Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»ریکارڈ 28626 امیدوار میدان میں، قومی اسمبلی کے 7713، صوبائی اسمبلیوں کے 18546، کاغذات کی اسکروٹنی شروع
اہم خبریں

ریکارڈ 28626 امیدوار میدان میں، قومی اسمبلی کے 7713، صوبائی اسمبلیوں کے 18546، کاغذات کی اسکروٹنی شروع

ایڈیٹردسمبر 26, 20234 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
election commission
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد، کراچی (نیوز ایجنسیاں) آئندہ عام انتخابات 2024ء کیلئے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی 1085نشستوں پر ریکارڈ 28 ہزار 626 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں، قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 7713، صوبائی اسمبلیوں کیلئے 18546 کاغذات کی اسکروٹنی شروع ہوگیا ہے.
3جنوری کو کاغذات منظور یا مسترد ہونے پر اپیلیں دائر ہوسکیں گی،خواتین کی مخصوص نشستوں کی جانچ پڑتال آج سے شروع ہوگی.الیکشن کمیشن نے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی آسانی کیلئے آن لائن سہولت مرکز قائم کر دیا.
غیر حتمی اعداد و شمار کے مطابق جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں پی ٹی آئی نے سب سے زیادہ 2434، اس کے مسلم لیگ (ن) نے 2134، پیپلز پارٹی نے 1651اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے 1478کاعذات نامزدگیاں جمع کرائیں۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ نادہندہ امیدوار 25تا 30 دسمبر تک ریٹرننگ افسران سے رجوع کریں تمام ادارے نادہندہ امیدواروں سے واجبات کی وصولی یقینی بنائیں، نیب الیکشن سیل نے تمام لیگی امیدواروں کو کلیئر کر دیا ہے جبکہ پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں کے امیدواروں کی کی اسکروٹنی کا عمل جاری ہےادھر الیکشن کمیشن کے احکامات پر IG اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد برطرف کر دیا گیا ہے، الیکشن کمیشن کو کاغذات نامزدگی کی مد میں 65کروڑ 57لاکھ 20ہزار کا ریوینو حاصل ہوا ہے۔واضح رہے کہ 2018کے انتخابات میں قومی و صوبائی اسمبلیوں پر 12ہزار 570 امیدواروں نے الیکشن میں حصہ لیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2024 ء کیلئے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی 1085 نشستوں پر کل 28 ہزار 626 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔قومی اسمبلی کی 266 عمومی نشستوں پر 7 ہزار 713 امیدوار جبکہ خواتین اور اقلیتوں کی 70 نشستوں پر 609امیدواروں کے کاغذات جمع ہوئے جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی جنرل 593 نشستوں پر 18 ہزار 546 امیدواروں اور 156 صوبائی مخصوص نشستوں پر 2 ہزار 367 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی 266 جنرل نشستوں پر 7 ہزار 242 مرد اور 471 خواتین امیدوار سامنے آئی ہیں۔ اسی طرح چاروں صوبائی اسمبلیوں کی 593 نشستوں پر 17 ہزار 744 مرد اور 802 خواتین میدان میں ہیں۔ پنجاب اسمبلی کی 297 جنرل نشستوں پر 8 ہزار 592 مرد اور 437 خواتین نے کاغذات جمع کرائے، سندھ اسمبلی کی 130 جنرل نشستوں پر 4 ہزار 60 مرد اور 205 خواتین امیدوار سامنے آئی ہیں، خیبرپختونخوا اسمبلی کی 115 جنرل نشستوں پر 3 ہزار 349 مرد اور 115 خواتین امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے، بلوچستان اسمبلی کی 51 جنرل نشستوں پر 1743 مرد اور 45 خواتین امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی میں خواتین کی 60 مخصوص نشستوں پر 459 جبکہ 10 مخصوص نشستوں پر 150 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔ پنجاب میں خواتین کی 66 نشستوں پر 601 اور اقلیتوں کی 8 نشستوں پر 127 امیدوار سامنے آئے ہیں۔
سندھ اسمبلی میں خواتین کی مخصوص 29 نشستوں پر 309 اور اقلیتوں کی مختص 9 نشستوں پر 125 امیدوار سامنے آگئے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کی خواتین کی 26 مخصوص نشستوں پر 321 جبکہ اقلتیوں کی مخصوص 4 نشستوں پر 74امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
بلوچستان اسمبلی میں خواتین کی 11 مختص نشستوں پر 134 جبکہ غیر مسلموں کی 3 مختص نشستوں پر 67 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔
اس طرح ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 1085 نشستوں پر 28 ہزار 626 امیدوار میدان میں آگئے۔ امیدواروں کی طرف سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل پیر سے شروع ہوگیا جبکہ 30 دسمبر تک جاری رہے گا۔
عام انتخابات برائے 2024میں حصہ لینے والے ملک بھر کے امیدواروں سے الیکشن کمیشن کو کاغذات نامزدگی کی مد میں 65کروڑ 57لاکھ 20ہزار کا ریوینو حاصل ہوا۔
قومی اسمبلی کے امیدوار سے الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کی مد میں 30ہزار روپے لئے جبکہ صوبائی اسمبلی کے امیدوار سے 20ہزار روپے فیس لی گئی۔ قومی اسمبلی کے امیدواروں سے کل 24کروڑ 90لاکھ60ہزار روپے حاصل ہوئے جبکہ چاروں صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں سے 40 کروڑ 60لاکھ 80ہزار روپے حاصل ہوئے یہ رقم قومی خزانے میں جمع کرا دی جاتی ہیں ۔
الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی آسانی کیلئے آن لائن سہولت مرکز قائم کر دیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق آن لائن سہولت مرکز الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں بنایا گیا ہے جس میں نادرا، نیب، ایف آئی اے، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک معاونت کر رہے ہیں۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کا بتانا ہے کہ آن لائن سہولت مرکز 24 گھنٹے کام کر رہا ہے، امیدواران کےکوائف ضروری کارروائی کیلئے متعلقہ اداروں کو بھجوائے جا رہے ہیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے سیکرٹری پاور ڈویژن، سیکرٹری پیٹرولیم ڈویژن، سیکرٹری نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن، سیکرٹری ہاؤسنگ، چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور چیئرمین سی ڈی اے ریٹرننگ افسران سے امیدواروں کی فہرست حاصل کر لیں، امیدواروں کی فہرست کا اجرا 24 دسمبر2023 کو کیا جاچکا ہے۔
علاوہ ازیں الیکشن لڑنے والے امیدواروں کی نیب اسکروٹنی جاری کردی۔ذرائع کے مطابق نواز شریف، مریم نواز سمیت ن لیگ کے تمام امیدوار نیب اسکروٹنی میں کلیئر ہوگئے ہیں۔
نیب ہیڈکوارٹرز میں الیکشن کمیشن کی معاونت کیلئے خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے۔نیب الیکشن سیل نے تمام لیگی امیدواروں کو کلیئر کر دیا ہے ،پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے امیدواروں کی اسکروٹنی جاری ہے ۔
( بشکریہ : روزنامہ جنگ )

 

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

الیکشن 2024 کاغذات نامزدگی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleآصفہ بھٹو کی انٹخابی سیاست میں لانچنگ مؤخر : کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے
Next Article حبیب الرحمن بٹالوی کی یاد میں ڈاکٹر حریم طارق کا کالم:استاد جی۔۔۔۔
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

وزیر اعظم شہباز شریف کے پاکستان سے زیادہ اثاثے بیرون ملک ہیں: رپورٹ

فروری 27, 2025

عمار مسعودکا کالم:سارے زمین پر

فروری 25, 2024

پاکستان میں مبینہ انتخابی بے ضابطگیوں کی مکمل اور شفاف تحقیقات چاہتے ہیں: امریکہ

فروری 21, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.