نمائشی دانتوں کے سہارے جمائی سرگم کیسے سامان گوش و بصر کر سکے گا۔ آئی ایم ایف کا ایک ارب ڈالرمنجدھار سے باہر تو لے آئے گا لیکن پتن کے پار نہیں پہنچا سکتا۔ سیاہ بخت سویلین تکلیف میں ہے۔ تین برس پہلے اس کے دانت دباؤ برداشت کرنے سے قاصر تھے۔ اب تو سندر بن کی قدم آدم گھاس میں رفیق حسین کے افسانے ’ہر فرعون را موسیٰ‘ کے غریب کلوا پاسی کے مانند دیوہیکل درندے کے پیروں تلے کچلا جا چکا ہے۔ تماشائی کے دانت دباؤبرداشت کرنے سے انکار کر چکے البتہ پارلیمان کے ایوانوں میں نمائش کے لیے بلاٹکٹ رکھے ہیں۔ ”جو دیکھنا چاہے پردیسی، پاس آئے دیکھے جی بھر کر“۔ ان چار برس میں فرق محض یہ ہے کہ گزشتہ دانت حقیقی تھے اور دباؤ قبول کرنے سے منکر تھے۔ اب کٹے پھٹے ہونٹوں کے پردے میں نمائشی دانت رکھے ہیں۔ دباؤ برداشت کرنا تو ایک طرف، ”نورِ دیدہ اش روشن کنَد چشمِ زلیخا را“ کا سامان ہیں۔
(بشکریہ:ہم سب)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#column #girdopesh وجاہت مسعود
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسندھ کے عوام کیلئے خوشخبری ، بسوں کی نئی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی
Next Article ہم اپنی آئینی حدود بخوبی جانتے ہیں، دوسروں سے بھی آئین کی پاسداری کی توقع رکھتے ہیں: آرمی چیف
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 19, 2026

دور سے آتے ہوئے چیتے کی بو : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 8, 2026

حکومت کا پٹرولیم نرخوں میں مزید اضافے سے گریز ۔۔ مگر کب تک ؟ برملا / نصرت جاوید کا کالم

مارچ 16, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 1, 2026
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا مئی 31, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.